Advertisement

نوازشریف کی پاک فوج کے خلاف لابنگ - خوفناک حقائق

مشہور امریکی دانشور نومز چومسکی نے کہا تھا کہ


'امریکہ کی پالیسی اپنے حق میں کرنا بہت آسان ہے، اگر آپ کے پاس پیسہ ہے تو اپنی لابنگ کریں اور فضا اپنے حق میں ہموار کر لیں۔ اگر امریکہ کا جھکاؤ اسرائیل کی طرف ہے تو اس کی بنیادی وجہ ان کا لابنگ کرنا ہے۔ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ مسلم دنیا تو بہت زیادہ امیر ہے لیکن پھر بھی یہ لوگ اپنی بات منوانے کے لیے لابنگ کیوں نہیں کرتے؟"


لابنگ کو امریکی سیاست اور معاشرت میں بہت ہی اہم اور نمایاں مقام حاصل ہے۔ سرمایہ دارانہ نظام کے بطن سے جس کارپوریٹ سیکٹر نے جنم لیا ہے اس میں لابنگ یا فضا کو اپنے حق میں ہموار کرنا ایک بہت ہی پیشہ ورانہ کام ہے۔ آج سے سو سال پیچھے چلے جائیے تو لابنگ کو ایک جرم تصور کیا جاتا تھا اور آج بھی قدامت پسند امریکی لابنگ کو اچھی نگاہ سے نہیں دیکھتے۔ ان کے نذدیک لابنگ، کرپشن کے ہم معنی ہے۔


امریکہ میں یہودیوں کی لابی کے بعد جو سب سے بڑی لابی ہے، وہ بھارتی لابی ہے۔ پچھلے کافی سالوں سے بہت سارے بھارتی امریکہ میں پروفیشنل ویزوں پر گئے اور وہ لوگ زیادہ تر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور میڈیا میں کام کرنے لگے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ان میں سے نوے فیصد بھارتی انتہاپسند ذہن رکھنے والے لوگ ہیں جو اپنی پروفیشنل ذمہ داریوں سے ہٹ کر لابنگ کے مقصد کے لیے اپنی زندگیاں وقف کیے ہوئے ہیں۔ ان بھارتی ہندؤں نے بہت ہی سرعت اور ہوشیاری سے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور میڈیا کے ذریعے کانگریس تک رسائی حاصل کر لی ہے۔ یہ لوگ یہاں پر کئی دہائیوں سے رہ رہے ہیں اور ہزاروں بھارتی انہی امریکی اداروں میں انٹرن شپ کر چکے ہیں جس کی وجہ سے اب ان اداروں میں بھارتی ہندوؤں کی تعداد وہاں کے مقامی امریکیوں سے بھی بڑھ چکی ہے۔


اگر آپ امریکہ کے پچھلی دو دہائیوں کے رویے کا بغور جائزہ لیں تو آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ وہ کس قدر زیادہ پاکستان سے کٹ کر بھارت کی طرف بڑھ چکے ہیں۔ امریکی فیصلوں، پالیسیوں اور دیگر رجحانات میں بھارت سرفہرست ہے۔ یہی انتہاپسند ہندو امریکہ میں پاکستان کے خلاف زبردست لابنگ کر رہے ہیں اور امریکہ کی افغان پالیسی ہو یا "ڈو مور" کے تقاضے یہ سب دراصل بھارتی لابی کا کمال ہے۔ کل ہی میں نے اس پر ایک تفصیلی مضمون لکھا تھا کہ کیسے 2013 میں براک اوبامہ نے نوازشریف کے ہاتھ میں تقاضوں کی لسٹ تھما دی تھی، وہ بھی بھارتی لابی کا کمال تھا۔


ایسے میں ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ پاکستان اس خطرے کو بھانپتا اور ایک بہتر اور موثر طریقے سے اپنی لابی کرتا لیکن یہاں الٹی گنگ بہہ رہی ہے۔ دو دن سے یہ خبریں آ رہی ہیں کہ پاکستان کے نااہل وزیراعظم نوازشریف نے امریکہ کی مشہور لابنگ فرم "روبرٹی گلوبل" کو لابنگ کے لیے ہائر کر لیا ہے۔


یہ خبر سن کر آپ یقیناً اچھل گئے ہوں گے کہ چلو کسی کو تو پاکستان کا خیال آیا لیکن جناب واپس اپنی سیٹ پر بیٹھ جائیے کیونکہ نوازشریف نے یہ لابنگ فرم پاکستان کے حق میں لابنگ کرنے کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے خلاف لابنگ کرنے کے لیے ہائر کی ہے۔ جی ہاں ۔۔۔۔۔ پاکستان کے خلاف لابنگ کرنے کے لیے۔ اس لابنگ فرم کو جو ٹاسک دیا گیا ہے وہ بنیادی طور پر پاکستانی فوج اور پاکستان کا امیج ایک دہشت گرد ملک کے طور پر پینٹ کرنا ہے۔ اس سے میاں صاب کا یہ خیال ہے کہ جب فوج کے خلاف امریکہ سے دباؤ آئے گا تو وہ نوازشریف سے کوئی این آر او یا کوئی اور راستہ نکال کر ان کو واپس سسٹم میں ایڈجسٹ کریں گے۔ نوازشریف اپنی نااہلی کا ذمہ دار فوج کو گردانتے ہیں، اسی لیے اب فوج کے دشمن ہوئے پڑے ہیں۔


اور اس ضمن میں یہ بات بتا بتا دوں کہ جس فرم "رابرٹی گلوبل" کو ٹاسک دیا گیا ہے، یہ بہت ہی زبردست لابنگ فرم ہے جس کے متعلق کہا جاتا ہے کہ ان کے پے رول پر بے شمار اخباروں کے صحافی، کانگریس مین، بزنسن مین، سینیٹرز اور دنیا میں اثر و رسوخ رکھنے والے بے شمار لوگ موجود ہیں اور ان کا دعویٰ ہے کہ ہم حالات ہی ایسے پیدا کر دیں گے کہ آپ کا کام ہونا مجبوری بن جائے گا۔ اب ذرا خود تصور کر لیجیے کہ یہ لابنگ فرم خود میں ایک مافیا ہے جو دنیا بھر میں قتل و غارت اور دہشت گردی کو آؤٹ سورس کر کے بھی اپنے کالمسٹ، اخبار نویسوں، کانگریس مین اور میڈیا کی شخصیات کے ذریعے اس کا الزام پاکستان پر لگا کر اس ہماری پاکستان آرمی اور ملک کو اس قدر گندہ کریں گے کہ کچھ اور ہو نہ ہو نوازشریف کے دل کی تسلی ضرور ہو جائے گی۔


یہ ہیں پاکستان کے حکمران اور اشرافیہ۔ جو اپنے ہی ملک کی جڑیں کاٹ رہے ہیں اور اب تو کھلے عام یہ سب کام کر رہے ہیں۔ جس ملک کو لوٹ لوٹ کر اس قدر امیر ہو گئے، آج اسی کو تباہ و برباد کرنے کے درپے ہیں۔ ایک طرف امریکہ ہے، ایک طرف بھارت، ایک طرف اسرائیل اور ایک طرف خود میاں نوازشریف۔ میرے ذمے تو بس آپ تک یہ سب باتیں پہنچانا ہی تھا، سو میں نے اپنا فرض ادا کر دیا۔


اللہ ہی اس ملک کا حامی و ناصر ہو۔۔۔!!۔


تحریر و تحقیق: عاشوربابا
Join my facebook page - AashoorBaba​
 
Advertisement
Jiss shakhs ke karobaari lain dain unn mumalik se hon jo her waqt Pakistan ko kamzor kernay pe kam kartay rahain woh shakhs kesay Pakistan ya Pak fouj ka hamdard ho sakta hai


Nawaz shareef ne hamesha bharat ki khushnoodi ke liye Pak fouj aor Pakistan ko neecha dikhanay ki koshish ki hai aor uss ka maqsad sirf apna karobaaar bachana thaa.
 
InshaAllah nothing will happen.... Everyone know that India do lobby against PAK ARMY and in favor of Nawaz Sharif (in USA).... What happened???? Nothing...

Same like this, INSHAALLAH nothing will happen.

WE STAND WITH OUR PAK ARMY....
 
Advertisement
Nawaz Zardari. Makaftay Amal ke shakanjay mein aa chukay Hain..ye jitni chahay lobing firms hire Kar lein..no body save them..
 
فرعون ناخدا بنا پھرتا تھا ، پھر رسی کھینچ لی گئی اور اس کی خدائی کے تابوت میں ٹھوکنے کے لئے
کیل اسی کے مال سے تیار کروا کر ٹھوک دی گئی ..... اسے بھی قدرت نے ٹھوکا ہے
مزید اچھلے گا تو مزید کیل اندر تک گھسے گا ... ان شاء الله
 
Advertisement
لابی شابی کا تو پتہ نہیں مگر انڈیا مغرب کی راکھیل کا کردار نبھا رہا ہے ۔پاکستان کو سبق سکھانے کے لیے مغرب نے اپنے سارے دروازے انڈیا کے لیے کھول دیے ہیں ۔ ہم ایمان پر قائم رہے تو فتح کا وعدہ کر رکھا ہے اللہ تعالی نے۔
 
لکھ دی لعنت ......... خاندان کے نورے بٹ اور خواجہ سراؤں پر جو فوج کی کوکھ سے ہی پیدا ہوۓ اور فوج کو ہی گالیاں بھی دیتے ہیں اور فوج کے خلاف بھونکتے بھی ہیں لگتا ہے شاید کچھ جنرلز بھی اپنی ہی فوج کو بدنام کرانے اور نورے بٹ کے گندے اور ملک اور فوج دشمن منصوبےمیں پوری طرح شامل ہیں ورنہ کوئی اتنے بےغیرت بےشرم اور کھسرا نہیں ہوتا کے اپنے ادارے کے خلاف ناپاک منصوبے پر خاموش رھے ظاہر ہے خاموشی کی قیمت ملتی ہے ، تو کیا اب جونیئرز کو اور عوام کو ہی آگے آنا پڑے گا ملک اور فوج کی عزت بچانے
 
فوج کا پانامہ سے کوی تعلق نہیں، شریف اور پٹواری اس سے بخوبی واقف ہیں، سب واضح طور جانتے ہیں۔
۔ شریفوں کا مقصد اپنے مال، دھن اور غیر ملکی مفادات کے تحفظ کے علاوہ بھارتی مفادات کی ترجمانی اور خطے میں بھارت کے تسلط کی راہ ہموار کرنا ہے۔
بعض کاروباری طبقہ بھی اسے اپنا مالی مفاد سمجھتا ہے۔ اور نواز کے بعض جمہوری ساتھی تو سیاست میں ہیں ہی اس مقصد سے کہ بھارت اور امریکہ کے معاون ہوں۔ وہ سمجھتے ہیں کہ یہ دونوں ممالک ہی انکی مالی فواید اور اقتدار کے حصول کا ذریعیہ ہو سکتے ہیں۔
آج فوج سے گلہ یہی ہے اتنی گالی گلوچ کی، قانون شکنی کی اور نہ تو انہوں نے مارشل لا لگایا اور نہ ہی عدالت کی زبان بندی کی۔

اب امریکہ انکی کیا اور کیسے مدد کرے گا جب انہیں جی ٹی روڈ پر فساد برپا کرنے میں شکست ہو گیی۔
اگر جیل سے بچنا ہے اور مال بچانا ہے تو واپس آیں سڑکوں پر نونیوں کو قتل و غارت پر اکسایں ورنہ اب لابی وابی کسی کام نہیں۔
 
Advertisement
فوجی بھی تو اتنے سیدھے نہیں ہے
یہ خودایسی الٹی حرکتیں کرتے ہیں
اب جس فوج کے چیف ۔ضیا مشرف کیانی اسلم بیگ راحیل شریر جیسے ہوں
اس کے خلاف کسی اور کو سازش یا پروپیگنڈہ کرنے کی کیا ضرورت ہے
یہ خود ہی بیڑا غرق کرنے کو کافی ہیں فوج کا
ویسے فوج کو ضرورت کیا ہے حافظ سعید مسعود اظہر لشکر جھنگوی پنگوی کو پالنے کی
پہلے تو امریکہ انڈیا ہی بولتے تھے اب تو چائینہ بھی بول پڑا
ساری دنیا سے جوتے کھانے کے بعد بحی ان فوجیوں کی عقل میں یہ بات نہین آتی کے اب پرائیوٹ جہادی رکھنا ممکن نہیں رہا
جب خود ان فوجیوں کے کرتوت گندے ہیں تو ایسے میں دشمنوں سے کیا گلا کرنا ۔
 
فوجی بھی تو اتنے سیدھے نہیں ہے
یہ خودایسی الٹی حرکتیں کرتے ہیں
اب جس فوج کے چیف ۔ضیا مشرف کیانی اسلم بیگ راحیل شریر جیسے ہوں
اس کے خلاف کسی اور کو سازش یا پروپیگنڈہ کرنے کی کیا ضرورت ہے
یہ خود ہی بیڑا غرق کرنے کو کافی ہیں فوج کا
ویسے فوج کو ضرورت کیا ہے حافظ سعید مسعود اظہر لشکر جھنگوی پنگوی کو پالنے کی
پہلے تو امریکہ انڈیا ہی بولتے تھے اب تو چائینہ بھی بول پڑا
ساری دنیا سے جوتے کھانے کے بعد بحی ان فوجیوں کی عقل میں یہ بات نہین آتی کے اب پرائیوٹ جہادی رکھنا ممکن نہیں رہا
جب خود ان فوجیوں کے کرتوت گندے ہیں تو ایسے میں دشمنوں سے کیا گلا کرنا ۔

ذرا إس پر بھی روشنی ڈالیں کہ رات کے اندھیرے میں بر قعے پہن کر کون سیاستدان جرنیلوں سے ملنے جاتے ہیں
 
فوجی بھی تو اتنے سیدھے نہیں ہے
یہ خودایسی الٹی حرکتیں کرتے ہیں
اب جس فوج کے چیف ۔ضیا مشرف کیانی اسلم بیگ راحیل شریر جیسے ہوں
اس کے خلاف کسی اور کو سازش یا پروپیگنڈہ کرنے کی کیا ضرورت ہے
یہ خود ہی بیڑا غرق کرنے کو کافی ہیں فوج کا
ویسے فوج کو ضرورت کیا ہے حافظ سعید مسعود اظہر لشکر جھنگوی پنگوی کو پالنے کی
پہلے تو امریکہ انڈیا ہی بولتے تھے اب تو چائینہ بھی بول پڑا
ساری دنیا سے جوتے کھانے کے بعد بحی ان فوجیوں کی عقل میں یہ بات نہین آتی کے اب پرائیوٹ جہادی رکھنا ممکن نہیں رہا
جب خود ان فوجیوں کے کرتوت گندے ہیں تو ایسے میں دشمنوں سے کیا گلا کرنا ۔
کیا ضرورت ہے" تو پھر فوج دشمن دانشور اور سیاستدان اپنا ہاتھ منہ کیوں کالا کرتے پھرتے ہیں"
 
Advertisement
phelay ka tu pata nahi magar NS k is byan k bat bhe foj or establishment kahmoosh rahi tu yaqeenan satoooooooooooo or dhynayaaaaaa dono pee kar so jaye
wo tu bol raha hay raz kholo ga abhi ek kohola hay agay or kia gul khilaye ga isko yehi rok deyna chaye

front par na sahi isko shut up call deyni chaye k insan ka bacha ban
 
ذرا إس پر بھی روشنی ڈالیں کہ رات کے اندھیرے میں بر قعے پہن کر کون سیاستدان جرنیلوں سے ملنے جاتے ہیں

سیاستدان اگر کسی غلط مقصد کے لئے رابطہ رکھے تو جناب ملک کی سلامتی کے رکھوالوں کو چاہئیے ایسے سیاستدانوں کو لات مار کر نکال دیں نا ک ہاتھ دھو کر سیاستدانوں کے ساتھ مل کر قوم کی ایسی تیسی کر دیں
 
سیاستدان اگر کسی غلط مقصد کے لئے رابطہ رکھے تو جناب ملک کی سلامتی کے رکھوالوں کو چاہئیے ایسے سیاستدانوں کو لات مار کر نکال دیں نا ک ہاتھ دھو کر سیاستدانوں کے ساتھ مل کر قوم کی ایسی تیسی کر دیں
سیاستدان وہاں جاتے ہی کیوں ہیں؟
 
.......یہ واقعی نااھل انسان ھے، اسے ٹھیک ھی نااھل قرار دیا گیا- انتہائی بے غیرت، انتہا درجے کا غدار، ملک کیلئے سیکیورٹی رسک- اسے فوری طور پر گرفتار کرنا چاھیئے اور غداری کا مقدمہ چلانا چاھیئے کیونکہ اس نے تین بار وزیراعظم بنتے ھوئے ملک کی حفاظت کا حلف اٹھایا اور اب اس حلف کے خلاف پاکستان سے غداری کر رھا ھے- اس نے تو ن لیگ کے ھر درجہ کے کارکنوں کو بھی شرمندہ کر دیا ھے- اسے صرف اقتدار اور اپنے خاندان کی دولت کا پتہ ھے- اب اس غدار کو کسی بھی قسم کی مہلت دینا ملک کو خراب کرنے کے برابر ھو گا- پہلے ھی اس کو بہت مہلت اور رعایت مل چکی ھے- اب ثابت ھوا کہ جنرل پرویز مشرف کی assessment بالکل صحیح تھی اور جو اس کے ساتھ ھوا وہ بھی کم تھا- 12 اکتوبر 99 کواسی وقت ھی گولی مار دینی چاہیئے تھی- سعودیہ میں رہ کر انہیں بھی خراب کیا اور پانامہ کیس میں بھی ان کا نام جب بار بار لیا تو انہوں نے اسے shut-up call دی اور سب کچھ کھول دینے کی دھمکی دی تو یہ حضرت خاموش ھوئے- اب انہیں ھر ماہ سعودیہ کا دورہ کیوں نہیں پڑتا کیونکہ اب ان کے سامان میں ڈالروں کے ڈھیر نہیں جا سکتے- وزارت عظمیٰ کی آڑ میں ھر ھفتے یا ھر ماہ جو کچھ ھوتا رھا وہ سب کو سمجھ آ رھا ھے- ان کے سب ساتھی جو اقامہ کے ساتھ اکثر دورے کرتے ہیں وھاں بھی یہی سلسلے ھیں- اب اس پر بھی غور کر لیں کہ چار سال کسی کو بھی وزیر خارجہ کیوں نہیں بنایا گیا کیونکہ ڈالروں کو ادھر اُدھر کرنے کے مواقع کم نہیں کرنے تھے- اگر ان غدار آعظم کو گرفتار نہ کیا گیا تو یہ پاکستان کی تباھی کا باعث بنیں گے کیونکہ ان کو دھلی سے آشیرباد دی گئی ھے- پاکستان کے ذمےداروں کیلئے یہ فیصلہ کی گھڑی ھے کہ پاکستان بچانا ھے یا اس غدار کو مزید مہلت دینی ھے کہ یہ مزید بول کر پاکستان کیلئے اور مصیبتوں کو دعوت دیں- اچھا ھے کہ یہ سانپوں کا خاندان بے نقاب ھو گیا ورنہ "قوم کی بیٹی" تو انہیں چوتھی اور پانچویں بار بھی وزیر اعظم بنا رھی تھی- اب مقتدر اداروں کو وقت ضائع کئے بغیر اس سیکیورٹی رسک کو ختم کرنا ھو گا