Advertisement

نواز شریف اور عمران خان کے حمایتی

جس طرح ہمیں اپنے بچے اپنے کالم بہت پیارے لگتے ہیں اسی طرح اپنا فرقہ اپنا مذہب اور اپنی سیاسی پارٹی بھی بہت پیاری لگتی ہے۔ہمیں لگتا ہے کہ ہمارا لیڈر سپرمین ہے وہ پلک جھپکتے میں ہر کام کر سکتا ہے اس کے منہ سے پھول جھڑتے ہیں وہی صحیح معنوں میں ہمارا نجات دہندہ ہے اور جو ہمارے خیالات سے متفق نہیں وہ دنیا کا کمینہ ترین انسان ہے۔فیس بک پر نواز شریف اور عمران خان کے حامی بھرے ہوئے ہیں دونوں اپنے اپنے لیڈروں کو قائد اعظم ثانی ثابت کرنے میں لگے ہوئے ہیں لیکن دلیل سے بات سننے پر کوئی بھی تیار نہیں۔ذرا جذبات سے باہر آکر غور کریں دونوں پارٹیاں مع اپنے لیڈر ایک جیسی ہی ہیں۔بے شمار معصوم حمایتی اپنی پارٹی کے لیڈر کے حق میں کوئی تصویر لگاکر جواب مانگتے ہیں جواب نہ ملے تو دل ہی دل میں خوش ہوجاتے ہیں کہ مخالف کو لاجواب کر دیا حالانکہ انہیں یہ بھی سوچنا چاہیے کہ کہیں انہوں نے سوال ہی میں کوئی بونگی تو نہیں مار دی کہ مخالف نے انہیں جواب کے لائق بھی نہیں سمجھا۔میں پوری کوشش کروں گا کہ غیر جانبداری برقرار رکھوں لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ پڑھنے والے بھی اپنا ذہن وسیع رکھ کر اِسے پڑھیں اور کمنٹس میں اپنے اپنے لیڈر کی حمایت یا دوسرے کی مخالفت میں بھڑاس نہ نکالنا شروع کردیں۔ایک بیان نواز شریف کا ہوگا اور ایک بیان عمران خان کا۔
الیکشن سے پہلے نواز شریف صاحب نے فرمایا کہ ہم بلٹ ٹرین بنائیں گے اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلائیں گے۔۔۔بلٹ ٹرین کے متعلق تو سب جان چکے ہیں کہ بجٹ میں اس کا کوئی ذکر نہیں اور مہنگائی کا جو عالم ہے وہ موبائل کا سو روپے کا کارڈ خرید کر ہی اندازہ ہوجاتاہے۔میاں صاحب کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ آہستہ آہستہ اپنے وعدے پورے کریں گے حضور آہستہ آہستہ ہی سہی۔۔۔کچھ کمی تو کرنی تھی آپ نے تو آہستہ آہستہ عوام کی جیب سے سکے بھی نکلوانا شروع کر دیے ہیں۔عمران خان صاحب نے الیکشن سے پہلے فرمایا کہ ہم ڈرون مار گرائیں گے۔۔۔اب ان کا کہنا ہے کہ چونکہ ڈرون گرانا وفاقی معاملہ ہے لہذا وہ کچھ نہیں کر سکتے۔ جناب عالی جاہ! کم از کم نیٹو سپلائی ہی روک کر اپنا وعدہ سچ کردکھائیں یہ سپلائی آپ ہی کے صوبے کے ذریعے ہورہی ہے یا اگریہ بھی ممکن نہیں تو امریکہ کے خلاف کوئی بڑا جلسہ ہی کردیں اب تو سارا خیبرپختونخواہ آپ کے پاس ہے۔اس سے زیادہ احتجاج تو آپ حکومت سے باہر رہ کر کرلیتے تھے۔الیکشن سے پہلے نواز شریف صاحب نے فرمایا تھا کہ عوام ہمیں اتنے ووٹ دے دے کہ ہمیں کسی کے ساتھ کولیشن بنانے کی ضرورت ہی نہ پڑے۔ لیجئے۔۔۔عوام نے ووٹ دے دیئے لیکن یہ بھی بتا دیجئے کہ اب اگر آ پ کی کارکردگی اسی طرح رہی تو وہ کو ن سی اپوزیشن ہوگی جو آپ پر عدم اعتماد کرکے آپ کو اپنے عہدے سے ہٹا سکے گی۔۔۔کیا عوام ووٹ دے کر پھنس نہیں گئی؟؟؟ اُدھر عمران خان صاحب نے کہا تھا کہ وہ اقتدار میں آکر 90 دن میں کرپشن ختم کردیں گے اور طالبان سے مذاکرات کریں گے۔ اگر پاکستان بھر میں 90 دن میں کرپشن ختم ہوسکتی ہے تو ایک صوبے میں تو لگ بھگ 23 دنوں میں یہ کام ہوجانا چاہیے۔۔۔تو کیا خیبرپختونخواہ میں کرپشن ختم ہوگئی ہے؟ رہی بات طالبان سے مذاکرات کی تو خان صاحب! طالبان نے تو اے این پی کا پیچھا چھوڑ کر آپ کے لوگوں کا تعاقب شروع کر دیا ہے آپ کے لوگ بھی طالبان کے خلاف بھرپوراحتجاج کر رہے ہیں۔۔۔اب آپ کا کیا لائحہ عمل ہے مذاکرات یا کچھ اور۔۔۔؟نواز شریف صاحب نے کہا تھا کہ ہماری پچھلی حکومت میں کوئی دہشت گردی نہیں ہوتی تھی اور اب بھی ہم اقتدار میں آئے تو دہشت گردی ختم کردیں گے۔۔۔میاں صاحب! دہشت گردی تو اس وقت بھی ہوتی تھی اور اب بھی ہورہی ہے نانگا پربت والا تازہ واقعہ کس کے کھاتے میں ڈالیں گے؟ کوئٹہ اور زیارت میں ہونے والے سانحات پر کس کو قصور وار ٹھہرائیں گے؟ کراچی آج بھی آگ کا گولا بنا ہوا ہے اسے ٹھنڈا کرنے کی ذمہ داری کس کی ہے؟؟؟لوگ سمجھ رہے تھے کہ آپ کی حکومت کے اثرات پہلے دن سے ہی نظر آنا شروع ہوجائیں گے لیکن یہ نہیں پتا تھا کہ اثرات مثبت ہوں گے یا منفی۔۔۔فی الحال تو لوگوں کو دن میں تارے نظر آنا شروع ہوگئے ہیں۔ اُدھرعمران خان صاحب نے ببانگ دہل کہا تھا کہ ہم نیا پاکستان بنائیں گے۔۔۔خان صاحب پورا مکان نئے سرے سے بنانا تو بڑا مسئلہ ہوجاتاہے ایک نیا کمرہ بنانا زیادہ آسان ہے۔۔۔تو بناتے کیوں نہیں؟نیا پاکستان نہ سہی نیا خیبرپختونخواہ ہی بنائیے امن و امان کے لیے اب تک آپ کی حکومت نے کیا انتظامات کیے ہیں؟آپ کے وزیر اعلیٰ صاحب تو سادگی کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر پر جاکر شادیاں اٹینڈ کر رہے ہیں کبھی ان سے پوچھئے گا کہ اگر آپ خیبرپختونخواہ کے وزیر اعلیٰ نہ ہوتے تو آپ اپنے دوست کی شادی میں کیسے جاتے؟؟؟
نواز شریف نے فرمایا تھا کہ ہم الیکشن جیت گئے تو ملک سے اندھیرے ختم کر دیں گے۔ کہاں ہیں اجالے؟ آپ نے تو لوڈشیڈنگ بھی بڑھا دی اور لوڈشیڈنگ کے ریٹ بھی ۔اُدھر عمران خان صاحب فرماتے تھے کہ ن لیگ چاہتی تو پنجاب میں جنگلہ بس کی بجائے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے لگا سکتی تھی کیونکہ صوبوں کو بجلی بنانے کا اختیار ہے۔۔۔خان صاحب اب یہ اختیار آپ کے پاس بھی تو ہے جب چاہیں اپنے صوبے میں بجلی پیداکرسکتے ہیں انتظار کس بات کا ہے؟میں نے نواز شریف اور عمران خان پر فوکس اس لیے کیا ہے کہ فیس بک پر اِنہی دونوں پارٹیوں میں جنگ جاری ہے دونوں کے حمایتی غلیظ ترین زبانوں میں ایک دوسرے کے لیڈروں پر حملہ کر رہے ہیں۔ پہلے دھاندلی کا شور تھا اب الزامات کی بارش ہے۔سب ہی نے اپنے اپنے لیڈروں کو نعوذباللہ خدا کا درجہ دے دیا ہے۔ اپنے گریبانوں میں جھانک کر دیکھئے کس کے لیڈر نے کیا کیا کارنامے سرانجام نہیں دیے کس کا دامن صاف ہے؟؟؟ہماری تو یہ عادت ہے کہ ہم جس کے خلاف ہوجائیں اس کے بارے میں خیر کا ایک کلمہ بھی سننا گوارا نہیں کرتے۔ نواز شریف اور عمران خان نہ شیطان ہیں نہ فرشتے۔۔۔یہ دونوں خوبیوں خامیوں کا مرقع ہیں لیکن ایک بات تو طے ہے کہ دونوں مسلمان ہیں دونوں پاکستانی ہیں دونوں اقتدار میں ہیں اور دونوں پاکستان کی بہتری چاہتے ہیں۔ مجھ سے اکثر جب سوال ہوتا ہے کہ آپ کو کون سا شاعر پسند ہے تو میں کہا کرتا ہوں کہ مجھے شاعر نہیں شعر پسند ہیں۔ سیاست کے حوالے سے بھی میری یہی رائے ہے کہ کسی شخصیت کو سراہنے کی بجائے کاموں کو سراہنا چاہیے۔ کوئی لیڈر بھی یہ نہیں چاہتا کہ کوئی ایسا منصوبہ شروع کرے جس سے عوام اس کے خلاف ہوجائے ہاں کبھی کبھار کوتاہی ضرور ہوجاتی ہے ۔ نواز شریف اور عمران خان سے محبت کرنے والوں کی کوئی کمی نہیں اسی لیے جب کسی ایک کے خلاف کوئی بات ہوتی ہے تو دوسرے کا چاہنے والا بھڑک اٹھتاہے۔سب کے پاس دلائل کے انبار ہیں دونوں طرف الزامات کی بھی لمبی لائن لگی ہوئی ہے دونوں طرف وعدہ خلافیاں بھی ہورہی ہیں لیکن یہ بھی سچ ہے کہ دونوں معاملات کو درست کرنے کے لیے اپنی اپنی کوشش بھی کر رہے ہیںجب ابرگھنیرے ہوں ہر سمت اندھیرے ہوں۔۔۔پھر چاند نکلنے میں کچھ دیر تو لگتی ہے

Source
 
Advertisement
Agar IK aur NOORAY main taqaabul kiya jay to apni tamaamtar KHARAABIYON kay bawajood IK is NOORAY say 1000% behtar hay............. And I do not belong to PTI.
 
ye to ap gusa ker gay ha sahib Pti ne election mai apni oqat dekh ker bhi sabaq ni sekha wohi ghroor,takbar,gali gloch kehne ko to pti parhe likhe youth ki party ha but jesi zaban use karte ha shyad koi jahil gawar bhi aisi zaban use kerta ho aur sari youth ko ham ne KPK ki govt mai dekh lea ha.Sari responsibilties youth key sir per ha KPK mai for example,Parveez Khatk,Siruj ul Haq,Aftab Shair pao.......
 
Advertisement
Bhai yeh kya Chawal mari hai aap ne? Aap apna column dubara parho... is main aap ne IK se jo sawaal pucha hai woh yeh hai K aisa kyun nhe kya abhi tak... jawab hai 90 days ki jo baat hai woh 90 days baad puche jayen.... Nawaz Shareef ko apne jo bhi kaha hai...no bullet train, rate of power increased etc, woh sab actual main ho gaya hai... In a sense you have given more hope to IK followers and have taken away all the hope from Nooras supporter and I should thank you for that
 
Reply to questioned asked from IK.
1. IK is still insisting on shooting down of Drone. He is pushing Federal Government, Army to set with him and formulate clear policy and then stick to it. They have placed the resolution in KPK & NA against drone. Wait he will progress step by step.
2. Yes he is against corruption that's why he is establishing an independent NAB which will be free from all political interference. Negotiations will start with disengagement from US war and stopping of Drones. Keep in mind 70-80 percent people are those who are angry with Pakistan led US war. 20-30 percent are those who are financed by Anti-Pakistan elements. We have to eliminate them by force. For this we have to wait for few months.
3. For NAYA Pakistan (now NAYA KPK) khan sb. has decided to build 3 hospitals from his own pocket. Also budget allocation has been shifted to education, Health & INfra structure building (4 projects for Hyderal Electricity) . If you need to go to Lahore than you have to drive towards Lahore. In KPK the government direction is towards welfare of people and reflection is there in budget.
4. One more thing there are 30 Hydrel project under consideration in KPK. Their target is not only eliminate load shedding in KPK but also provide electricity to rest of Pakistan by the end of 5 years.

My friend I was the supporter of Nawaz Sharif but leader is always judged by the decisions he made. In last tenure his decision led country to MARSHAL LAW and Bankruptcy and in one month the directions are leading towards the same. Hope for best of Pakistan
 
دعوے کرنے اور عمل کرنے میں بہت فرق ہے ، جلسوں کی سیاست کرنا آسان ہے لیکن عمل کرنا ان دونوں کے بس میں نہیں
 
آپ کے وزیر اعلیٰ صاحب تو سادگی کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر پر جاکر شادیاں اٹینڈ کر رہے ہیں‘ کبھی ان سے پوچھئے گا کہ اگر آپ خیبرپختونخواہ کے وزیر اعلیٰ نہ ہوتے تو آپ اپنے دوست کی شادی میں کیسے جاتے؟
Khattak Sb will pay all the expenses of halicopter from his own pocket of that tour.
 
Advertisement
عمران کے چاہنے والوں کو فخر ہے کہ وہ باتیں جو عمران نے کیں تھیں کر کے دکھا رہا ہے ، خیبر پختون خواہ میں بجلی کی پیداوار اپنی ہوگی ، خٹک صاحب کا ہیلی کاپٹر والا مسلہ حل ہوگیا اور آئندہ وہ توبہ کر چکے ہیں ، کرپشن کے مطلق بھی ایک ادارہ قائم کیا جا رہا ہے جو بلکل آزاد ہوگا اور کسی بھی وزیر کو پکڑ سکے گا ، ناٹو سپلائی روکنے کا میرے پاس کوئی جواب نہیں ہے ،
مگر لگتا ہے لکھاری صاحب کو ہتھیلی میں سرسوں جمانے کا شوق ہے ، یہ وہ مولانا فضول ، اسفندر یار ولی / پی پی پی میں سے کسی ایک کے ہمدرد ہیں . کیا بہتر نہ ہوتا کہ یہ صاحب کسی اور موضوع پر شوق فرمالیں ، اور نواز شریف /عمران خان کو تھوڑا ٹائم دی دیں ،،،،،،،، کہ ہم تحریک انصاف والے خود بھی کسی قسم کی رعایت نہیں کریں گے ، مگر جو خرابی پیدا کر دی گئی ہے اس کو راتوں رات ٹھیک نہیں کیا جاسکتا .
الله ہم سب کے دلوں کو بغض سے پاک کر دے .
 
ye to ap gusa ker gay ha sahib Pti ne election mai apni oqat dekh ker bhi sabaq ni sekha wohi ghroor,takbar,gali gloch kehne ko to pti parhe likhe youth ki party ha but jesi zaban use karte ha shyad koi jahil gawar bhi aisi zaban use kerta ho aur sari youth ko ham ne KPK ki govt mai dekh lea ha.Sari responsibilties youth key sir per ha KPK mai for example,Parveez Khatk,Siruj ul Haq,Aftab Shair pao.......
ye election tha jis me dhandli nhe dhandla hua