کہاں جاؤں؟ کدھر جاؤں؟ کہاں جا کر اپنا آپ اپنے آپ سے چھپاؤں؟ میرا بھی تو اسی جنس سے تعلق ہے جسے انسان کہتے ہیں
وہ جو اپنے آپ کو الله رب العالمین کے نام سے تعارف کرواتا ہے. آسمانوں اور زمین کی بادشاہت کا دعوا کرتا ہے ہمیشہ لیٹ ہو جاتا ہے یا جان بوجھ کر بھول جاتا ہے. بھئی جب چلا نہیں سکتے تھے تو اترانے کے لئے یہ جنجال پیدا کرنے کی ضرورت کیا تھی؟......... جو میں جانتا ہوں وہ تم نہیں جانتے ...... جو آپ کو جاننا چاہیے تھا شاید وہ آپ جان بوجھ کرجان نہیں پائے
معصوم جان کی موت کا زمیدار کس کو ٹہرایا جائے؟ کس کے خلاف پرچہ کٹوایا جائے؟ کس کو غفلت برتنے کے جرم میں عدالت میں پیش کیا جائے؟ کس پر جرح کی جائے؟ کس کو سزاوار ٹہرایا جائے؟ انصاف کہاں سے ملے گا؟ کس سے ملے گا؟ کون لے کر دے گا؟
تمہارے لیے تمہارا دین پورا کر چکا اور میں نے تم پر اپنا احسان پورا کر دیا اور میں نے تمہارے واسطے اسلام ہی کو دین پسند کیا ہے
واہ بھئی واہ صدقے تمہاری پسند پر. صدقے تمہارے احسان پر.صدقےعظیم ترین دین پر. جو کمی بیشی اورکسر انسانی حیوانیت میں رہ گئی تھی وہ بھی پوری کر دی. اب دین دین کھیلو، دین کے نام پرایک دوسرے کی گردن اڑاؤ. جلا دو ، مار دو ، کاٹ ڈالو. یہ شیعہ ہے ، یہ وہابی ہے ، یہ بریلوی ہے ، یہ عرب ہے ، یہ عجم ہے. یہ تین سال کا بچہ ہے اسے بھی مار ڈالو. یہ ہمارے دین کا نہیں یہ ہمارے مسلک کا نہیں ہے
اس معصوم نے کسی کا کیا بگاڑا تھا ؟ اس کی ماں کا کیا قصور تھا؟ ہے کوئی جواب؟ ہے کوئی منصف؟
Allah k her kaam main koi na koi himat hotee hai ... iss bachay ki jaan gayee, iska dukh bahot hua leiken shayed issi bachay ki wajah se laakhon logon ki zindgee badal jaaey. Abhee main ne parha hai Hungry ne apnay train stations khol dia hain to let them in aor ab 14 Sep ko EU k ministers ki meeting hai, i hope yeh masla hal ho jaey gaa. Germany is willing to let them in as well.
Mujhey poori umeed hai yeh masla jaldi hal ho jaaey gaa. insha Allah
خدا بے نیاز ہے، وہ اپنی مخلوق کے دکھ درد سے بے نیاز ہے، وہ جسے چاہے بچا لے، جسے چاہے مار دے اور جیسے چاہے ماردے، یہ سب اس کے لئے کھیل تماشا ہے، مخلوق کو آزمائش کے نام پر تڑپانا اس کا محبوب مشغلہ ہے۔
ہاں ہمیں صبر و شکر کی قید میں جکڑ دیا گیا ہے، کوئی کتنی بھی بڑی تکلیف سے گزر جائے، اسے بس خالق کا شکر ہی کرنا ہے۔ اس بچے کے والدین کو خدا کا شکر کرنا ہے اور صبر کرنا ہے، کیونکہ جب اس کے والدین دل پر پتھر رکھ کر، آنکھوں میں آنسوؤں کو روک کر صبر کریں گے ، خدا کی رضا پر شکر کریں گے، پھر خدا فخر سے فرشتوں کو مخاطب کرکے کہے گا، دیکھو یہ ہیں میرے تابعدار بندے، ہر حال میں میرا شکر کرتے ہیں،۔
یہ وہی خدا ہے جو بندوں سے کہتا ہے میں تم سے تمہاری ماں سے ستر گنا زیادہ پیار کرتا ہوں اور پھر کہتا ہے میرا سامنے گڑگڑاؤ، میرے سامنے ماتھا گھساؤ، میرے سامنے آنسو بہاؤ، بھلا کونسی ماں ہوگی جو اپنے بچے سے کہے گی کہ میرے سامنے یوں ایڑیاں رگڑو، تب میں تمہاری بات مانوں گی۔ میرے سامنے آنسو بہاؤ، گڑگڑاؤ، تب تمہیں مطلوبہ چیز ملے گی۔
یہ وہی خدا ہے جو کہتا ہے کہ جب بندے کی آنکھ میں آنسو ہوں تب میں اس کی دعا زیادہ قبول کرتا ہوں، آخر خدا بندوں کو رلا کر تڑپا کر ہی خوش کیوں ہوتا ہے؟ بندوں کی تکلیف میں اس کے لئے کونسا مزا ہے؟
Unlike Pakistan, which continues to host more than 1.6 million people seeking refuge from neighbouring Afghanistan, (not including the millions that have returned after decades of war), the oil-moneyed-up nations of the Middle East have not been very neighbourly (except to several US military bases). Number of refugees given safety and shelter by:
Abhee main ne parha hai Hungry ne apnay train stations khol dia hain to let them in aor ab 14 Sep ko EU k ministers ki meeting hai, i hope yeh masla hal ho jaey gaa. Germany is willing to let them in as well.
Mujhey poori umeed hai yeh masla jaldi hal ho jaaey gaa. insha Allah
Yes all children are alike. I wish some world memorandum at least get agree that children are not to be touched, whatever the differences of adults. If even a single child is harmed, physically or emotionally some sort of international court of justice to be formed to impose very very very strong sanctions on responsible. I wish, and I continue to wish. :(
مسلمان ملکوں سے ہجرت یورپی ممالک کیوں ہوتی ہے ؟ یورپ سےسوگناہ امیر مسلمان ملک موجود ہے وہ کیوں اپنے بارڈرز نہیں کھولتے ان کے لیے ... امت مسلمہ کی رٹ لگانے والوں کو شرم آنی چاہئیے ...کوئی امت مسلمہ نہیں صرف مفادات کی گیم ہے اور سلام یورپ کو جس کا دل اتنا بڑا ہے ..ورنہ یہ امت مسلمہ والے ان کے خلاف ہی جہاد کا الم اٹھاتے ہیں
All hope is lost when God leaves this universe. The last time i checked this was not so i dont think will ever be. So dont lose hope have faith in him and carry on.