Advertisement

نئے صوبوں کا ریفرنڈم، ن لیگ کی ہاں؟ حبیب اکرم


"پاکستان کے اندر جو دو ریفرنڈم ہوئے، وہ دونوں ان دونوں کے نتیجے میں دراصل پاکستان میں دو صدر بنے۔ ایک جنرل ضیاء الحق نے اپنے لیے ریفرنڈم کرایا اور اس میں کہا کہ اگر آپ اسلامی اقدامات کی تائید کرتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ جنرل ضیاء الحق پھر صدر ہیں۔ اور پھر اس کے بعد جنرل پرویز مشرف نے بھی ریفرنڈم کرایا اور اس میں بھی اس کا نتیجہ بھی کچھ اسی طرح کا تھا کہ اگر آپ جنرل پرویز مشرف کے اقدامات کی تائید کرتے ہیں تو بس پھر آپ نے اگر 'ہاں' پہ مہر لگائی تو اس کا مطلب بھی یہ ہے کہ وہ صدر ہوں گے اگلے 5 سال کے لیے۔ اور دونوں صدور کے جو ریفرنڈم تھے اس کے بارے میں آپ یوں کہہ سکتے ہیں کہ اس میں شاید ہی کسی نے ووٹ ڈالے ہوں۔ جو کچھ بھی نتیجہ تھا وہ جیسے بھی تھا، وہ لوگوں کو دکھا دیا گیا"۔حبیب اکرم

"جب رانا ثناء اللہ کی سطح کا آدمی یہ بات کرے کہ ریفرنڈم کا فیصلہ ہوا تو ریفرنڈم کروایا جائے گا، تو اس کا مطلب یہ لینا چاہیے کہ حکومت اصولی طور پر ریفرنڈم کی افادیت کی قائل کی جا چکی ہے یا قائل ہو چکی ہے۔ ریفرنڈم میں اب سوال یہ ہوگا کہ وہ کون سی آپشنز ہیں جو لوگوں سے پوچھی جائیں گی۔۔ ایک بات اب تک جو، یعنی مختلف جگہوں سے یہ بات کرنے کے بعد مجھے پتہ چلی ہے، وہ یہ ہے کہ ریفرنڈم میں امکانی طور پر تین آپشنز دیے جائیں گے۔1. ایک آپشن ہوگا کہ: کیا آپ ملک میں نئے صوبے چاہتے ہیں؟2. دوسرا آپشن ہوگا کہ: کیا آپ ملک میں نئے انتظامی یونٹس چاہتے ہیں؟ 3. اور تیسرا آپشن ہوگا کہ: آپ ان میں سے کچھ بھی نہیں چاہتے"۔حبیب اکرم

"میرا تجزیہ ہے کہ کسی درجے میں تحریک انصاف کو سیاسی طور پر اس بات پر منایا جائے کہ 'آپ اپنا احتجاج منسوخ کر دیں، ہم خان صاحب کو ہسپتال میں شفٹ کر دیتے ہیں اور عمران خان کے ان کی مرضی کے ڈاکٹروں سے ان کا معائنہ کروا لیتے ہیں۔ لیکن اس سسٹم کا دوسرا بندوبست اسکے برعکس رائے دیتا ہے اور وہ یہ کہتا ہے کہ اگر اس وقت تحریک انصاف کو ہم نے کوئی رعایت دی، یعنی اس کا پریشر قبول کر لیا اور خان صاحب کو ہم نے ہسپتال شفٹ کر دیا تو یہ تحریک انصاف کے لیے بہت بڑی سیاسی کامیابی ہوگی۔ اور اس سیاسی کامیابی کی بنیاد پر پھر تحریک انصاف زیادہ جارحانہ طرزِ عمل اختیار کر لے گی اور اس کے بعد یہ پریشر بڑھاتی چلی جائے گی اور بار بار پریشر بڑھائے گی اور پھر ہمیں مزید باتیں بھی ماننا پڑیں گی"۔حبیب اکرم
​