وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے متنازعہ ٹویٹ پر نجم سیٹھی کو آڑے ہاتھوں لے لیا، تاہم صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین نے خواجہ آصف کو آئینہ دکھادیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں نجم سیٹھی کی جانب سے دہشت گردوں حملوں سے پی ایس ایل کو کوئی خطرہ نا ہونے سے متعلق ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نجم سیٹھی اسٹیٹ سیکیورٹی کو پی ایس ایل سے ملارہے ہیں۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ نجم سیٹھی کا مطلب ہے کہ سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ پر حملہ حلال ہے اور پی ایس ایل پر حرام ہے، ہماری فوج اور پولیس کی جانوں کی کوئی حرمت نہیں، اطمینان کی بات ہے کہ پی ایس ایل محفوظ ہے، یہ ہے ہماری اشرافیہ جسے صرف اپنا مفاد عزیز ہے، قومی سلامتی اور قیمتیں جانیں ڈسپوزیبل ہیں۔
Loading X post…
Open original post on Xخواجہ آصف کی جانب سے اپنی ہی حکومت کے دوران چئیرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی تعینات کیے جانےوالے نجم سیٹھی پر اس ٹھیک ٹھاک تنقید پر صحافی برادری اور سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آئینہ دکھاتے ہوئے یاد دلایا کہ نجم سیٹھی ان کی حکومت کی مرہون منت ہی اس عہدے پر براجمان ہیں۔
صحافی و پروڈیوسر مغیث علی نے کہا کہ وزیردفاع نواز شریف کے دوست صحافی نجم سیٹھی پر برس پڑے۔
Loading X post…
Open original post on Xصحافی اہتشام الحق نے لکھا کہ یہ تو آپ کا اپنا بندہ ہے، آپس میں مت لڑیں ورنہ عمران خان کو کیا پیغام جائے گا کہ آپ لوگوں میں اتفاق ہی نہیں ہے۔
Loading X post…
Open original post on Xصدیق جان نے کہا کہ اس درباری کو آپ کی حکومت اور سزایافتہ نواز شریف نے ہی اس عہدے پر لگایا ہے۔
Loading X post…
Open original post on Xعدیل اظہر نامی صارف نے کہا کہ کیا یہ نواز لیگ بمقابلہ شہباز لیگ کا کوئی نیا چیپٹر ہے؟
Loading X post…
Open original post on Xجمال عبداللہ عثمان نے کہا کہ خواجہ آصف اس قوم کا مزاج سمجھ گئے ہیں کہ حکومت میں رہ کر حکومتی اقدامات و حکومتی شخصیات پر تنقید کرکے ہیرو بن جائیں گے۔
Loading X post…
Open original post on Xایک صارف نے نجم سیٹھی کی لندن میں نواز شریف کے ساتھ کھینچی گئی مشہور تصویر شیئر کی اور سوال کیا کہ انہیں اس عہدے پر کس نے لگایا؟ کس کی حکومت ہے یہ؟
Loading X post…
Open original post on Xعبدالرحمان نامی صارف نے لکھا کہ کیا خواجہ آصف کا دماغ ٹھکانے پر ہے؟ نجم سیٹھی انہی کی حکومت میں چیئرمین پی سی بی لگایا گیا ہے، اور تاثر ہے کہ نجم سیٹھی نواز و شہباز شریف کے بہت قریب ہیں، اگر خواجہ آصف کو ان پر غصہ ہے تو انہیں عہدے سے فارغ کریں۔
Loading X post…
Open original post on X- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/16khawajaasifnajmasethi.jpg
Advertisement





