hmkhan
Senator (1k+ posts)
کیا نام ہے؟
محمد نواز شریف
ولدیت؟
محمد شریف
پیشہ؟
لوہار
قوم؟
کشمیری
ساکن؟
جاتی عمرہ رائیونڈ
انسپیکٹر نے چونکتے ہوئے پوچھا رائیونڈ رہتے ہو؟ محل میں رہتے ہو ؟
جی محل تو برائے نام ہے کٹیا کہیئے،کٹیا
اتنے بڑے محل کا خرچہ؟ گزرا وقات کیسے ہوتی ہے؟
بس جی اللہ رازق ہے محنت مزدوری
کرلیتا ہوں گزر اوقات ہو جاتی ہے باقی اولاد سعادت مند ہے کچھ ان سے ادھار قرض لے کر
کام چلا لیتا ہوں جی اللہ ایسی اولاد سب کو دے
انسپیکٹر نے معنی خیز نظروں سے کش لگا کر
گھورا اور بولا جھوٹے سب جانتے ہیں تو ایک بدعنوان،مالدار شخص ہے
ہاں جی ایمان کی دولت سے
مالا مال ہوں ویسے میں غریب ہوں
انسپیکٹر نے ڈپٹ دیا اور کہنے لگا یہاں جو آتا ہے ایمان کی
دولت لے کر آتا ہے ہر مجرم یہی کہتا ہے کھڑے ہو جاؤ بدمعاش کہیں کے ہیڈ کانسٹیبل
تاج دین لے جاؤ اسے دیکھو یہ اقبال جرم کرتا ہے یا نہیں
فضا میں چند طمانچوں کی گونج اٹھی اور اگلی صبح مجرم پٹ،پٹ طوطےکی طرح سچ بولنے لگا
- Featured Thumbs
- http://s2.dmcdn.net/Vi-ex/x240-Uyk.jpg