Advertisement

میموگیٹ سکینڈل کے دوران آصف زرداری کیوں بندوق لیکر دبئی جانا چاہتے تھے؟

1748581831505.png

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) — صدر آصف علی زرداری کے سابق ترجمان فرحت اللہ بابر نے انکشاف کیا ہے کہ میموگیٹ اسکینڈل کے دوران صدر زرداری نے دبئی جانے کی کوشش کے دوران نہ صرف مسلح ہو کر ایوانِ صدر چھوڑنے کی کوشش کی، بلکہ اس پورے عرصے کے دوران وہ شدید ذہنی دباؤ اور عدم اعتماد کا شکار تھے۔

یہ انکشافات فرحت اللہ بابر کی نئی کتاب "دی زرداری پریزیڈنسی" میں سامنے آئے ہیں، جس میں اکتوبر 2011ء کے میموگیٹ بحران کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی کے مابین کشیدگی اور اس کے پسِ منظر میں ایوان صدر کی اندرونی کہانی بیان کی گئی ہے۔

کتاب کے مطابق، اسکینڈل کے اثرات اتنے شدید تھے کہ صدر زرداری نے ایک بھری بندوق کے ساتھ دبئی جانے کی ضد پکڑ لی۔ تاہم، انہیں فوری روانگی سے روک دیا گیا۔ ان کی صحت تیزی سے بگڑ رہی تھی، اور ڈاکٹر عاصم حسین کو فوری طور پر آذربائیجان سے طلب کیا گیا۔

زرداری نے راولپنڈی کے آرمی اسپتال میں طبی معائنے سے انکار کر دیا اور دو ہی آپشن بچے: کراچی یا دبئی۔ بیٹے بلاول بھٹو سے نجی مشاورت کے بعد انہوں نے فیصلہ بلاول پر چھوڑا، جنہوں نے دبئی کو ترجیح دی۔

کتاب کے مطابق صدر زرداری کو سب سے بڑی پریشانی یہ تھی کہ سابق سفیر حسین حقانی ان کے بغیر پاکستان میں نہ رہ جائیں۔ زرداری کو خدشہ تھا کہ حسین حقانی فوج کے دباؤ میں آ کر ان کے خلاف گواہی دے سکتے ہیں۔

وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے بھی تشویش کا اظہار کیا کہ اگر دونوں ملک سے چلے گئے تو میڈیا اسے ’’فرار‘‘ قرار دے گا، اور حکومت ایک دن بھی نہ چل پائے گی۔ انہوں نے زور دیا کہ زرداری پاکستان میں ہی علاج کروائیں تاکہ سیاسی بحران سے بچا جا سکے۔

فرحت اللہ بابر کے مطابق، صورتحال اس قدر سنگین ہو گئی کہ کسی نے صدر کو بے ہوش کر کے زبردستی ہیلی کاپٹر میں بٹھانے کی تجویز بھی دی، تاہم اس پر عمل نہیں کیا گیا۔ زرداری نے اصرار کیا کہ جب تک حسین حقانی ساتھ نہیں ہوں گے، وہ روانہ نہیں ہوں گے۔

جب بالآخر زرداری اور حقانی ہیلی کاپٹر میں سوار ہوئے تو دبئی سے لینڈنگ کی اجازت میں تاخیر کی گئی۔ ایک موقع پر معاون نے بتایا کہ دبئی نے لینڈنگ کی اجازت نہیں دی اور اب کراچی جانا ہوگا، جس پر زرداری نے صاف انکار کر دیا اور کہا: "میں اجازت کے لیے 30 گھنٹے بھی انتظار کر لوں گا لیکن کراچی نہیں جاؤں گا۔"
 
Last edited by a moderator: