ایم کیو ایم کے اراکین سندھ اسمبلی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن )پنجاب کے ضمنی انتخابات میں فائرنگ کے واقعات کا نوٹس لیں۔ نواز شریف فوری طورپر اپنے عسکری ونگ کے خاتمے کےلئے اقدامات کریں ۔
ایک مشترکہ بیان میں ایم کیو ایم کے اراکین سندھ اسمبلی نے مسلم لیگ ن کے رہنمانواز شریف اور دیگر رہنماؤں سے کہا ہے وہ محض اپنی سیاست چمکانے کی غرض سے کراچی دشمنی پر مبنی رویوں کو اختیار کرکے دراصل پاکستان کی بقاو سلامتی کو شدید خطرات کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پنجاب میں بڑھتی قتل و غارت گری ، اسلحہٰ کی نمائش گزشتہ دنوں سیا لکوٹ میں ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن ) کے اُمیداوار کی کامیابی کی خوشی میں فائرنگ کا واقعے سے ثابت ہوچکا ہے کہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کا عسکر ی ونگ موجود ہے۔انہوں نے کہاکہ پہلے نواز شریف اور ان کی جماعت کو چاہیے کہ وہ کراچی سمیت سندھ کی صورتحال کی پروا کرنے بجائے پہلے وہ اپنے صوبے کی فکر کریں اورپنجاب میں دہشت گردی کی روک تھام کےلیےعملی اقداما ت کریں ۔