Advertisement

نواز شریف کو دھکا دیا گیا کہ گلگت میں جا کر جلسہ کریں، نصرت جاوید

نواز شریف کو دھکا دیا گیا کہ گلگت میں جا کر جلسہ کریں، میاں صاحب نے جلسے سے خطاب کیا، لوگوں کو دیکھتے ہی ان کے دل کے پھپھولے جل اٹھے اور "مجھے کیوں نکالا" کی گردان کی اور چلے گئے۔ اگر نواز شریف کو علم ہوتا کہ کراؤڈ مجھے رسپانس کر رہا ہے تو وہ واپس کبھی نہ جاتے۔ وہ یقیناً امیر مقام وغیرہ کی کلاس لیں گے کہ تم نے وہاں کیا کیا ہے؟ سینئر صحافی و تجزیہ کار نصرت جاوید کی گفتگو
Loading X post…
Open original post on X

جو بات لوگوں کی لیڈرشپ کے ساتھ ہوتی ہے وہ سوشل میڈیا کے لوگوں کے ساتھ نہیں ہو سکتی۔ جب نواز شریف صاحب گلگت میں جہاز سے اترے تو انہوں نے اندازہ لگا لیا تھا کہ ن لیگ یہاں فارغ ہو چکی ہے۔ آپ ان کی سیاست سے ہزار اختلاف کرو لیکن وہ لوگوں کو سمجھتے ہیں۔ اس کی ایک مثال یہ بھی ہے کہ ایک دفعہ انہوں نے مری میں صحافیوں کو بلا کر کہا کہ بے نظیر صاحبہ کی حکومت جارہی ہے۔ میں نے ان سے پوچھا کہ آپ کو کیسے معلوم تو انہوں نے جواب دیا کہ میں وزیراعظم رہا ہوں تو مجھے وزیراعظم کی باڈی لینگویج معلوم ہے۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار نصرت جاوید کی گفتگو
Loading X post…
Open original post on X

لوگ کہہ رہے ہیں کہ اگر پیپلز پارٹی بجٹ پر تعاون کو آمادہ ہو گئی تو جن سیٹوں کے انتخابی نتائج کا اعلان رکا ہوا ہے وہ اعلان ہو جائے گا، اور ان میں سے مزید سیٹیں پیپلز پارٹی کو مل جائیں گی۔ میں اس بات کا اقرار کرتا ہوں کہ سرکار مائی باپ اپنے پسند کے انتخابی نتائج چاہتی ہے لیکن سیاسی جماعت کا حسن یہ ہوتا ہے کہ سرکار مائی باپ جو گیم لگا کر بیٹھی ہوتی ہے وہ اس کو پاش پاش نہ کر سکے تو بھاری ڈینٹ ضرور ڈالتا ہے۔ بلاول بھٹو نے اپنی بہن کے ہمراہ یہ ڈینٹ ڈالا ہے۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار نصرت جاوید کی گفتگو
Loading X post…
Open original post on X
آپ لفافہ صحافی ہوں گے اگر آپ یہ کہیں کہ تحریک انصاف کو گلگت الیکشن میں کھلا ہاتھ دیا گیا ہے۔ تحریک انصاف مقبول ترین جماعت ہے تو وہ کہے آپ لوگوں نے ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی تو ہم گلگت بلتستان کے الیکشن کا بائیکاٹ کرتے ہیں، اور اپنے چاہنے والوں کو کہتے ہیں کہ آپ ووٹ دینے گھر سے نہ نکلیں، تو پھر تحریک انصاف کو دکھا دینا چاہیے تاکہ پولنگ اسٹیشن ویران ہیں۔ اس کے بعد پھر 70 فیصد ووٹر ٹرن آؤٹ بھی نہ ہوتا۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار نصرت جاوید کی گفتگو
Loading X post…
Open original post on X

آہستہ آہستہ لوگوں کے ذہن میں بات بٹھائی جارہی ہے کہ انتخابات وغیرہ کچھ نہیں ہوتے، بلکہ سرکار مائی باپ پہلے ہی انتخابی نقشہ طے کر لیتی ہے، کہ یہاں سے کس نے جیتنا ہے اور وہاں سے کس نے جیتنا ہے۔ میں اس پر یقین نہیں کرتا اور ساتھ میں یہ بھی کہہ رہا ہوں کہ سرکار مائی باپ انتخابی عمل پر کنٹرول چاہتی ہے، لیکن جب عوام کا ٹرن آؤٹ آتا ہے تو آپ کو تمام تر کاوشوں کے باوجود 8 فروری 2024 کو 93 سیٹیں اس جماعت کو دینا پڑتی ہیں جس کو آپ نے انتخابی نشان سے محروم کیا۔ ہم صحافیوں کی اکثریت اس بات پر ایمان لے بیٹھی کہ بالآخر سرکار مائی باپ نے بتانا ہے کہ اس صوبے میں کون ہوگا۔ اگر یہ کام اتنا ہی آسان ہے تو بلاول بھٹو کو کیا ضرورت تھی کہ وہ اپنی بہن کو ساتھ لے کر گلگت میں جارحانہ کیمپین کریں۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار نصرت جاوید کی گفتگو
Loading X post…
Open original post on X
​