Advertisement

نئے پاکستان کا بکھرتا ہوا خواب

میں کسی کاروباری دورے پر بارسلونا میں تھا جب میں نے گلی میں چیزیں بیچنے والے ایک شخص کے پاس ایک بال دیکھی جو ایک ڈیوائس کے ساتھ منسلک تھی۔ یہ ڈیوائس بال کو تقریباً ساٹھ فٹ تک اچھالتی۔ جب بال واپس آتا تو اسے کیچ کیا جاتا۔ میں نے محسوس کیا کہ بال کو کیچ کرنے کے لئے مہارت درکار ہوگی تاہم میں نے یہ ڈیوائس اپنے بچوں کے لئےخرید لی۔ جب میں گھر آیا اور میرے بچوں نے اس کھلونے سے کھیلنا چاہا تو ہم نے دیکھا کہ یہ بال دو فٹ سے بھی اوپر نہیں جاتی۔ مجھے احساس ہوا کہ وہ چیزیں فروخت کرنے والا کم، شعبدے باز زیادہ تھا۔ اس وقت زیادہ تر پاکستانیوں کی حکومت کے بارے میں تیزی سے یہی رائے بن رہی ہے۔ وہ سمجھنے لگ گئے ہیں کہ ہمارے ساتھ ہاتھ ہو چکا ہے۔

تمام سیاست دان اپنے عوام کے دل میں توقعات کی شمع روشن کرتے ہیں لیکن عمران خان نے عوام کے ہاتھ ایسے خواب فروخت کئے جن کی نظیر نہیں ملتی۔ مزید یہ کہ اپنے بیانیے کو جاندار بنانے کے لئے وہ پُراعتماد لہجے میں الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے اپنے دعوئوں کا حصار مضبوط کرتے رہے۔ ان کا ایک دعویٰ یہ بھی تھا کہ پاکستان سے ہر سال بارہ بلین ڈالر چرائے جا رہے ہیں۔ اور ایک مرتبہ پی ٹی آئی اقتدا ر میں آگئی تو یہ سلسلہ رک جائے گا۔ بارہ بلین ڈالر کی کتنی اہمیت ہے، اس کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ اس سے نصف رقم حاصل کرنے کے لئے حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ انتہائی سخت اور تکلیف دہ معاہدہ کیا ہے۔ پھر یہ رقم بھی تین سال میں ملے گی۔

رنگین وعدے اپنی جگہ، لیکن بہت سے لوگ پی ٹی آئی کی قیادت اور اس کی دیو مالائی داستان سن کر بے چینی محسوس کر رہے تھے۔ اب ایک طرف سنہرے خواب تھے، دوسری طرف پی ٹی آئی کی اناڑی قیادت۔ ان دونوں کو ہم آہنگ کرنے، قابلِ فروخت چورن تیار کرنے اور سابق حکومت کے ترقیاتی کاموں کو بے وقعت کرنے کیلئے ضروری تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی پیہم کردار کشی کی جائے۔ چنانچہ ’’مودی کا یار‘‘ اور انتہائی حساس مذہبی معاملات کو سیاسی بیانیے کاحصہ بنانے کی جسارت کی گئی۔لیکن کیا کیجئے، جو خواب انتہائی سندر اور پُرکشش تھا، اب ایک مہیب عفریت کا روپ دھار چکا ہے۔ اس کی کربناکی صرف نوجوان اور بھولے بھالے افراد ہی نہیں، بہت سے دیگر ہنرمند بھی محسوس کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کی قیادت نے سوچ لیا تھا کہ حکومت چلانا آسان ہے، بجٹ کا خسارہ پورا کرنا بچوں کا کھیل ہے، زرِمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کرنا اور ٹیکس کا حجم بڑھانا معمول کی مصروفیات میں سے ایک ہے۔ کسی بھی اچھی صبح یہ کام آسانی سے ہو جائیں گے۔ دیر بس حکومت میں آنے کی ہے۔ اس کے بعد غیر ملکی سرمایہ کاری کی لائن لگ جائے گی، قیادت کو ایماندار پاتے ہی لوگ دھڑا دھڑ ٹیکس دینا شروع کر دیں گے اور سادگی پسند اور سلیقہ شعار حکومت اخراجات کم کر دے گی۔

لیکن جب میدانِ عمل میں کچھ کر دکھانے کا وقت آیا تو پی ٹی آئی کی بوکھلاہٹ دیدنی تھی۔ حکومت میں آتے ہی پتا چلا کہ پی ٹی آئی کے توشہ خانے میں مہارت ہے نہ ہنرمندی، منصوبہ سازی ہے نہ تیاری۔ پی ٹی آئی کی حمایت کرنے والوں کی تمام امیدیں زمین بوس ہو گئیں۔ چونکہ غلطی تسلیم کرنا انسان پر گراں گزرتا ہے، اس لئے اب بھی اس کے کچھ حامی کسی معجزے کی امید لگائے بیٹھے ہیں۔ بہرحال وہ بھی اپنے، اپنے بچوں اور پاکستان کے مستقبل کے بارے میں پریشان ہیں۔ دس ماہ کے قلیل عرصے میں حکومت شہریوں کی فلاح کا ہر اشاریہ نیچے لے آئی ہے۔ پولیو کیسز سے ادویات کی قیمتوں تک اور ڈالر کی اونچی اُڑان سے گردشی قرضوں میں اضافے تک، کوئی محاذ ایسا نہیں جس پر اس کی کارکردگی کا پول نہ کھل رہا ہو لیکن معاشی شعبے میں اس کے اناڑی پن نے ملک اور اس کے عوام کا بے پناہ نقصان کیا ہے۔ نئے پاکستان کا وہ خواب جس میں اشیائے خور و نوش سستی ہوں گی، جہاں بچے بہترین تعلیمی اداروں میں پڑھیں گے، جہاں ادویات کی قیمتیں شہریوں کی پہنچ سے باہر نہیں ہوں گی، اب بھی ایک خواب ہی ہے۔ درحقیقت تبدیلی اب ایک بھیانک خواب میں تبدیل ہو چکی ہے۔ حکومت میں دس ماہ گزارنے کے باجود پی ٹی آئی حکومت سابق حکومت کی بدعنوانی پر ایک بھی وائٹ پیپر شائع نہیں کر سکی۔ ایک بھی ایسے ٹھیکے کی تفصیلات سامنے نہیں لا سکی جس میں کوئی کک بیک وصول کی گئی ہو۔ میں سمجھتا ہوں کہ کک بیکس کا عملی ثبوت پیش کرنا بہت مشکل ہوتا ہے، لیکن لاگت میں فرق دکھانا تو مشکل نہیں۔ مثال کے طور پر مسلم لیگ (ن) نے دو بلین ڈالر لاگت سے گیس کے تین پلانٹ لگائے۔

دنیا میں ایسے پلانٹس تلاش کرنا مشکل نہیں۔ پاکستانیوں کو کیوں نہیں بتایا جاتا کہ دیکھیں ان ممالک میں پاکستان کی نسبت کتنی کم لاگت سے ایسے پلانٹس لگائے گئے تھے؟ لاگت کا فرق مسلم لیگ (ن) کی بدعنوانی یا بدانتظامی کو ظاہر کر دیتا۔ اسی طرح مسلم لیگ (ن) حکومت نے قطر اور بعض کمپنیوں کے ساتھ ایل این جی معاہدے کئے۔ کیوں نہیں بتایا جاتا کہ دیگر کمپنیوں یا ممالک نے مسلم لیگ (ن) کے کئے گئے معاہوں کی نسبت کہیں سستی ایل این جی حاصل کی تھی؟ نرخوں کا فرق عوام کو سابق حکومت کی غلط کاریوں کے بارے میں بتاتا۔ اور پھر اگر مسلم لیگ (ن) انتہائی بدعنوان تھی اور اب پی ٹی آئی انتہائی ایماندار ہے تو بدعنوانی کی نذر ہونے والی رقم اب بچ رہی ہو گی۔ یہ رقم کہاں ہے؟

معیشت تباہ کیوں ہو رہی ہے؟ یا پھر مسلم لیگ (ن) کے خلاف لگائے گئے الزامات جھوٹ کا پلندہ تھے؟ کوئی بھی حکومت سے پچاس لاکھ نئے گھروں یا ایک کروڑ نئی ملازمتوں کے بارے میں نہیں پوچھ رہا۔ تبدیلی کے اس ہوشربا دور میں لوگ دو وقت کی روٹی پوری کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ اب تو وہ نئے پاکستان کے بھیانک خواب کا تصور کرنے کی بھی ہمت نہیں رکھتے۔



ڈاکٹر مفتاح اسماعیل

(صاحبِ مضمون سابق وفاقی وزیر برائے مالیاتی امور ہیں)



​
 
Advertisement
60789059_2042919056011519_7922188862485430272_n.jpg
 
jo 30 saal se shobday baazi kar rahay hain unn par koi bay*ghairat column naheen likh raha.. jo abhi sirf 9 maheenay ka hukumraan hai.. uss par poori kitabain likhi ja rahee hain..

30 saal say ********** tajarba kaar ******** se to awam badd-dil naheen huay.. lekin imran se foran ho gaye.. inn ****** tajarbay kaaron ki waja se aaj mulk ki yeh halat hai..

iss ko kehtay hain bay*ghairti..
 
Advertisement
Now this mufta ****** is talking about bad economy and bad governance like during the last five years everything was all good and dandy. Such a shameless creature like his overlords and their brainless followers.
Hey mufta ****** the nation is reaping the 'rewards' of your overlord's scamanomics pyramid scheme that they were running in collusion with pieces of **** like yourself.
 

اس بغیرت مفت سمائل کو چھتر مارو سڑک پر

اس ہی بغیرت نے پاکستان کا آخری سال میں ستیاناس کیا ہے

​
 
Getting feedback from Miftah Ismail from economy...lol. The guy who joined hands with Ishaq Dar to drown the economy into this abyss in the first place?
 
Advertisement
This guy admitted that keeping dollar stable at the cost of throwing dollars in the market was a mistake , someone please ask him about the 28 billion dollars the PTI government has to pay back in the next three years , is it the current governments fault? The fact is the economic crisis the current government is going through is the result of previous governments poor economic policies and corruption. In current situation its not less than a miracle that current account deficit has been reduced by whopping 27 percent and the trade deficit shrunk by 3 billion dollars. You left pakistan vulnerable to economic blacklisting and now this government is making sure that we do not face any trade sanctions , PMLNs last tenure was the worst thing ever happened to pakistan as it has left pakistan in a deep mess of economic troubles.
 
فی الحال تو نونیوں اور نوتھیہ کے تمام خواب چکنا چور ہوچکے پیں۔

آل شریف کے صرف دو افراد آزار ہے۔ باقی سب باہر بھاگے ہوئے ہیں اور ایک جیل میں ہے۔
 
Sad indeed. Nothing much was expected from this government but no one even dared about the nightmare we are going through right now. The petrol price is going to rise by 9.5 rupees on june 1 , gas prices are going to rise again by 45 perecent ( dont forget that since this government the gas prices have soared by more than double already) , electricity prices are expected to increase again and on the contrary incomes of people have not been increased and there is no new job creation. Inflation is stressing people out and there is no promised change in any governance system anywhere , infact its worse. The solid waste department in punjab has been defunct for last 6 months and the government is failing at health department also. Lets forget about the towering promises the government made , at least keep the thing as good as they were previously.
 
Advertisement
میں کسی کاروباری دورے پر بارسلونا میں تھا جب میں نے گلی میں چیزیں بیچنے والے ایک شخص کے پاس ایک بال دیکھی جو ایک ڈیوائس کے ساتھ منسلک تھی۔ یہ ڈیوائس بال کو تقریباً ساٹھ فٹ تک اچھالتی۔ جب بال واپس آتا تو اسے کیچ کیا جاتا۔ میں نے محسوس کیا کہ بال کو کیچ کرنے کے لئے مہارت درکار ہوگی تاہم میں نے یہ ڈیوائس اپنے بچوں کے لئےخرید لی۔ جب میں گھر آیا اور میرے بچوں نے اس کھلونے سے کھیلنا چاہا تو ہم نے دیکھا کہ یہ بال دو فٹ سے بھی اوپر نہیں جاتی۔ مجھے احساس ہوا کہ وہ چیزیں فروخت کرنے والا کم، شعبدے باز زیادہ تھا۔ اس وقت زیادہ تر پاکستانیوں کی حکومت کے بارے میں تیزی سے یہی رائے بن رہی ہے۔ وہ سمجھنے لگ گئے ہیں کہ ہمارے ساتھ ہاتھ ہو چکا ہے۔

تمام سیاست دان اپنے عوام کے دل میں توقعات کی شمع روشن کرتے ہیں لیکن عمران خان نے عوام کے ہاتھ ایسے خواب فروخت کئے جن کی نظیر نہیں ملتی۔ مزید یہ کہ اپنے بیانیے کو جاندار بنانے کے لئے وہ پُراعتماد لہجے میں الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے اپنے دعوئوں کا حصار مضبوط کرتے رہے۔ ان کا ایک دعویٰ یہ بھی تھا کہ پاکستان سے ہر سال بارہ بلین ڈالر چرائے جا رہے ہیں۔ اور ایک مرتبہ پی ٹی آئی اقتدا ر میں آگئی تو یہ سلسلہ رک جائے گا۔ بارہ بلین ڈالر کی کتنی اہمیت ہے، اس کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ اس سے نصف رقم حاصل کرنے کے لئے حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ انتہائی سخت اور تکلیف دہ معاہدہ کیا ہے۔ پھر یہ رقم بھی تین سال میں ملے گی۔

رنگین وعدے اپنی جگہ، لیکن بہت سے لوگ پی ٹی آئی کی قیادت اور اس کی دیو مالائی داستان سن کر بے چینی محسوس کر رہے تھے۔ اب ایک طرف سنہرے خواب تھے، دوسری طرف پی ٹی آئی کی اناڑی قیادت۔ ان دونوں کو ہم آہنگ کرنے، قابلِ فروخت چورن تیار کرنے اور سابق حکومت کے ترقیاتی کاموں کو بے وقعت کرنے کیلئے ضروری تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی پیہم کردار کشی کی جائے۔ چنانچہ ’’مودی کا یار‘‘ اور انتہائی حساس مذہبی معاملات کو سیاسی بیانیے کاحصہ بنانے کی جسارت کی گئی۔لیکن کیا کیجئے، جو خواب انتہائی سندر اور پُرکشش تھا، اب ایک مہیب عفریت کا روپ دھار چکا ہے۔ اس کی کربناکی صرف نوجوان اور بھولے بھالے افراد ہی نہیں، بہت سے دیگر ہنرمند بھی محسوس کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کی قیادت نے سوچ لیا تھا کہ حکومت چلانا آسان ہے، بجٹ کا خسارہ پورا کرنا بچوں کا کھیل ہے، زرِمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کرنا اور ٹیکس کا حجم بڑھانا معمول کی مصروفیات میں سے ایک ہے۔ کسی بھی اچھی صبح یہ کام آسانی سے ہو جائیں گے۔ دیر بس حکومت میں آنے کی ہے۔ اس کے بعد غیر ملکی سرمایہ کاری کی لائن لگ جائے گی، قیادت کو ایماندار پاتے ہی لوگ دھڑا دھڑ ٹیکس دینا شروع کر دیں گے اور سادگی پسند اور سلیقہ شعار حکومت اخراجات کم کر دے گی۔

لیکن جب میدانِ عمل میں کچھ کر دکھانے کا وقت آیا تو پی ٹی آئی کی بوکھلاہٹ دیدنی تھی۔ حکومت میں آتے ہی پتا چلا کہ پی ٹی آئی کے توشہ خانے میں مہارت ہے نہ ہنرمندی، منصوبہ سازی ہے نہ تیاری۔ پی ٹی آئی کی حمایت کرنے والوں کی تمام امیدیں زمین بوس ہو گئیں۔ چونکہ غلطی تسلیم کرنا انسان پر گراں گزرتا ہے، اس لئے اب بھی اس کے کچھ حامی کسی معجزے کی امید لگائے بیٹھے ہیں۔ بہرحال وہ بھی اپنے، اپنے بچوں اور پاکستان کے مستقبل کے بارے میں پریشان ہیں۔ دس ماہ کے قلیل عرصے میں حکومت شہریوں کی فلاح کا ہر اشاریہ نیچے لے آئی ہے۔ پولیو کیسز سے ادویات کی قیمتوں تک اور ڈالر کی اونچی اُڑان سے گردشی قرضوں میں اضافے تک، کوئی محاذ ایسا نہیں جس پر اس کی کارکردگی کا پول نہ کھل رہا ہو لیکن معاشی شعبے میں اس کے اناڑی پن نے ملک اور اس کے عوام کا بے پناہ نقصان کیا ہے۔ نئے پاکستان کا وہ خواب جس میں اشیائے خور و نوش سستی ہوں گی، جہاں بچے بہترین تعلیمی اداروں میں پڑھیں گے، جہاں ادویات کی قیمتیں شہریوں کی پہنچ سے باہر نہیں ہوں گی، اب بھی ایک خواب ہی ہے۔ درحقیقت تبدیلی اب ایک بھیانک خواب میں تبدیل ہو چکی ہے۔ حکومت میں دس ماہ گزارنے کے باجود پی ٹی آئی حکومت سابق حکومت کی بدعنوانی پر ایک بھی وائٹ پیپر شائع نہیں کر سکی۔ ایک بھی ایسے ٹھیکے کی تفصیلات سامنے نہیں لا سکی جس میں کوئی کک بیک وصول کی گئی ہو۔ میں سمجھتا ہوں کہ کک بیکس کا عملی ثبوت پیش کرنا بہت مشکل ہوتا ہے، لیکن لاگت میں فرق دکھانا تو مشکل نہیں۔ مثال کے طور پر مسلم لیگ (ن) نے دو بلین ڈالر لاگت سے گیس کے تین پلانٹ لگائے۔

دنیا میں ایسے پلانٹس تلاش کرنا مشکل نہیں۔ پاکستانیوں کو کیوں نہیں بتایا جاتا کہ دیکھیں ان ممالک میں پاکستان کی نسبت کتنی کم لاگت سے ایسے پلانٹس لگائے گئے تھے؟ لاگت کا فرق مسلم لیگ (ن) کی بدعنوانی یا بدانتظامی کو ظاہر کر دیتا۔ اسی طرح مسلم لیگ (ن) حکومت نے قطر اور بعض کمپنیوں کے ساتھ ایل این جی معاہدے کئے۔ کیوں نہیں بتایا جاتا کہ دیگر کمپنیوں یا ممالک نے مسلم لیگ (ن) کے کئے گئے معاہوں کی نسبت کہیں سستی ایل این جی حاصل کی تھی؟ نرخوں کا فرق عوام کو سابق حکومت کی غلط کاریوں کے بارے میں بتاتا۔ اور پھر اگر مسلم لیگ (ن) انتہائی بدعنوان تھی اور اب پی ٹی آئی انتہائی ایماندار ہے تو بدعنوانی کی نذر ہونے والی رقم اب بچ رہی ہو گی۔ یہ رقم کہاں ہے؟

معیشت تباہ کیوں ہو رہی ہے؟ یا پھر مسلم لیگ (ن) کے خلاف لگائے گئے الزامات جھوٹ کا پلندہ تھے؟ کوئی بھی حکومت سے پچاس لاکھ نئے گھروں یا ایک کروڑ نئی ملازمتوں کے بارے میں نہیں پوچھ رہا۔ تبدیلی کے اس ہوشربا دور میں لوگ دو وقت کی روٹی پوری کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ اب تو وہ نئے پاکستان کے بھیانک خواب کا تصور کرنے کی بھی ہمت نہیں رکھتے۔



ڈاکٹر مفتاح اسماعیل

(صاحبِ مضمون سابق وفاقی وزیر برائے مالیاتی امور ہیں)



​

Sahib e mazmoon, ye sari theories apni hukoomat main laga detay tu Ishaq Dar ko nikalnay ki zarorat na parti.

Sahib e mazmoon aaj kal sirf propaganda kernay aur mayoosi phelanay main masroof hain.
 
jo apnay last year mai Pakistani economy ki maan chodd ka gaye hain .. woh ab doosri hukoomat pe tabsara karain gay.. inn dallay bayghairton ka ilaaj sirf phaansi hai..

5 saal pooray karnay do.. phir shaan se Imran Khan ko bhi phansi de do.. lekin eik poora moqa to do..

jo danda ganjay madar ch ki gaaf main 5 saal tak naheen deeya woh sab ne mil kay Imran Khan ko 9 maheenay main hi dena shuroo kar deeya..
 
Advertisement
پرانے پاکستان کی تو حقیقت روز بکھر بکھر کر سامنے اتی ہے
اس مفتے کی کوئی کارکردگی ہے بات کرنے کی جس کو اسحاق ڈالر بھی روز ملزم ٹھہراتا تھا کے یہ نکما بیڑا غرق کر رہا ہے
 
This crook has presented the last budget with so many fake figures, since then this govt is not able to cope with those wrong figures. He's partner in crime to our Nation. Insha'Allah his grave will be full for fire until the Day of Judgement. He's a supreme liar, helping and protecting the corrupt mafia. He's the culprit of today's situation, now writing a column.
The first column explain he's the Toy seller.