Advertisement

نئے چیرمین پی سی بی کا انتخاب

وزیراعظم کو قائم مقام چیرمین پی سی بی کی تقرری کیلئے 3 نام بھجوا دیئے گئے

140106-pcbcopy-1371561034-706-640x480.JPG

اسلام آباد: وزارت بین الصوبائی رابطہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے قائم مقام چیرمین کے لئے وزیر اعظم نواز شریف کو 3 نام بھجوا دیئے ہیں
۔
وزارت بین الصوبائی رابطہ نے
سابق ٹیسٹ کپتان ماجد خان ، کرکٹ کمنٹیٹر چشتی مجاہد اور ایف بی آر کے سابق چیرمین اور فرسٹ کلاس کرکٹر ممتاز حیدر رضوی کے نام وزیراعظم کو بھجوا ئے ہیں

۔ ممتاز حیدر ورلڈ کپ 1987 میں کراچی کے میچوں میں آرگنائزنگ کمیٹی کے سربراہ رہ چکے ہیں، بورڈ کے نئے آئین کے مطابق پی سی بی گورننگ بورڈ سے ہی کسی رکن کو چیرمین مقرر کیا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 3 ہفتے قبل چیرمین پی سی بی ذکا اشرف کونوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے سے روک دیا تھا۔ جسٹس شوکت عزیزصدیقی کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ چیرمین پی سی بی کی تقرری میں قواعدوضوابط کا خیال نہیں رکھا گیا،عدالت نے بورڈ کے وکیل کی 23 جون کو لندن میں آئی سی سی کی سالانہ کانفرنس میں ذکا اشرف کو پاکستان کی نمائندگی کی اجازت دینے کے حوالے سے درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کی جگہ عبوری چیرمین مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی
http://www.express.pk/story/140106/
​
 
Advertisement
Mujhe to lagta hai keh yeh Imran Khan se muqable ke chakkar mein Speaker National assembly ki trah chairman board bhi Majid Khan ko lagaen gey
 
Advertisement
واٹمور کو لانا غلطی تھی تو ہٹانا حماقت ہوگی، عاقب جاوید

139893-AqibJavedPhotoFile-1371502308-992-640x480.JPG


کراچی: سابق قومی بولنگ کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں ناکامی کے بعد ہمیں پریشان نہیں ہوجانا چاہیے۔
اگرچہ آئی سی سی ایونٹ میں گرین شرٹس کی ’ کارکردگی‘ اچھی نہیں رہی لیکن پھر بھی صورتحال پریشان کن نہیں ہے بلکہ اس کی بجائے بورڈ کو معقول فیصلے کرنے کی ضرورت ہے، انھوں نے قوم کی شدید مایوسی سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ سلیکٹرز یا بورڈ کو یکدم سب کو تبدیل نہیں کردینا چاہیے ،
واضح رہے کہ کئی سابق کرکٹرز نے ناقص پرفارمنس کے بعد ٹیم میں بڑے پیمانے پر اوور ہالنگ کا مطالبہ کیا ہے، ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق

عاقب نے مشورہ دیا کہ شعیب ملک، کامران اکمل اور عمران فرحت کو ڈراپ کرنے پر حقیقت پسندانہ سوچ اختیار کی جائے جو ٹرافی میں یکسر ناکام رہے ہیں، ان کی جگہ احمد شہزاد اور عمرامین کو دی جانی چاہیے
​
 
Dusro wazarton k sath sath shahbaz shareef ye wazarat apne pas rakhen ge take sai khelne wale khelare ko shabash or sai na khelne wale ko moutal :lol:
 
Advertisement
Advertisement
That is surprising
Had we not nominated Hamza for this job!!!
بھائی غور سے پڑھا نہیں آپ نے۔۔۔ قائم مقام چیرمین کی بات ہو رہی ہے۔۔۔ کچھ دن بعد مستقل چیرمین کے فیصلے کے وقت آپ کی بات کو پھول چڑھائے جائیں گے۔