Advertisement

میں پکارنے والے کی پکار سنتا ہوں

أعوذ بالله من الشيطان الرجيم بسم الله الرحمن الرحیم

11026030_762188120567280_7633359887352354048_n.jpg


يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ (183) أَيَّامًا مَعْدُودَاتٍ فَمَنْ كَانَ مِنْكُمْ مَرِيضًا أَوْ عَلَى سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِنْ أَيَّامٍ أُخَرَ وَعَلَى الَّذِينَ يُطِيقُونَهُ فِدْيَةٌ طَعَامُ مِسْكِينٍ فَمَنْ تَطَوَّعَ خَيْرًا فَهُوَ خَيْرٌ لَهُ وَأَنْ تَصُومُوا خَيْرٌ لَكُمْ إِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُونَ (184)

قَوْلُهُ تَعَالَى: شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ هُدًى لِلنَّاسِ وَبَيِّنَاتٍ مِنَ الْهُدَى وَالْفُرْقَانِ فَمَنْ شَهِدَ مِنْكُمُ الشَّهْرَ فَلْيَصُمْهُ وَمَنْ كَانَ مَرِيضًا أَوْ عَلَى سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِنْ أَيَّامٍ أُخَرَ يُرِيدُ اللَّهُ بِكُمُ الْيُسْرَ وَلَا يُرِيدُ بِكُمُ الْعُسْرَ وَلِتُكْمِلُوا الْعِدَّةَ وَلِتُكَبِّرُوا اللَّهَ عَلَى مَا هَدَاكُمْ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ (185)
وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي وَلْيُؤْمِنُوا بِي لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ (186)



ترجمہ:
183۔ اے ایمان والو! تم پر روزے فرض کردیئے گئے ہیں، جسطرح تم سے پہلے لوگوں پر فرض کئے گئے تھے، تا کہ تمہارے اندر تقوٰی پیدا ہو۔
184۔ گنتی کے چند دن روزے رکھنے ہیں۔ پھر بھی اگر تم میں سے کوئی شخص بیمار ہو یا سفر پر ہو تو دوسرے دنوں میں اتنی ہی تعداد پوری کر لے۔ اور جو لوگ اسکی طاقت رکتے ہوں وہ ایک مسکین کو کھانا کھلا کر (روزے کا) فدیہ ادا کریں۔ اسکے علاوہ اگر کوئی شخص اپنی خوشی سے کوئی نیکی کرے تو یہ اسکے حق میں بہتر ہے۔ اور اگر تم کو سمجھ ہو تو روزے رکھنے میں تمہارے لئے زیادہ بہتری ہے۔ ۔
185۔ رمضان کا مہینہ وہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا، جو لوگوں کے لئے سراپا ہدایت، اور ایسی روشن نشانیوں کا حامل ہے جو صحیح راستہ دکھاتی اور حق و باطل کے درمیان دو ٹوک فیصلہ کر دیتی ہیں، لہٰذا تم میں سے جو شخص بھی یہ مہینہ پائے، وہ اس میں ضرور روزہ رکھے۔ اور اگر کوئی شخص بیمار ہو یا سفر پر ہو تو وہ دوسرے دنوں میں اتنی ہی تعداد پوری کر لے۔ اللہ تمہارے ساتھ آسانی کا معاملہ چاہتا ہے، اور تمہارے لئےمشکل پیدا کرنا نہیں چاہتا، تا کہ (تم روزوں کی) گنتی پوری کر لو، اور اللہ نے تہیں جو راہ دکھائی، اس پر اللہ کی تکبیر کہو، اور تاکہ تم شکر گزار بنو۔
186۔ اور (اے پیغمبر!) جب میرے بندے آپ سے میرے بارے میں پوچھیں تو (آپ ان سے کہہ دیجئے کہ) میں اتنا قریب ہوں کہ جب کوئی مجھے پکارتا ہے تو میں پکارنے والے کی پکار سنتا ہوں۔ لہٰذا وہ بھی میری بات دل سے قبول کریں تا کہ وہ راہِ راست پر آ جائیں۔

تشریح
183- صیام، صوم (روزہ) کا مصدر ہے جسکے شرعی معنی ہیں، صبح صادق سے غروب آفتاب تک کھانے پینے اور بیوی سے ہم بستری کرنے سے، اللہ کی رضا کے لئے، رکے رہنا۔ یہ عبادت چونکہ نفس کی طہارت اور تزکیہ کے لئے بہت اہم ہے، اسلئے اسے پہلی امتوں پر بھی فرض کیا گیا تھا۔ اسکا سب سے بڑا مقصد تقویٰ کا حصول ہے۔

184- شروع میں جب روزے فرض کئے گئے تو یہ آسانی بھی دی گئی تھی کہ اگر کوئی شخص روزہ رکھنے کے بجائے فدیہ ادا کردے تو یہ بھی جائز ہے۔ بعد میں آیت ۱۸۵ نازل ہوئی جو آگے آرہی ہے، اس آیت نے اس سہولت کو وآپس لے لیا، اور یہ حتمی حکم دے دیا گیا کہ جو شخص بھی رمضان کا مہینہ پائے وہ روزے ضرور رکھے۔ تاہم فدیہ کی سہولت ان لوگوں کے لئےاب بھی باقی رکھی گئی ہے، جو نہایت بوڑھے ہوں اور ان میں روزہ رکھنے کی بالکل طاقت نہ ہو، اور آئندہ ایسی طاقت پیدا ہونے کی امید بھی نہ ہو۔

185- رمضان میں نزول قرآن کا یہ مطلب نہیں کہ مکمل قرآن کسی رمضان میں نازل ہو گیا، بلکہ یہ ہے کہ رمضان کی شب قدر میں لوح محفوظ سے آسمان دنیا پر اتار دیا گیا اور وہاں سے حسب حالات ۲۳ سالوں تک اترتا رہا۔ بعض کے نزدیک اسکا یہ مفہوم ہے کہ رمضان میں نزول قرآن کا آغاز ہوا اور پہلی وحی غار حرا میں آئی۔ اس اعتبار سے رمضان اور قرآن کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔ اسی وجہ سے نبی صلّی اللهُ علیہِ وسلّم اس ماہ میں حضرت جبرئیل علیہ السلام کے سے قرآن کا دورہ کیا کرتے تھے۔

اس آیت میں ایک لطیف اشارہ ان تکبیرات کی طرف بھی ہے جو رمضان کے فورًا بعد عید کی نماز میں کہی جاتی ہیں۔

186- رمضان کے ذکر کے عین درمیان اس آیت کو لانے کیوجہ شاید یہ ہو کہ پیچھے رمضان کی گنتی پوری کرنے کا جو ذکر آیا تھا، اس سے کسی کو خیال ہوسکتا تھا کہ رمضان گذرنے کے بعد شاید اللّٰہ تعالٰی سے وہ قرب باقی نہ رہےجو اس مبارک مہینے میں حاصل ہوا تھا۔اس آیت نے اس خیال کی تردید کرتے ہوئےواضح فرمادیاکہ اللّٰہ تعالٰی ہر آن اپنے بندوں سے قریب ہے ان کی پکار سنتا ہے۔

یا اسکا مطلب یہ ہوسکتا ہے کہ رمضان میں دعا کا خاص اہتمام کرنا چاہئے، خصوصاٴ افطاری کے وقت کو قبولیت دعا کا خاص وقت بتایا گیا ہے۔ تاہم قبولیت دعا کے لئے ان آداب و شرائط کو ملحوظ رکھنا چاہئے جنکا قرآن و حدیث میں ذکر ہے۔ اللہ پر ایمان اور اسکی اطاعت کایہاں بیان آیا ہے۔ اسی طرح حدیث میں حرام سے بچنے اور خشوع و خضوع کا اہتمام کرنے کی تاکید آئی ہے۔

​
 
Featured Thumbs
http://allah.org/allah.jpg
Last edited by a moderator: