Advertisement

نقش ہے صفحۂ ہستی پہ صداقت ان کی


:razi:سیدنا مصعب بن عمیر

سیدنا مصعب بن عمیر
:razi:[FONT=&amp] کا تعلق مکہ کے اس طبقے سے تھا جسے ھماری دنیا [/FONT]
میں ایلیٹ کلاس سمجھا جاتا ھے۔ مکہ کی گلیوں سے جب یہ خوبرو نوجوان گزرا کرتا تو کئی آنکھیں اسے تکتی تھیں۔ گلی سے دیرو دور تلک آنے والی خوشبو بتاتی تھِی کہ ابھی ابھی مصعب رض یہاں سے گزرا ھے۔ اس خوش باش خوش پوش و خوبرو جوان کو اپنی ماں سے محبت تھی شدید محبت۔ ایک دن اس بے فکر نوجوان کی کانوں نے اس پکار کو سنا جو تیزی سے مکہ کی سرزمین کو اپنا بنا رہی تھی۔ مصعب نے اس دعوت کو سمجھا پرکھا اور پھر اس قافلے کے سنگ ھو لئے، جو غربا کہلاتے تھے۔

مصعب نے ماں کی محبت دین متین پہ با آسانی قربان کردی۔ لمحے بھر کا بھی توقف نہ کیا۔ خدائے واحد کی صدا پر لبیک کہا تو پہلی مزاحمت ماں نے کی۔ قید کیا اور سارے خوبصورت لباس اور خوشبوں سے محروم کردیا۔

کسی نہ کسی طرح ماں کی قید سے رہائی پائی، اور سیدھے نبی علیہ السلام کے پاس پہنچ گئے۔ مگر حال یہ تھا کہ جسم پر
ایک کپڑا تھا، جسے کانٹوں سے جوڑنے کی ناکام کوشش کی گئِ تھی اور اسی سے ستر پوشی ہو رہی تھی۔

ایک وقت آیا جب سیدنا مصعب بن عمیر رض کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے داعی بنا کر مدینہ بھیجا۔ میرے نبی کا انتخاب بھی کیا خوب تھا، فہم و فراست کے پیکر سیدنا مصعب کے دلنشیں انداز اور دعوت و فکر نے مد ینہ کے اہم قبائل میں آتش شوق بھڑکادی۔ اور پھر اہل مدینہ جوق در جوق اسلام کی پناہ میں آنے لگے۔ بدر کے معرکے میں شریک ہوئے تو انکی تلوار اپنے مشرک رشتہ داروں پہ بجلی بن کر برسی۔ معرکہ اختتام پذیر ہوا تو ان مشرک قیدیوں کے پاس سے گزرنے لگے، جنہیں مسلمانوں نے گرفتار کیا تھا کہ اچانک نظر اپنے ہی سگے بھائی پر پڑی۔ ایک صحابی انکی مشکیں کس رھے تھے۔ فرمایا کہ اسکے ھاتھ اچھی طرح باندھو، اسکی ماں بہت امیر عورت ھے۔ تمہیں اچھا فدیہ دے گی۔

احد کے میدان میں اترے اور جانبازی کی مثالیں قائم کیں اور پھر شہید ھوئے۔ خون آلود تن پہ ایک ہی کپڑا تھا جسے کفن بنایا گیا۔ حال یہ تھا کہ سر چھپاتے، تو پیر ننگے۔ پیر ڈھانکتےتوسر کھل جاتا۔ اسے دیکھ کر نبی مہربان صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ سر کپڑے سے ڈھانک دو۔ ،پیر پر اذخر گھاس رکھ دو۔ میرے آقا نے جب
[FONT=&amp]چاند[/FONT][FONT=&amp] جیسے مصعب کو دیکھا تورودئے۔ فرمایا مکہ کی گلیوں نے اس زیاد٥ حسین جوان نہیں دیکھا۔[/FONT]
رضی اللہ تعالی عنہ

وہ بھی دِن تھے کہ یہی مایہء رعنائی تھا

نازشِ موسمِ گُل ، لالہء صحرائی تھا

جو مُسلمان تھا اللہ کا سَودائی تھا

کبھی محبُوب تمہارا یہی ہرجائی تھا

اب تلک یاد ہے قوموں کو حکایت ان کی

نقش ہے صفحۂ ہستی پہ صداقت ان کی




13509096_1124120774313280_569657294714510375_n.jpg
 
Last edited: