- Joined
- Feb 19, 2014
- Posts
- 36,286
- Reaction score
- 42,080
- Points
- 218
"نئے صوبے تجویز نہیں فیصلہ ہے،ن کچھ باخبر لوگوں کے مطابق اس سال اکتوبر میں نئے صوبوں پر کام شروع ہوجائے گا ، جسے نومبر میں نمٹادیا جائے گا اور آپ کو اسمبلیوں میں قراردادیں بھی آتی دکھائی دیں گی۔ آسمان کا خیال ہے کہ اگلے ایک ماہ میں تمام چیزیں سیٹل ہوجائیں گی اور بڑے پیار محبت سے یہ معاملہ حل ہوجائے گا۔ سندھ اسمبلی قطعی طور پر دکھائی نہیں دیتی، ن لیگ کو خطرہ ہے کہ اگر اس نے پنجاب کی تقسیم کی مخالفت کی تو تحریک انصاف کسی بھی وقت انٹر ہوسکتی ہے اور وہ آسمان سے اس ایشو پر سیٹلمنٹ کرسکتی ہے، کیونکہ عمران خان ماضی میں چھوٹے صوبوں کی حمایت کرچکے ہیں"- حبیب اکرم
"اگر نئے صوبے بنابھی لئے جائیں، بیوروکریسی کی اصلاحات کربھی لی جائیں، موثر لوکل باڈی سسٹم لے بھی آئیں۔۔ تب بھی پاکستان کی معیشت آگے نہیں بڑھے گی کیونکہ پاکستان کی معیشت ایک مجموعی سیاسی ماحول سے جڑی ہوئی ہے، مجموعی سیاسی ماحول وفاقی حکومت سے بنتا ہے اور وفاقی حکومت بنتی ہے الیکشن سے۔۔ جب الیکشن پر سوالیہ نشان کھڑے ہوں تو وہ وفاقی حکومت پر بھی آتے ہیں۔ ہم نے اپنی عدالتوں کا جو حشر کردیا ہے، اس طرح کے عدالتی نظام میں معیشت نہیں پنپتی۔ اگر یہ کرنے کی بجائے 26 ویں اور 27 ویں ترمیم پر غورکرلیا جائے تو شاید پاکستان کے حالات بھی ٹھیک ہوجائیں "- حبیب اکرم
Loading X post…
Open original post on XLoading X post…
Open original post on XLoading X post…
Open original post on X
Last edited by a moderator:





