Advertisement

میں اپنا حلقہ کیوں چھوڑوں؟ن لیگ کے سینئر رہنما آمنے سامنے

16pmlnndorehnumadh.png

مسلم لیگ ن میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے میں تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے، این اے121 میں ٹکٹ کی تقسیم پر سینئر ن لیگی رہنما آمنے سامنے آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی زیر صدارت ہونےوالے ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے، اجلاس میں ن لیگی رہنما شیخ روحیل اصغر این اے 121 کی ٹکٹ ن لیگی قیادت کے سامنے ڈٹ گئے ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق شیخ روحیل اصغر نے پارٹی قیادت کے سامنے موقف اختیار کیا کہ این اے121 میرا آبائی حلقہ ہے، میرے آباؤ اجداد نے بھی اسی حلقے سے الیکشن لڑے ہیں، میں بھی یہیں سے سیاست کرتا رہوں گا اور میں یہاں سے ہی الیکشن میں حصہ لوں گا۔


انہوں نے مزید کہ 2018 کی حلقہ بندیوں میں میرے حلقے کا کچھ علاقہ ایاز صادق کے حلقے میں شامل ہوگیا تھا تو میں نے خود ایاز صادق کیلئے مہم چلائی تھی، اب مجھے میرا حلقہ واپس مل رہا ہے تو میں کیوں اس حلقے سے الیکشن نا لڑوں؟ میں نے کسی اور حلقے سے بھی اپنے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے، اگر پارٹی ٹکٹ کے بغیر آزاد حیثیت میں بھی الیکشن لڑنا پڑا تو بھی میں لازمی لڑوں گا۔

شیخ روحیل اصغر اپنی بات مکمل کرنے کے فورا بعد اجلاس چھوڑ کر چلے گئے ، بعد ازاں سردار ایاز صادق نے اپنے پرانے اور نئے حلقے کےاعدادوشمار پارٹی قیادت کے سامنے رکھے اور کہا کہ میرے پرانے حلقے کا کم و بیش 56 فیصد حصہ این اے 121 میں شامل کردیا گیا ہے، ٹکٹ کے معاملے پر پارٹی قیادت کا ہر فیصلہ منظور ہوگا، میں پارٹی ڈسپلن کا پابند ہوں۔

پارلیمانی بورڈ نے این اے 121 کی ٹکٹ کی تقسیم کیلئے نواز شریف کو فیصلہ کرنے کی سفارش کردی ہے۔
 
No honor among thieves.
Seats kam hain, aur inki najaez khuwahishen halaat ke tanasub se bahut bari hain.