Advertisement

نصرت جاوید کی مہنگائی مافیا کو کڑا پہنانے کی تجویز

"ایک طرف حکومت روزانہ قانون بناتی ہے کہ جو محلے میں گالیاں دے اسے پکڑو اور کڑا پہنا دو، دوسری طرف حکومت کی لگائی ہوئی قیمتیں جب مارکیٹ میں نہ ملیں تو کیا فائدہ اس کڑے کا؟ وہاں پر آپ کی ڈیجیٹلائزیشن کہاں جاتی ہے؟ ایسا کیوں نہیں قانون بناتے کہ ایل پی جی سلنڈر جب چلا تو اتنے کا تھا اور اینڈ یوزر کو اتنے کا ملا ہے یا کوئی اس بارے میں ہیلپ لائن بنا دیں تا کہ ایل پی جی سلنڈر مہنگا نہ بکے"۔ نصرت جاوید
Loading X post…
Open original post on X

"ملک میں آٹے کی قیمت کا یہ عالم ہے کہ ایک سال میں آٹے کی قیمت ڈبل ہو چکی ہے۔ کسان نے گندم 3 ہزار روپے کی بیچی اور پھر 2 مہینے بعد وہی آٹا اسی گاؤں میں 3 ہزار روپے کا آدھا من بک رہا ہے، یہ کہاں کا انصاف ہے؟ آپ نے کہا کہ گندم وافر مقدار میں موجود ہے اور آپ نے قیمت بھی طے کر دی ہے تو اس قیمت پر عمل درآمد کس نے کرانا ہے؟ "۔ عدنان حیدر
Loading X post…
Open original post on X


"پیٹرول لیوی جگا ٹیکس بن گیا ہے کہ اس میں صوبوں کو حصہ نہیں دینا، کیونکہ وفاقی حکومت بیچاری غریب ہے۔ حکومت صرف اپنے اللے تللوں کے لیے لیوی میں اضافہ کرتی ہے"،"موجودہ حکومت کی ترجیحات میں یہ نہیں ہے کہ وہ غریب کو ریلیف دے بلکہ ان کی ترجیحات یہ ہیں کہ کوئی شخص اگر اپنے ماں باپ سے تہذیب نہیں سیکھ سکا تو ہم اسے تہذیب سکھائیں گے۔ ایل پی جی بحران کا زیادہ دیہاڑی دار مزدور پر اثر پڑے گا جو تندوروں سے روٹی کھاتا ہے"۔ نصرت جاوید
Loading X post…
Open original post on X

موجودہ حکومت کی ترجیحات میں یہ نہیں ہے کہ وہ غریب کو ریلیف دے بلکہ ان کی ترجیحات یہ ہیں کہ کوئی شخص اگر اپنے ماں باپ سے تہذیب نہیں سیکھ سکا تو ہم اسے تہذیب سکھائیں گے۔ اگر ہمارے ہاں ایل پی جی کا بحران ہوگا تو آٹے کی وجہ سے زیادہ دیہاڑی دار مزدور پر اثر پڑے گا جو تندوروں سے روٹی کھاتا ہے۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار نصرت جاوید کی گفتگو
Loading X post…
Open original post on X
​
 
Last edited by a moderator: