- Joined
- Jun 4, 2018
- Posts
- 51
- Reaction score
- 229
- Points
- 13
نسل پرستی اور تعصبات....
ہندوں بنیا بہت مکار ہوتا ہےـ
عیسائی لوگ بے حیا اور بے شرم ہوتے ہیں ـ
یہودی تو ازل سے ہی ہمارے دشمن ہیں ـ
مسلمان دہشتگرد ہوتے ہیں ـ
نیچے آجاؤ..
شیعہ کافر ہوتے ہیں ـ
سنی مشرک ہوتے ہیں ـ
وہابی گستاخ ہوتے ہیں ـ
اور نیچے آئیں
سندھی، جاہل ہوتے ہیں ـ
پٹھان، جذباتی ہوتے ہیں ـ
بلوچ، سرداروں کے غلام یا پھر غدار ہوتے ہیں ـ
پنجابی دال خور ہوتے ہیں ـ
مزید سنو...
سیالکوٹی ککڑ بھی وغیرہ وغیرہ ـ
منڈی والے جاہل ہوتے ہیں ـ
گجرات کے لوگ جوتی چور یا فراڈیۓ ہوتے ہیں ـ
؛ور سنو جی..
گجر ایسے ہوتے ہیں ـ
جٹ ویسے ہوتے ہیں ـ
بٹ تیسے ہوتے ہیں ـ
کمی تو ویسے ہی حقیر ہوتے ہیں ـ
مزید نیچے جاؤ...
فلاں پنڈ ایسا ہےـ
فلاں پنڈ تیسا ہےـ
اور بتاؤں؟
فلاں برادری ایسی ہے ـ
وہ محلہ ایسا ہی ہے ـ
معذرت کے ساتھ اگر آپ بھی میری طرح اوپر بیان کردہ خیالات کے زیرِ اثر زندگی گزار رہے ہیں تو اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو ـ ہم خود کو جو مرضی" طرم خان" سمجھتے رہیں ـ
حقیقت یہ ہے کہ ہم کسی نا کسی صورت میں ایک متعصب اور چھوٹی ا ور محدود سوچ کے حامل دو ٹکے کے انسان ہیں ـ یہ سب نظریات ہم نے ذاتی طور پر لوگوں سے مل کر نہیں بلکہ سنی سنائی باتوں پر یقین کر کے بنائے ہوتے ہیں ـ
مجھے بلکل اعتراض نہیں ہے ـیہ آپکی زندگی ہے جن مرضی خیالات، نظریات اور تعصبات کے ساتھ گزارو ـ
مگر صرف ایک گزارش ہے ـ
کہ جب آپ ہی جیسا، کسی دوسرے مذہب، ملک، صوبے، ضلع، پنڈ، برادری، یا ذات کا متعصب انسان آپ کو صرف آپ کے مذہب، رنگ، ملک،صوبے، ضلع، پنڈ یا برادری، یا ذات کی بنیاد پر تحقیر یا تفریق کا نشانہ بنائے تو اس پر احتجاج یا "چِیک چاڑہ" نا ڈال دیا کرو ـ
کیونکہ آپ خود بھی تو کسی نا کسی صورت اور حیثیت میں ایک متعصب انسان ہی ہو ـ
اگر آپ کسی اور کے مذہب، ملک، رنگ، ضلع، پنڈ، برادری یا زات کو بھول کر صرف ایک انسان کی حیثیت سے عزت نہیں دے سکتے تو
کوئی اور آپ کے نظریات، ملک، صوبے، ضلع، پنڈ یا زات برادری کو نظر انداز کر کے آپ کی عزت کرنے کا کیسے پابند ہوسکتا ہے؟
مزید سادہ کرتا ہوں ـ
یورپ میں اگر کوئی صرف آپ کے مسلم یا غیر ملکی ہونے کی وجہ سے آپ کی تلاشی زیادہ لیتا ہے، آپ کو مکان نہیں دیتا، یا پھر نوکری نہیں دیتا یا پھر حقارت سے دیکھتا ہے تو آپ کو کتنی تکلیف ہوتی ہے
عرب میں آپ کو عجمی سمجھ کر کوئی عربی خود سے کمتر سمجھتا ہے تو کتنا برا لگتا ہے ـاگر آپ کو اپنے ملک میں بسے غیر ملکیوں کی کاروبار میں کامیابی یا پھر آپ کے ملک میں رہنا ہضم نہیں ہوتا تو آپ یہ کیسے امید کر سکتے ہیں کہ دوسرے ممالک کے لوگ آپ کو گلے لگائیں یا آپ کی کامیابی کو ہضم کر لیں؟
ایک راز کی بات بتاؤں...
ہر انسان کو اپنا مذہب، فرقہ، ملک، صوبہ، ضلع، پنڈ، زات، یا برادری اتنی ہی پیاری اور اعلیٰ عرفہ لگتی ہے جتنی مجھے اور آپ کو ـ
مجھے لگتا ہے جب تک ہم انسانوں کو صرف انسان سمجھ کر ان کے ساتھ معاملات نہیں کریں گے تب تک نا تو ہم خود سکون سے رہ سکتے ہیں اور نا ہی کسی اور کو سکون سے رہنے دیں گے ـ
فرمان نبوی (ص) ہے
”لوگو! تمہارا رب ایک ہے اور تمہارا باپ بھی ایک ہے، آگاہ ہو جاؤ! کسی عربی کو کسی عجمی پر، کسی عجمی کو کسی عربی پر، کسی سرخ رنگ والے کو کالے رنگ والے پر اور کسی سیاہ رنگ والے کو سرخ رنگ والے پر کوئی فضیلت و برتری حاصل نہیں، مگر تقویٰ کے ساتھ"
میرے نزدیک ہمارے علاقے میں اس فرمان نبوی(ص) کی یہی تشریح بنتی ہے کہ کسی گجر کو کسی جٹ پر، کسی چیمے کو کسی چٹھے پر اور کسی چوہدری کو کسی کمی پر کوئی فضیلت حاصل نہیں ہے سوائے تقویٰ کے -
اس فرمان نبوی پر دل سے عمل کرو تو مانوں میں
عاشق رسول(ص) آپ کو ـ
نوٹ :مجھے اپنی شناخت پاکستانی، مسلمان، پنجابی، گجراتی، گجر، چوہان ہونے پر کوئی شرمندگی نہیں ہے مگر، میری یہ شناخت مجھے نا تو احساس برتری میں مبتلا کرتی ہے اور نا احساس کمتری کا شکار ـ
تحریر :علامہ تصور عنایت (مغلیانوا لی)
Facebook :Allama Tasawar inayat

Last edited by a moderator: