داتا دربار بازار کے قریب فٹ پاتھ پر ایک طوطا فال نکالنے والا بیٹھتا ہے ، ہم کئی دن اس کی روزانہ کمائی کا مشاہدہ کرتے رہے، وہ رات کو ستر اسی روپے گھر لے کر جاتا۔ اس کی آمدن دو ڈھائی ہزار ماہانہ سے کم نہ تھی۔ ( اس دور میں اخبارات کے سینئر صحافیوں کی ماہانہ تنخواہ چار سو روپے سے زیادہ نہ تھی)۔ ہم نے اس کے پاس بیٹھنا شروع کر دیا اور آہستہ آہستہ دوستی کر لی۔ طوطا فال نکالنے والے نے ان دونوں کو بتایا کہ اس کے بچے مہنگے انگلش اسکول میں پڑھ رہے ہیں، یہ انکشاف سامنے آتے ہی ہم نے "اپنا منصوبہ" تشکیل دیدیا۔
طوطا فال نکالنے والے کو ہم نے سمجھانا شروع کیا، چاچا جب تمہارے بچے اعلی تعلیم حاصل کرکے بڑے آدمی بن جائیں گے تو دنیا کو اپنے باپ کے بارے میں کیا بتایا کریں گے، کیا وہ لوگوں سے کہا کریں گے کہ ان کا باپ زمین پر بیٹھ کر طوطا فال نکالا کرتا تھا؟ فال نکالنے والا ڈر گیا، اس نے تو اس پہلو پر کبھی سوچا ہی نہ تھا، گھمبیر صورتحال سے نکالنے کے لئے ہم نے اس کی مدد کا وعدہ کیا،
دو دن بعد پھر اس کے پاس پہنچ گئے, چاچا مبارک ہو تمہارا مسلہ حل ہو گیا ہے، ایک افسر نے وعدہ کیا ہے کہ تمہیں سرکاری ٹھیکیداری کا لائسنس بنا دے گا، تم ایک اور کمائی بھی شروع کر سکو گے اور گھر کے باہر اپنے نام کے ساتھ ٹھیکیدار لکھ کر نیم پلیٹ بھی لگا سکو گے، تمہارے محلے دار اور رشتے دار تمہاری بہت عزت بھی کیا کریں گے، افسر کو رشوت دینے کے لئے طوطا فال والے سے دس ہزار روپے ہتھیا لئے گئے ۔
پھر ہم نے اسے پہلا ٹھیکہ بھی دلا دیا ، دوہزار رشوت کے عوض، اسے مینار پاکستان پر رنگ روغن(سفیدی) کرنے کا ٹھیکہ دیا گیا اور یہ بھی بتایا اسے کہ تم وہاں کام شروع کراؤ، سرکار ایک ہفتے بعد ٹھیکے کی پہلی قسط ادا کر دے گی۔
طوطا فال نکالنے والا ایک ریہڑے پر سامان لادے مینار پاکستان پہنچ گیا، اس کے ساتھ آٹھ دس کاریگر بھی تھے، جب ریہڑے سے سامان اترنا شروع ہوا تو مینار پاکستان کے سارے چوکیدار جمع ہو گئے۔ "یہ کیا اتار رہے ہو یہاں؟؟" --
"جی سفیدی کرنے کا ٹھیکہ ملا ہے مینار پاکستان پر" ــــ
"اوئے ماما ، یہ تو سنگ مرمر کا بنا ہوا ہے، یہاں سفیدی کیسے کروگے؟؟؟؟"
Source

Last edited by a moderator: