Advertisement

نواب شاہ میں پارہ 44 ڈگری تک پہنچ گیا

ملک بھر میں گرمی کا راج برقرار، نواب شاہ میں پارہ 44 ڈگری تک پہنچ گیا


ویب ڈیسک بدھ 22 اپريل 2015

کراچی

10919053_443517752474075_2063551442857466237_n.jpg


میں 36، سکھر میں 42، پشاور میں 26، اسلام آباد میں 33 اور کوئٹہ میں درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ فوٹو: فائل

صوبہ سندھ اور پنجاب سمیت ملک کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک بھر میں گرمی کی شدت میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے اور سندھ اور پنجاب سمیت ملک کے میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں جب کہ بلوچستان کے ضلع نصیر آباد، جعفر آباد، سبی اور بولان سمیت کئی علاقوں میں بھی گرمی کی شدت بڑھ گئی ہے۔ آج سب سے زیادہ درجہ حرارت نواب شاہ میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا، کراچی میں 36، سکھر میں 42، پشاور میں 26، اسلام آباد میں 33 اور کوئٹہ میں درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

گرمی سے بچنے کے لئے لوگوں نے خود کو گھروں میں محصور کرلیا جب کہ گرم علاقوں میں ٹھنڈے مشروبات کے استعمال میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی تاہم ہزارہ ڈویژن، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Source

​
 
Last edited by a moderator:
سنو نوجوانوں، گرمی آ نہیں رہی، گرمی آگئی ہے