Advertisement

نائجیریا میں پولیو کارکنوں پر فائرنگ: 12 افر&a

نائجیریا میں پولیو کارکنوں پر فائرنگ: 12 افراد ہلاک
​


آخری وقت اشاعت: جمعـء 8 فروری 2013 ,* 11:30 GMT 16:30 PST
​


130208110633_nigeria_polio_304x171_bbc_nocredit.jpg


نائجیریا دنیا کے ان تین ملکوں میں شامل ہے جہاں اب بھی پولیو کا مرض پایا جاتا ہے



عینی شاہدین نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ شمالی نائجیریا میں پولیو کے مراکز پر فائرنگ کر کے 12 افراد کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
پہلے حملے میں موٹر سائیکل سوار بندوق برداروں نے کانو شہر میں چار پولیو کارکنوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
اس کے آدھے گھنٹے بعد مسلح افراد نے ان عورتوں پر فائر کھول دیا جو کانو کے باہر ہوتورو قصبے میں اپنے بچوں کے ساتھ ایک صحت مرکز میں بیٹھی انتظار کر رہی تھی۔
2003 میں نائجیریا کے مسلمان رہنماؤں نے پولیو کے ٹیکوں کی یہ کہہ کر مخالفت کی تھی کہ اس سے بچوں میں بانجھ پن پیدا ہو جاتا ہے۔
حال ہی میں کانو میں امیرِ کانو پر حملے کے بعد شہر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگا دی تھی۔
شہریوں نے کانو میں بی بی سی کے نمائندے یوسف یکاسائی کو بتایا کہ صحت مرکز پر حملے میں زخمی ہونے والوں کو علاج کے لیے ہسپتال لے جایا گیا ہے۔
یہ واضح نہیں ہے کہ ہوتورو میں ہلاک ہونے والے افراد میں صحت کے کارکن شامل ہیں یا نہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ گذشتہ ماہ امیرِ کانو پر ہونے والے حملے میں عسکریت پسند تنظیم ’بوکو حرام‘ کا ہاتھ ہے۔
اس تنظیم کے نام کا مطلب ’مغربی تعلیم حرام‘ ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ حکومت کے خاتمے اور شریعت کے نفاذ کے لیے لڑ رہے ہیں۔
2010 کے بعد سے اس تنظیم پر وسطی اور شمالی نائجیریا میں 1400 کے لگ بھگ افراد کی ہلاکت کا الزام عائد کیا جاتا ہے۔
نائجیریا دنیا کے ان تین ملکوں میں شامل ہے جہاں پولیو اب بھی پایا جاتا ہے۔ دوسرے دو ممالک پاکستان اور افغانستان ہیں۔
​
 
Last edited:
Advertisement
Re: نائجیریا میں پولیو کارکنوں پر فائرنگ: 12 اف&

انتہا پسندی مذہب کے لبادے میں نتائج ایک جیسے ہر جگہ
​
 
Re: نائجیریا میں پولیو کارکنوں پر فائرنگ: 12 اف&#158

ناجیریا فل کوشش کر رہا ہے پاکستان اور افغانستان سے آگے نکلنے کی
مقابلہ بڑا سخت اور ٹائم کم ہے
​
 
Advertisement
Re: نائجیریا میں پولیو کارکنوں پر فائرنگ: 12 اف&#158

Polio zadda damagh iss forum pe bhi maujood hain... abhi polio vaccine k khlilaaf bhonkne k liye aa sakte hain
 
Re: نائجیریا میں پولیو کارکنوں پر فائرنگ: 12 اف&#158

that's all these extremists can do...kill unarmed people!
 
Re: نائجیریا میں پولیو کارکنوں پر فائرنگ: 12 اف&#158

All extremists r paid by America and they follow same commands....

I dont think that Taliban r jihadi muslim or Al Qaida....

They all r same stuff.... and basically American paid , Munafiqqqq...
 
Advertisement
Re: نائجیریا میں پولیو کارکنوں پر فائرنگ: 12 اف&

All extremists r paid by America and they follow same commands....

I dont think that Taliban r jihadi muslim or Al Qaida....

They all r same stuff.... and basically American paid , Munafiqqqq...
Some times Americans paid directly in form of cash and weapons and often paid indirectly. For indirect payments and jobs they have their trustable employees kings of Saudia.
 
Re: نائجیریا میں پولیو کارکنوں پر فائرنگ: 12 اف&#158

even in America some groups are resisting vaccination.they claim that vaccines have chemicals to control their population and making them weak.so see this aspect also