Advertisement

نظر ثانی اپیل۔۔کیوں نہیں نکالا۔۔

20914636_1490394757684121_3674927842459007279_n.png


نظر ثانی اپیل۔۔

کیوں نہیں نکالا مُجَھے ؟؟۔۔۔جب میں۔۔۔


جائز و ناجائز طریقوں سے اقتدار کے مزے لُوٹتا رہا۔
اقتدار میں رہ کر ہم وطنوں پر کہر بن کے ٹُوٹتا رہا۔
مُلک اور قوم کی دولت پر ہاتھ صاف کرتا رہا۔
اربوں کے قرضے لے کر خُود ہی معاف کرتا رہا۔

سڑک بچھانے کے بہانےکمیشنوں کے ڈھیر لگاتا رہا۔
اُنہی سڑکوں کو بند کراکے نعرہ شیر لگواتا رہا۔
اور گروی رکھ کر اُنہیں سڑکوں کو مال بناتا رہا۔
یونہی مستی و بے قدریِ وقت میں سال پہ سال گنواتا رہا۔

اور اس بے قدری پر بھی اپنے لفافوں سے اپنی قدر کرواتا رہا۔

اداروں کی جڑوں میں اپنے جراثیم کا سپرے کرواتا رہا۔
اُن کمزور اداروں پر اپنے بھاری کھانے کی ٹرے اُٹھواتا رہا۔
جب میں مُلک دُشمنوں سے بھی ذاتی مراسم بناتا رہا۔اور۔
اُنہیں بغیر ویزے کے بھی اپنے ڈرائینگ روموں میں لے جاتا رہا۔۔

جب میرے کارناموں کی کتاب کے صرف دیباچے میں ہی اتنا کُچھ لکھا پڑا تھا۔ جب میرے ہر عمل پر یہ نظام بس مرا اور سڑا پڑا تھا۔
تب تو کُچھ نہیں کہا گیا مُجھے۔ اب ایسا کیا جُرم و گُناہ سرزد ہوا کہ آنکھ کے تارے کی جگہ آنکھ میں لگنے والا تیر لگنے لگا۔
میں پُوچھتا ہوں ۔کیوں نہیں نکالا گیا مُجھےاُس وقت ۔جب میں یہ سب کر رہا تھا۔جو اب نکال باہر پھینکا ہے ۔ پی ایم ہاوس نہ سہی اُس کے گیٹ کا چوکیدار ہی رہنے دیا ہوتا۔ یہ تو سوچھ لیا ہوتا کہ یہ سب میری رگوں ۔میری ہر سانس میں رچ بس چُکا ہے۔ انہیں مُجھ سے جُدا کرنا مطلب میری جان لینا۔ یاد ہے نا ایک انسان کی جان لینا پُوری انسانیت کی جان لینے کے برابر ہوتا ہے۔ اُمید ہے فیصلے پر نظرثانی فرمائی جائے گی۔۔


http://facebook.com/JANI1JANI1/


​
 
Last edited by a moderator: