Advertisement

نئے صوبوں سے عوام کے انکی دہلیز پر مسائل حل ہونگے:علیم خان

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی صاحب نے انتظامی اصلاحات اور حکومتی امور کے حوالے سے جو اہم باتیں کی ہیں، وہ انتہائی غور طلب اور وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ میں یہ بات کافی عرصے سے کہہ رہا ہوں کہ پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی اور پیچیدہ انتظامی ضروریات کے پیشِ نظر ہر صوبے کو انتظامی بنیادوں پر تین تین حصوں میں تقسیم کر دینا چاہیے۔

اب وقت آگیا ہے کہ موجودہ چاروں صوبوں — پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان — کو نارتھ، سینٹرل اور ساؤتھ کے نام سے تین تین صوبوں( انتظامی یونٹس) میں تقسیم کیا جائے۔ اس طرح سے کسی بھی صوبے کا نام تبدیل کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی، جس سے تمام علاقوں کی تاریخی و ثقافتی شناخت مکمل طور پر برقرار رہے گی اور نئے انتظامی یونٹس بننے سے عوامی مسائل کا پائیدار حل ممکن ہو سکے گا۔

اس وقت شہریوں کو اپنے چھوٹے چھوٹے سرکاری و قانونی کاموں کے لیے سینکڑوں کلومیٹر کا لمبا، تھکا دینے والا اور خوار کن سفر کر کے صوبائی دارالحکومتوں تک جانا پڑتا ہے۔ اگر اس طرح سے نئے انتظامی یونٹس بن جائیں اور عوام کے مسائل ان کے گھر کی دہلیز پر حل ہونا شروع ہو جائیں، تو آخر اس سے کسی کو کیا تکلیف ہو سکتی ہے؟ ہاں، اگر کسی کی 'بادشاہت' میں کمی آتی ہے تو وہ ایک الگ بات ہے، لیکن پاکستان ایک جمہوری ملک ہے، جس میں بادشاہت کی کوئی گنجائش نہیں۔

ان نئے انتظامی یونٹس کے قیام سے لوگوں کو یہ طویل اور دشوار سفر نہیں کرنا پڑے گا، صوبائی انتظامیہ کی کارکردگی بہتر ہوگی اور چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس اور ہائی کورٹس جیسے اہم ادارے عوام کو زیادہ مؤثر اور فوری انصاف و خدمات فراہم کر سکیں گے۔

گزشتہ کئی دہائیوں سے نئے صوبوں کے قیام کی بات صرف سیاسی نعروں تک محدود رہی ہے، لیکن اب وقت ہے کہ تمام سیاسی بصیرت کو ایک پیج پر لا کر اس وژن کو حقیقت کا روپ دیا جائے۔ نئے انتظامی صوبے ملک کو تقسیم نہیں کریں گے، بلکہ قومی یکجہتی کو مضبوط، معیشت کو مستحکم اور تمام علاقوں میں ترقی کو متوازن بنائیں گے۔
Loading X post…
Open original post on X

"پی ٹی آئی والے پہلے سنجیدہ ہوں، اس ملک کا سوچیں۔ وہ ہمارے بھائی ہیں، مگر پہلے بھائی بن کر دکھائیں تو ان سے بالکل بات ہو سکتی ہے۔ جو باہر بیٹھ کر ملک میں انتشار اور فوج کو گالی دیتے ہیں، پی ٹی آئی ان سے لاتعلقی کرے"۔عون چوہدری
Loading X post…
Open original post on X

علیم خان! اتنی انقلابی اور جمہوری باتیں اُس وقت مناسب لگتی ہیں جب آدمی خود جعلی ایم این اے نہ بنا ہو۔ آپ کی سیاست کی شلوار میں فارم 47 کا لاسٹک لگا ہوا ہے۔

آپ این اے 117 میں میرے مقابلے میں واضح طور پر الیکشن ہارے، پھر عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈال کر جعلی فارم 47 کے ذریعے خود کو فاتح قرار دلوایا۔ جس شخص کا اپنا اقتدار عوام کے ووٹ کے بجائے فارم 47 کا محتاج ہو، اُس کے منہ سے جمہوریت، انتظامی اصلاحات اور بادشاہت کے خاتمے کی باتیں محض مذاق لگتی ہیں۔

پہلے جعلی نشست سے استعفیٰ دیں، این اے 117 کے عوام سے اُن کا مینڈیٹ چرانے پر معافی مانگیں اور حقیقی فاتح کا حق تسلیم کریں۔ اس کے بعد جمہوریت اور انتظامی اصلاحات پر لیکچر دیجیے گا۔
Loading X post…
Open original post on X
​
 
Last edited by a moderator: