Advertisement

نواز شریف جو آپشن نہ لے سکے ۔۔ روف کلاسرا

سب سے بڑا آپشن یہ تھا کہ جب پاناما سکینڈل آیا تو آپ ایک ہائی مورال گرائونڈ لیتے اور قوم کو کہتے کہ اگرچہ آپ خود کو کلین سمجھتے ہیں‘ لیکن کیا کریں ایک بہت بڑا الزام لگ گیا ہے‘ اور یہ وزیر اعظم کے عہدے کی شان کے خلاف ہے۔ آپ استعفا دے کر نئے الیکشن کراتے تو یقینا یہ نعرہ بلند کر سکتے تھے کہ اس ملک میں کلرک تک کرسی نہیں چھوڑتا‘ لیکن آپ نے وزارت عظمیٰ چھوڑ دی۔ ایسا کرتے تو نہ کسی عدالت میں آپ کا ٹرائل ہونا تھا‘ نہ جے آئی ٹی بننا تھی‘ نہ آپ برطرف ہوتے اور نہ ہی نیب سے آج بچوں سمیت آپ کے وارنٹ گرفتاری نکل رہے ہوتے۔
آپ نے وہ آپشن بھی استعمال نہیں کیا کیونکہ آپ پُراعتماد تھے کہ سب سنبھال لیں گے‘ کوئی آسمان نہیں گرے گا‘ جبکہ وہی آسمان آپ کی سوچ پر مسکراتا رہا۔
اب آپ فرماتے ہیں کہ آپ کے پاس بہت آپشن ہیں۔ اگر مجھ سے پوچھیں تو آپ کے پاس کوئی آپشن نہیں رہ گیا۔ آپ کو عدالت کا سامنا کرنا ہے کیونکہ آپ کو علم ہے کہ اگر عدالت پیش نہ ہونے کا آپشن لیا تو پھر بہت کچھ ہو سکتا ہے۔
​
[FONT=&amp]
x21207_93331180.jpg.pagespeed.ic.GgU5N-SUDV.jpg



http://dunya.com.pk/index.php/author/rauf-kalsra/2017-11-03/21207/93331180
[/FONT]
 
Last edited by a moderator: