- Joined
- Feb 1, 2014
- Posts
- 32,099
- Reaction score
- 16,723
- Points
- 113
Loading X post…
Open original post on Xلاہور:سینئر تجزیہ کارعارف حمید بھٹی کاکہنا ہے کہ اگر مریم نواز لندن نہ گئیں تو ن لیگ اپنا بیانیہ پہلے سے بھی زیادہ خطرناک طریقے سے پیش کرے گی،نواز شریف نے ا بھی مریم نواز کو خاموش کرایا ہوا ہے۔
جی این این کے خصوصی پروگرام "خبر ہے " میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف سے سخت خفا ہیں کہ شہباز شریف نے یقین دہانی کرائی تھی کہ مریم نواز جنوری میں لندن چلی جائیں گی مگر ان کو ابھی تک لندن جانے کی اجازت کیوں نہیں ملی ۔سینئر تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ مریم نواز اگر لندن نہ گئیں تو ن لیگ پہلے سے زیادہ خوفناک طریقے سے اپنا بیانیہ پیش کرے گی،نواز شریف نے ابھی مریم نواز کو خاموش کرایا ہوا ہے کہ ہماری بات چل رہی ہے ہمیں عدالت سے اجازت مل جائے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمن کو ان کے حلقے سے ان کی عوام اور لوگوں نے منتخب نہیں کیا تو اس میں کس کا قصور ہے ۔





