Advertisement

نئی گیس اسکیموں پر پابندی ہٹالی گئی

اسلام آباد: ٹرانسپورٹ، صنعتوں اور یہاں تک کہ گھریلو صارفین کو گیس مہیا نہ کرنے پر اپنی لاچاری کا اظہار کرتے ہوئے حکومت نے اعلان کیا ہے کہ نئی گیس اسکیموں پر لگی پابندی ہٹائی جارہی ہے۔

وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے پیر کے روز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کے ایک اجلاس کے دوران کہا کہ حکومت آئندہ سال سے پنجاب کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہم نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ سی این جی سیکٹر صرف ایل این جی درآمد کرنے کی صورت میں سی این جی فروخت کرسکے گا جبکہ ایل این جی بھی پیٹرول کے مقابلے میں 35 فیصد سستی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو گھریلو صارفین کی ضروریات پوری کرنے میں دشواری کا سامنا ہے اور ایسی صورت میں سی این جی اور صنعتی سیکٹرز کو چار ماہ کے لیے گیس مہیا کرنا ممکن نہیں۔

عباسی صاحب کا کہنا تھا کہ حکومت نے صنعتوں کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کا فیصلہ گیس کی کمی کے باعث لیا۔بلال احمد خان ورک کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں سیکرٹری پیٹرولیم عابد سعید نے کہا کہ وزیراعظم نے نئی گیس اسکیمز پر لگی پابندی ہٹالی ہے اور اب اوگرا ان اسکیموں کو رقم فراہم کرنے کے لیے نرخوں میں اضافہ کرے گی۔

گیس نیٹ ورک کو وسعت دینا گزشتہ حکومتوں کے لیے مشکل فیصلہ رہا ہے جس کے باعث مزید صارفین میں اضافہ کیا جاتا رہا۔ تاہم اب گیس کی عدم دستیابی کے باعث پر تشدد مظاہروں کا سامنا ہے۔ایک افسر نے بتایا کہ نئی گیس اسکیموں کی وجہ سے گیس کے نرخوں میں اضافہ ہوگا کیوں کہ پرانے صارفین اس کے انفراسٹرکچر کی قیمت ادا کریں گے۔پی پی پی حکومت کی جانب سے نئی کنکشنز کی وجہ سے گیس کی طلب میں 512 ایم ایم سی ایف ڈی اضافہ ہوا تھا۔

اس کی وجہ سے اوگرا نے نئی گیس اسکیمز پر پابندی عائد کردی تھی جس کی منطق یہ پیش کی گئی کے پرانے صارفین کا گیس سپلائی پر پہلا حق ہے اور نئی اسکیموں سے قبل ان کی ضروریات پوری کی جائیں گی۔

بعدازاں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے اس پابندی کو انتخابات سے قبل پارلیمنٹرینز کے زور دینے پر ہٹادیا تھا۔عباسی صاحب کے مطابق 46 گیس فیلڈز پر مشتمل ایک منصوبے کے باعث 1000 میگا واٹ پیدواری قوت میں اضافہ ہوگا۔
اس موقع پر سوئی سدرن گیس کمپنی کی انتظامیہ نے کمیٹی کو بتایا کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ دسمرب اگست 2003 کے ایل پی جی سے متعلق ایک منصوبے کو کالعدم قرار دیا تھا۔

Source

​
 
Last edited by a moderator: