- Joined
- Apr 27, 2011
- Posts
- 1,394
- Reaction score
- 1,520
- Points
- 113
مورخہ دس جولائی کو جے آئی ٹی کی رپورٹ منظر عام پہ آئی۔ میڈیا میں اور سیاسی حلقوں میں ایک کہرام مچ گیا۔جبکہ عوام جو کہ آئین کے مطابق طاقت کا سرچشمہ ہیں ستو پی کی سو رہی ہے۔میرے خیال میں عوام انتظار کررہی ہے اگلے الیکشنز کا تاکہ ایک مرتبہ پھر سے ولی وقت حضرت نواز شریفؓ کو دوبارہ منتخب کیا جائے۔
بحرحال میں اپنے موضوع کی طرف آتا ہوں۔ تمام تجزیہ نگاروں نے اپنے تئیں اس معاملے کی تفصیل بیان کی اور اس کے اثرات پہ بحث کرتے دکھائی دیے۔ ان سب میں سے ممتاز مقام جناب نصرت جاوید صاحب کو حاصل رہی۔ آج رات تک جناب کے تین پروگرامز کر چکے ہیں۔ تینوں پروگرام میں ایک فقرہ جو قبلہ کے لبوں سے سرزد ہوتا رہا ’اگر میں نواز شریف کا وکیل ہوتا‘ قابل توجہ ہے۔ قبلہ نے تینوں پروگرامز میں اپنے تئیں ہر قسم کے قانونی داوٗ پیچ بتانے کی کوشش کی کہ جناب عالی یہ ہیں وہ ذرائع جن سے حضرت نواز شریف علیہ اسلام بچ سکتے ہیں۔ قبلہ اپنے پہلے ہی پروگرام میں یہ طریقہ بتا چکے ہیں کہ نواز شریف کو چاہیے کہ سپریم کورٹ میں فل کورٹ بنچ کی اپیل کی جائے کہ موجودہ بنچ پہ ہمیں اعتبار نہیں کیوں کہ اس بنچ نے ہمیں مافیا کہا ہے۔ دوسرا یہ کہ فوری مصیبت ٹالنے کیلیے درخواست دی جائے کہ وقت کم ہے ہمیں وقت دیا جائے تاکہ رپورٹ کو مکمل طور پر پڑھ اور سمجھ لیں۔
نصرت جاوید سے لاکھ اختلافات سہی مگر یہ بات تو طے ہے کہ یہ پیسے لینے والے گروہ میں شامل نہیں جس کا سرتاج صالح ظافر ہے۔ اس کی عقیدت اور نفرت کا معیار مختلف ہے۔ اس کا تعلق امتیاز عالم، عاصمہ جہانگیر، ماروی گروپ سے ہے جو نوازشریف کے خلاف شدید نظریات رکھا کرتا تھا۔ مگر اب کی بار معاملہ مختلف ہے کیوں کہ اس بار نواز شریف ہندوستان کی حمایت سے امریکہ کو منظور ہوا۔لہذا اس گروہ کی محبت قدرتی ہے۔
اس فی سبیل اللہ وکیل اور اس قماش کے کوگوں سے اور ان کی شاطرانہ چالوں سے اللہ محفوظ رکھے۔ مگر آج اس نے خبر دی ہے کہ نواز شریف مان گیا یے کہ فل بنچ کیلیے درخواست دی جائے اور غالبا جمعہ کے روز درخواست جمع کروا دی جائے گی۔ اب اگر ایسا ہوتا ہے تو یقینا معاملہ طول بھی پکڑے گا اور نوازشریف کو اپنے کھیل کھیلنے کا شائد موقع بھی مل جائے جیسا کہ کبھی جسٹس قیوم کی موجودگی میں کھیلے گئے۔یاد رہے کہ موجودہ چیف جسٹس صاحب نواز شریف کے کافی قریب بھی سمجھے جاتے ہیں اور ان کے غالبا وکیل بھی رہ چکے ہیں۔ اللہ سے دعا ہے ان مکروہ لوگوں کی مکاری و عیاری سے نجات دلائے اور سب سے بڑھ کے اس عوام کو شعور دے۔ آمین
اپنی رائے کا اظہار کیجئے۔ شکریہ

Last edited by a moderator: