مسلم لیگ ن کے سربراہ نوازشریف اس سال رمضان کے آخری دس دنوں میں عمرے کےلیے جانے کی اپنی روایت برقرار نہیں رکھ سکیں گے،نواز شریف سعودی عرب نہیں جائیں گے اور 2 اپریل کو سینیٹ انتخاب میں ووٹ ڈالیں گے۔ وہ فی الحال لندن بھی نہیں جارہے اور اپنے فزیشنز سے رابطے میں ہیں جو ان کی صحت کی صورتحال کے حوالے سے مطمئن ہیں۔
صحافی صالح ظفر کے مطابق نواز لیگ کے سربراہ نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ انکے سعودی عرب اور وہاں سے لندن جانے کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ’’ وہ پاکستانی ہیں اور انہوں نے جلاوطنی معطل کرکے اپنے اہل وطن کے ساتھ وطن میں رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دوسری جانب اب یہ واضح نہیں کہ اگر نواز شریف نہیں جارہے تو ان کے اہلخانہ جائیں گے یا نہیں,کیونکہ کہا جارہا تھاکہ ان کے صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز بھی نواز شریف کے ساتھ ہوں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بھی نواز شریف کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے جانے کا امکان تھا۔
کہا جارہا تھا کہ عید الفطر کے موقع پر نواز شریف سعودی عرب ہی میں ہوں گے، جس کے بعد ان کے سعودی عرب سے لندن روانہ ہونے کا امکان ہے، جہاں وہ اپنا طبی معائنہ بھی کروائیں گے,ذرائع کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی سعودی عرب روانگی کے لیے تاحال کسی حتمی تاریخ کا فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔ ان کی سعودی عرب روانگی میں تاخیر سینیٹ جنرل الیکشن اور حسن نواز کے سسر کی بیماری کے باعث ہو رہی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/nawh11hh31.jpg
Advertisement





