Advertisement

نشستن گفتن برخاستن

پارلیمنٹ جہاں میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈیا کو اربوں ڈالر بھجنے والے اکثریت میں ہیں. نیز پانامہ لیکس کے مطابق اربوں ڈالر پاکستان سے چوری کرکے بیرون ممالک پراپرٹی خریدنے والے معاشی دھشت گرد نواز شریف قائد ایوان بنے بیٹھے ہیں ججہاں پیپلز پارٹی ن لیگ سے مل کر کرپشن کو تحفظ فراہم کرنے کی سازشیں کرتی ہے. جہاں محمود اچکزئی جیسے غداری اچھل کود کر رہے ہیں . . . وہ پارلیمنٹ جو دھاندلی سے وجود میں آئی ہے اور دھاندلی کو بڑی ڈھٹائی سے تحفظ فراہم کرتی ہے وہ پاکستان کا تحفظ کیسے کرے گی؟

. . . ویسے بھی پاکستان کا تحفظ پاکستان کی مسلح افواج اور قوم نے کرنا ہے اور کریں گے جبکہ پارلیمنٹ صرف نشستن گفتن برخاستن کا ملغوبہ ہے . . . عمران خان نے عوام کی رابطہ کرلیا ہے. عوامی پارلیمنٹ سجا لی ہے جس میں پاکستان کے ہر کونے میں جہاں بھی عمران خان بلائے لاکھوں کی تعداد میں عوام شریک ہوتے ہیں تو اس پارلیمنٹ جو کرپشن کا منبع ہو . پارلیمنٹ جس کی دھاندلی سے پیدائش ہو غدار جہاں بیٹھے ہوں عوام دشمن ملک دشمن ٹیکس چور جہاں اچھل کود کر رہے ہوں کمیشن خور جہاں کرپشن کے خاتمی کا بھاشن دیں . پارلیمنٹ جہاں عوام سے جھوٹ بولا جاتا ہے پارلیمنٹ جہاں اس کے ممبران عوام سے ٹیکس وصولی کی آمدن سے عیاشیاں کریں اس پارلیمنٹ سے ملک و ملت کی حفاظت کی توقع کوئی صاحب عقل کیوں کریگا.
. . . پارلیمنٹ اس ملک کی کرپٹ اشرافیہ کا ڈیبیٹنگ کلب ہے جہاں عوام پر ظلم اور کر پشن کے نت نئے انداز سوچے جاتے ہیں اور جہاں عوام سے جھوٹے وعدے کئے جاتے ہیں . . . جب پاکستان کے تحفظ کی کوئی بات آئی کشمیر کی آزادی کی کوئی بات چلی تو قوم اور مسلح افواج ملکر ملک کا تحفظ خود کرلیں گے کشمیر کو خود آزاد کرالیں گے. . . دشمن کے خلاف سینے پر گولی کھانے کے لیے فوج کے ساتھ ساتھ ساری قوم کا ہر فرد ہر دم تیار ہے جبکہ پارلیمنٹ میں موجود محمود اچکزئی تو پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے کو بھی تیار نہیں . . .

دانشور کہتے ہیں کہ پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کرکے عمران خان کی طرف سے بھی أ کشمیر سے یکجہتی کا اظہار کیا جاتا تو اس پر قوم سوال کرتی ہے کہ پارلیمنٹ میں قرارداد سے کشمیر آزاد نہیں ہونے والا جب بھی کشمیر آزاد ہوگا بزور شمشیر آزاد ہوگا ان شاء اللہ . . . ویسے پارلیمنٹ میں موجود جماعتوں نے دھاندلی و پانامہ لیکس کے مسئلے پر ایسی بدنام زمانہ یکجہتی دکھائی کہ دھاندلی و کرپشن کا بھرپور تحفظ کسی بھی دوسرے ملک میں نہیں ہوسکا . . . ایسی پارلیمنٹ کرپشن کرنے والے دھاندلی کی پیداوار حکومت کو مبارک جبکہ عمران خان کو عوام کی پارلیمنٹ مبارک . . . پاکستان زندہ باد . . . کشمیر بنے گا پاکستان ان شاء اللہ . . . کشمیر بزور شمشیر ان شاء اللہ
​
 
Last edited by a moderator: