مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے پارٹی کے فیصلوں کا اختیار اپنے پاس رکھ لیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے مریم نواز کو عمران خاں کے خلاف اہم ذمہ داری سونپ دی، ذمہ داری ملنے کے بعد مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز متحرک ہوگئیں ہیں۔
مریم نواز نے گزشتہ روز وزیراعظم ہاؤس میں منعقدہ پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں نواز شریف کی نمائندگی کی، مریم نواز نے مسلم لیگ (ن) کے قائدین کو ممنوعہ فنڈنگ کے معاملہ کو زیادہ سے زیادہ نمایاں کرنے کی ہدایت کر دی۔
مریم نواز کی ہدایت پر ہی گزشتہ روز سے لیگی رہنماؤں کی مسلسل پریس کانفرنسوں کا سلسلہ جاری ہے، لیگی وزراء اور پارٹی رہنماؤں کو اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں اور مہم کی نگرانی خود مریم نواز کریں گی۔ یہی نہیں تمام قائدین روزانہ کی بنیاد پر پریس کانفرنس میں ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے پر زیادہ بات کریں گے۔
نہ صرف یہ بلکہ عمران دورحکومت کی کرپشن اور مہنگائی کو بھی اجاگر کیا جائے گا، پریس کانفرنسوں میں عمران خان کو ہدف تنقید بنایا جائے گا۔ پارٹی کو فعال کرنے کے لیے ملک بھر میں ورکرز کنونشن بھی منعقد کیے جائیں گے جن سے مریم نواز خود خطاب کریں گی۔
مرکزی نائب صدر مریم نواز نے ورکرز کنونشنز کے لیے پارٹی کو شیڈول تیار کرنے کی ہدایات جاری کردی جس کے تحت سوشل میڈیا پر بھی عمران خان کے خلاف مہم کو تیز کیا جائے گا۔
dramay dekho inn chawalon kay. Now the bad cop will come forward and will say that all what has happened till now was from good cop and that is why noon has lost its popularity. Now the second one will come and pose himself totally opposite than SS to fool the people, and the funny thing is, people will be fooled.