- Joined
- Feb 12, 2011
- Posts
- 15,802
- Reaction score
- 5,372
- Points
- 0
[h=1]کندھے پر اٹھائے ہوئے نوازشریف کو دریا میں کہاں پھینکوں ؟[/h]
گلوبل پِنڈ ( محمد نواز طاہر )پرانی بات ہے ہو جو کم و بیش سب نے سنی ہے اور ہر بار نئی لگتی ہے ،ایسی بات مسلمہ اور سبق آموز ہوتی ہے خواہ کوئی سبق لے یا سن کر ٹھٹھے مارے ۔ایک نوجوان نے باپ کو کنڈھے پر بٹھایا اور دریا کے کنارے لے گیا ، جب پانی میں پھینکنے لگا تو بزرگ نے بیٹے سے آخری التجا کی کہ مجھے اس جگہ کے بجائے کسی دوسری جگہ پھینک دو کیونکہ اسی جگہ پر میں نے اپنے باپ کو ایسے ہی پھینک کر اس کے بڑھاپے سے جان چھڑائی تھی ۔ نوجوان نے باپ کی بات مان لی۔ اس نے سوچا کہ جب میرے باپ نے ایسا کیا تھا تو وہی کام میں کرنے لگا،اب اگر میں یہ عمل دہراﺅں گا تو میرا بیٹا بھی یہی کچھ کرے گا چنانچہ اس نے تاریخی نافرمانی کرتے ہوئے دوسری جگہ پر پھینکنے کے بجائے اس سے معافی مانگی اور گھر واپس لا کر اس کی اطاعت شروع کردی ۔یہ کہانی جو بھی بیان کرتا ہے ، اگلا حصہ چھوڑ دیتاحالانکہ سنا یہ ہے کہ اس اطاعت کے بعد وہ شخص اپنے وقت کا بادشاہ بھی بنا۔پاکستانی سیاست ، جمہوریت، یہ دھرتی اور یہ ملت بڑی انمول ہے۔ یہاں پر قوم کی خدمت اور جمہوریت کے نام پر بڑے لوگوں نے بہت برا اور کچھ شرم ناک حال کیا ۔ اس ماں کی کوکھ تک اجاڑ دی۔ جہاں سے جنت کی ہوا آتی تھی اسے جہنم بنادیا ، اس گھرانے میں جتنی محبت ، چاہت پیار ، خوشیاں اور ایثار کا جذبہ تھا وہ سارے کا سارا فرقہ واریت ، مفاد و موقع پرستی اور مذہبی ، لسانی گروہ بندی اور عصبیت کے پیٹرول سے جلاڈالا۔ اس دِھرتی ماں اور انمول ملت نے ہمت نہ ہاری ۔مسائل میں گہرے سمندرو میں ڈوبتے عوام نے تنکوں اور تنوں کا سہارا لیا ۔ڈوبتے ہوئے ٹائی ٹینک اپنی جان دیکر بھی بچائے۔ حالیہ الیکشن میں بھی قوم نے ایک بار پھر اپنے شعور کا بھر پور مظاہرہ کیا جس کا نتیجہ سب کے سامنے ہے ۔یہ کام یہی عوام 1997ءمیں بھی کرچکے ہیں اور اس سے پہلے 1988ءمیں بھی لیکن بعد میں محسوس کیا کہ ان کی ماں کے چہرے پر پوری طرح رونق نہیں آئی ، ماں کے چہرے پر اطمینان دیکھنے کیلئے عوام نے 1997تک کئی بار اپنا انداز بدل کرکوشش کی ۔ نتیجہ یہ ہوا کہ عوام نے وہ کچھ دیکھا جو وہ نہیں دیکھنا چاہتے تھے ، ناڑاضگی پر ناراضگی۔ ۔ ۔ ڈھائی سال بعد اس ماں کو بڑے صدمے کا سامنا کرنا پڑا۔ اہلِ خانہ نے جسے سربراہی سونپی تھی اس پرطاقتور شریکوں نے حملہ کردیا لیکن گھر کے اس سربراہ کی مدد کیلئے کوئی بھی باہر نہ نکلا بلکہ کئی لوگوں نے خوشیاں بھی منائیں۔ سنا ہے اہلِ خانہ کی اس بے اعتنائی نے اسیری اور غریب الوطنی میںبہت تڑپایا ،وقت سے سبق سیکھنے پر دوست احباب اور رشتہ داروں کویاد کیا تو انہوں نے نہ صرف معاف کردیا بلکہ پہلے سے بھی زیادہ تڑپ کے ساتھ سینے سے لگالیا ۔ اسی دوران ہمیشہ نفرت سے دیکھے جانے والی اپنے جیسے حالات کی شکارکزن(محترمہ بینظیر بھٹو شہید)سے ناراضگی ختم کی اور آئندہ عزت و احترام اور پیار محبت سے رہنے کا پیمان باندھا اور شریکوں سے مل کر لڑنے کا فیصلہ کیا۔اس فیصلے پر عملدرآمد کے دوران کزن تو ماری گئیں لیکن اس کے اہلِ خانہ قاتل کو نہ پکڑ سکے ۔ کزن کی جان چلے جانے کا دکھ کئی باربیان کیا اور قبر پا فاتحہ پڑھتے ہوئے مجرم کو سزا دینے کا عہد بھی کیا ۔ وقت گزر گیا ۔ پیپلز پارٹی ماں کی کوکھ کیا بچاتی بہن بھائیوں کو بھی بھول گئی اور پرانے دشمنوں کو بہترین دوست بنالیا ۔ میاں نواز شریف اپنے مشن پر لگے رہے اور وہ نتائج حاصل کرلئے جو اس وقت پوری دنیا میں زیر بحث ہیں ۔ یہاں مسلم لیگ ن کی قیادت کو خوبصورت آئینے میں ماضی کی تصویر ایک بار ضرور دیکھنا چاہئے کہ اس سے پکسل کس طرح پھٹے تھے؟تصویر کتنی بھیانک بن گئی تھی؟کس کس اقدام سے کیا بڑے اور منفی اثرات برآمد ہوئے تھے؟ پھر یہ بھی جائزہ لیں کہ پیپلز پارٹی کا کیا حشر ہوا؟بیٹے نے باپ کی بات پر دھیان نہیں دیا اور سمندر میں پھینک دیا ۔ اگر میاں نواز شریف نے اپنے بیٹے کو نصیحت کرکے سمندر میں گرنے سے بچنا ہے ، بیٹے کو فرمانبردار بنا کر اس سے اطاعت کروانی ہے اور اُسے بادشاہ بنوانا ہے تو پھر یاد رکھنا ہوگا کہ پیپلز پارٹی کن خوشامدیوں میں کس طرح گھِر کر باقی گھر والوں کے ساتھ کیا سلوک کرتی رہی اور وہ سب اب کہاں ہیں ؟ میاں نوازشریف کے ارد گرد بھی ایسے لوگوں کی کمی نہیں ہے۔ ماں کی کوکھ بھی جل رہی ہے اور اہلِ خانہ بھی ننگ دھڑنگ ، خالی پیٹ موت کے سائے تلے سہمے بیٹھے ہیں جبکہ اہلِ خانہ کی تعداد اور ان کے مسائل مسلسل بڑھ رہے ہیں ۔ ان میں سے ایک نے مجھے ایک تصویر دیکر کندھے پر لاد دی ہے ۔ مجھے میڈیا اور عدلیہ کا نام دیکر کہا گیا ہے کہ لو! میاں صاحب کو کندھے پر بٹھا لو ،ہم سب اطاعت کرتے ہیں تم صرف نظر رکھو ، جب وقت آئے اور اس کے سوا کوئی چارانہ رہے تو دریا میں پھینک دینا ۔۔۔ اور ہاں دیکھنا کوئی لحاظ نہ رکھنا ، بار بار ایسی اطاعت اور برداشت ہم سب کو ڈبودے گی اور جس ماں کے چہرے پر خوشیاں دیکھنا ہیں وہ بھی رودے گی ۔
Source