نجی چینل جیو سے منسلک صحافی مرتضیٰ علی شاہ کا کہنا ہے سابق وزیراعظم نوازشریف نے پارٹی کی سینئر قیادت سے مرکز میں حکومت چھوڑنے اور قبل ازوقت انتخابات کے آپشن پر مشاورت کی ہے۔
مرتضیٰ شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف وزیراعظم شہبازشریف سمیت پارٹی کے اعلیٰ رہنماؤں اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سے بھی کئی بار اس پر بات کر چکے ہیں۔
صحافی کا مزید کہنا ہے کہ نواز شریف نے مشورہ دیا کہ حکومت میں مزید رہنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے بلکہ مسائل اور زیادہ بڑھیں گے اور یہی نظر بھی آّ رہا ہے۔ کیونکہ حکومت کو تمام ریاستی اداروں سے حقیقی حمایت حاصل ہونی چاہیے تھی۔
جب کہ آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان سمیت پی ڈی ایم کی قیادت نے اب تک حکومت چھوڑنے کے خیال کی مخالفت کی تھی لیکن پرویز الٰہی کو پنجاب کا وزیراعلیٰ بنانے کے سپریم کورٹ کے فیصلے سے اس کے امکان دکھائی دے رہے ہیں۔
نوازشریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماؤں کو بتایا کہ عمران خان کی عدم اعتماد کے ووٹ میں برطرفی کے بعد شہباز شریف کی حکومت کے لیے شروع ہی سے رکاوٹیں کھڑی کی گئی تھیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/naw1i1.jpg
Advertisement





