Advertisement

نوازشریف سے ایک فرضی ملاقات

دونوں باپ بیٹے نے میری نسوار والی حرکت دیکھ لی تھی. نواز کے انسو اور حسین کی ہچکیاں حیرانگی میں بدل چکے تھے. میں نے کمرے کا سکوت توڑتے ہوئے اپنا تعارف کرایا کہ میں* ایک صحافی ہو اور پانامہ والے معاملے* کی چھان بین کیلئے آیا ہو آپ لوگوں کو غلط فہمی ہوئی تھی کہ میں کوئی عرب ہوں.پانامہ کا ذکر سٌن کر حسین خاصے تلملائے لیکن نوازشریف نے نہایت سکون سے فرمایا کہ "ہمارا موقف کب کا آچکا ہے کہ لندن والے فلیٹ حسن اور حسین نواز کی محنت کا نتیجہ ہے" . میں نے پوچھا کہ " مخالفین کے خیال میں حسن اور حسین اٌس وقت بہت چھوٹے تھے".

نوازشریف فرمانے لگے کہ "محمدابن قاسم نے صرف سترا سال کی عمر میں سارا ہندوستان قبضہ کرلیا تھا. جس وقت حسن نواز اور حسین نواز نے لندن میں دو فلیٹ لئے اٌس وقت دونوں کی مشترکہ عمر سترا سال ہی تھی حسن اور حسین نواز کی نوعمر کہنے والے محمد ابن قاسم کی عمر کے بارے میں کیا کہتے ہیں"."واہ" میری منہ سے بےساختہ نکلا.میں شریف فیملی کی قابلیت کا معترف ہوچکا تھا. حسین نواز نے پاپا کیلئے گلاس میں پانی ڈالنے کے بعد ایک لیٹر کی دودھ والی پیکٹ منہ پر چڑھا لیا اور انکھیں بند کرکے سانس لئے بغیر پورے پیک کو غٹاغٹ پی لیا. نوازشریف اپنے بچے کی اس حرکت پر مسکرائے بغیر نہیں رہ سکا.

میں نے جانے کیلئے اجازت مانگی تو نواز نے ناراض ہوتے ہوئے کہا کہ آج میری فیورٹ ڈیش سرے پائے بنے ہے کھا کے جانا لیکن میں مصروفیت کا بہانہ کرکے نکل آیا. صحن میں کوئی حضرت سجدے میں پڑے زارو قطار رو رہے تھے. میں شرمندہ ہو رہا تھا کہ ہم صحافی لوگ شریف فیملی پر طرح طرح کی الزامات لگاتے ہیں اور حال یہ ہے کہ ریونڈ کی محل میں لوگ خوف خدا سے رو رہے ہیں. میں اس کا چہرا دیکھنے کیلئے رٌکا کیونکہ میرا خیال تھا کہ یہ ضرور حسن نواز ہونگے کیونکہ زیرو پوائنٹ والے معروف قصہ گو صحافی جو چودھری بھی ہے نے فرمایا تھا کہ حسن نواز حافظ القران ہے اور چوبیس گھنٹے وضو میں رہتے ہے.

دس منٹ بعد سجدے سے سر اٌٹھانے والے صاحب کوئی اور نہیں ملک کے معروف "صحافی" صالح ظفر تھے. صالح کے چہرے سے نور ٹپک رہا تھا وہ نماز میں اتنے مگن تھے کہ اس کو یہ بھی اندازہ نہیں ہوا کہ اٌس کے سر پر اٌلو بیٹھا کل رات والی نیند پوری کر رہا تھا یا شاید چارج لے رہا تھا. چند قدم چلنے کے بعد ایک اور معروف صحافی نجم سیٹھی کو دیکھا جو مریم کے بیٹے کو کرکٹ کے گٌر سکھا رہا تھا. نجم سیٹھی نے مجھے دیکھا تو خجالت بھرے لہجے میں بولا کہ وہ اصل میں اندر کی خبر حاصل کرنے (منیب) چڑیا کے ساتھ آئے ہے. میں نے نسوار توکتے ہوئے کہا "لگے رہو

لیکن کرکٹ کی کٌرسی لیکر تمہاری چڑیا شکاری کا دانہ کھا چکی ہے"سیٹھی ہنسنے لگا وہ شاید میری بات سمجھ نہیں سکے اس لئے مجھے بھی کرکٹ کی دعوت دی لیکن میں نے "پھتیجڑ" کھلاڑیوں کے ساتھ تھوڑی کھیلنے سے انکار کردیا.نواز شریف کی محل گٹر کی صفائی پر جاوید لطیف نامی ایم این اے کو دیکھ کر کوئی خاص حیرت نہیں ہوئی کیونکہ یہ ان کی فری ٹائم ہابی ہے.دروازے پر ایک جانی پہچانی شخصیت سے ملاقات ہوئی جو پتہ نہیں کوئی باڈی گارڈ کی ایکٹینگ کر رہا تھا. میرے پوچھنے پر کہنے لگے کہ "عمران نامی "نوجوان" شیخوں انکل کیساتھ مل کر روز گندے انڈے پھینکتے ہے

اور گھر پر معمور پولیس اور دوسرے اہلکار اٌن کو ہاتھ لگانے سے ڈرتے ہیں. یہ صاحب ایک ریٹائرڈ کیپٹن تھے اور انکا نام صرف صفدر ہونے کے باوجود شریف فیملی سے بہت گہرا تھا. بس بات نصیب کی ہوتی ہے.*ریونڈ محل میں چلتے ہوئے میں سوچ رہا تھا کہ کوئی نہ کوئی زرد لفافہ میرے جیب میں ڈال دے گا کوئی میری غربت خریدنے آجائے گا کوئی میری ضمیر کا سودا کریگا لیکن نہیں کسی نے مجھے گھاس نہیں ڈالی. کسی نے دھمکی دی اور نہ ہی لالچ میں اپنی بدقسمتی کو کوستے ہوئے دفتر پہنچ گیا.

اخبار کے مالک نے مجھ سے رپورٹ لیکر اٌسے پڑھے بغیر ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا. میں نے احتجاج کرتے ہوئے مالک* اخبار کو بتایا کہ کتنی مشکل سے ملاقات کا وقت ملا تھا اور یہ کے میرا انٹریووں انکشافات اور نئی اسکینڈل سے بھرا ہوا ہے. صبح اخبار میں موجود حکومتی اشتہارات مجھے حسن اور حٌسین کی کامیاب کاروبار اور نواز کی کامیاب حکومت اور سیاست کی اصل راز بتا رہی تھی.
*
​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
حسین نواز نے پاپا کیلئے گلاس میں پانی ڈالنے کے بعد ایک لیٹر کی دودھ والی پیکٹ منہ پر چڑھا لیا اور انکھیں بند کرکے سانس لئے بغیر پورے پیک کو غٹاغٹ پی لیا. نوازشریف اپنے بچے کی اس حرکت پر مسکرائے بغیر نہیں رہ سکا
[hilar][hilar][hilar]
 
In this picture who is Pateecher, Railo katta, and Focker ???




17127095_657799977736722_3304367491865640960_n.jpg




 
Advertisement