Advertisement

میرے معصومانہ سوالات

شرمین عبید چنائے نے ایک گھٹیا سی ڈاکومنٹری پر آسکر ایوارڈ جیتا۔ اس سے اچھی ڈاکومنٹری تو ہمارا "کوڈ ڈی کوڈ" بنالیتا تھا جو شادی کے بعد اپنی بیوی کو پیارا ہوچکا ہے اور آج کل اتنا مصروف ہے کہ فورم پر ہی نہیں آتا۔

​
میرا معصومانہ سا سوال ہے کہ​
جہاں تک میں نے سنا ہے کہ شرمین عبید چنائے تو کینیڈا کی شہر ہے اسکے آسکر ایوارڈ جیتنے سے پاکستان کو کیا فائدہ ہوا؟
دوسرا کیا اسکے آسکر ایوارڈ جیتنے سے غیرت کے نام پر قتل بند ہوجائیں گے؟
تیسرا ہمارا میڈیا ایسے لوگوں کو تو گلیمرائز کرتا ہے لیکن ڈرون حملوں، عافیہ صدیقی، امریکی بربریت پر آواز اٹھانے والوں کو کیوں گالم گلوچ کرتا ہے؟
چوتھا شرمین عبید چنائے کا ایوارڈ جیتنا اسکی ذاتی اچیومنٹ ہے یا پاکستان کی اچیومنٹ ہے؟
پانچواں اگر شرمین عبید چنائے نے ایوارڈ جیتا ہے تو کیا وہ یہ ایوارڈ پاکستانی حکومت یا متاثرہ خواتین کے حوالے کرے گی؟
چھٹا کیا شرمین عبید چنائے کینیڈ اچھوڑ کر غیرت کے نام پر قتل ہونیوالی عورتوں کے گھر جاکر آواز بلند کرے گی؟ کیا ان کے لئے پاکستان کی سڑکوں پر کمپین چلائے گی؟
یہ آسکر ایوارڈ یا نوبل انعام ہمیشہ لنڈے کے لبرلز یا قادیانیوں کو ہی کیوں ملتے ہیں؟ عبدالستار ایدھی جیسے لوگوں کو کیوں نہیں ملتے؟
ہم کس دن ایسی نوٹنکیاں کرنے کی بجائے پریکٹیکلی عورت کے حق میں سامنے آئیں گے؟
​
 
Advertisement
Mein chand din say social media par Sharmeen Ubaid kay baaray mein tanqeed dekh raha hoon. First of all I really do not consider Oscar award being a stage to give awards because its judges are media mafia. 2nd even if she won some kind of award, she did something positive, and why as a typical Pakistani we are pulling her legs, we should enjoy her success, even if it is a success.
You compared her work with 'CodeDecode' but you did not describe her technical faults, I am afraid. Why we just could not try to achieve something in our life and share with people instead wasting our time pulling other peoples legs.
Edhi said many times, he does not require any prize, recently he refused money from Narndera Modi, he is proud to be a Pakistani and proud to collect money from local pakistani, this is his award, this is his Oscar Award. Please, do not compare apples with oranges. May Allah Bless you !!! Think Positive, be happy !!!
 
جہاں تک میں نے سنا ہے کہ شرمین عبید چنائے تو کینیڈا کی شہر ہے اسکے آسکر ایوارڈ جیتنے سے پاکستان کو کیا فائدہ ہوا؟

شہریت ایک کاغذ کا ٹکڑا ہوتی ہے، کینیڈا کا پاسپورٹ لینے سے اس کا پاکستان سے تعلق ختم نہیں گیا. یہ بھی اس کا ہی وطن ہے.

عموما ڈاکو مینٹری فلم کا مقصد لوگوں میں شعور پیدا کرنا ہوتا ہے. پاکستان کو فائدہ یہ ہو گا کے یہاں جو کچھ ہو رہا ہے، اس کے بارے میں لوگوں کو پتا چلے اور ان میں شعور جاگے. جیسا کہ آپ نے دیکھا کہ ہماری حکومت نے خواتین کے حقوق کے لئے قانون بنا دیا ہے، اس سے خواتین کو تحفظ مل سکے گا
.

دوسرا کیا اسکے آسکر ایوارڈ جیتنے سے غیرت کے نام پر قتل بند ہوجائیں گے؟

فورا نہیں لیکن لوگوں کو اس بات کا پتا چل رہا ہے، وقت کے ساتھ ان میں شعور ہے گا اور وہ غلط کام کو غلط سمجھیں گے تو پھر ختم ہو جائے جایں گے
.

تیسرا ہمارا میڈیا ایسے لوگوں کو تو گلیمرائز کرتا ہے لیکن ڈرون حملوں، عافیہ صدیقی، امریکی بربریت پر آواز اٹھانے والوں کو کیوں گالم گلوچ کرتا ہے؟

کون کرتا ہے؟ مغربی میڈیا بھی ڈرون حملوں کے خلاف بات کرتا ہے. عافیہ صدیقی کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟ کیا آپ یقین سے کہ سکتے ہیں کہ وہ معصوم ہے؟

چوتھا شرمین عبید چنائے کا ایوارڈ جیتنا اسکی ذاتی اچیومنٹ ہے یا پاکستان کی اچیومنٹ ہے؟
.اس کی ذاتی

پانچواں اگر شرمین عبید چنائے نے ایوارڈ جیتا ہے تو کیا وہ یہ ایوارڈ پاکستانی حکومت یا متاثرہ خواتین کے حوالے کرے گی؟

.یہ تو وہ ہی بتا سکتی ہے، آپ اس سے پوچھیں

چھٹا کیا شرمین عبید چنائے کینیڈ اچھوڑ کر غیرت کے نام پر قتل ہونیوالی عورتوں کے گھر جاکر آواز بلند کرے گی؟ کیا ان کے لئے پاکستان کی سڑکوں پر کمپین چلائے گی؟

کیوں؟ وہی سب کچھ کیوں کرے؟ باقی لوگوں میں کوئی انسانیت نہیں رہی؟

یہ آسکر ایوارڈ یا نوبل انعام ہمیشہ لنڈے کے لبرلز یا قادیانیوں کو ہی کیوں ملتے ہیں؟ عبدالستار ایدھی جیسے لوگوں کو کیوں نہیں ملتے؟

آسکر دیتے ہوے وہ مذہب نہیں دیکھتے، یہ شرمین عبید چنائے قادیانی ہے؟ (مجھے نہیں معلوم ). عبدالستار ایدھی کو آسکر؟ آپ کو پتا ہے کے آسکر کس بلا کا نام ہے اور کس چیز کے لئے دیا جاتا ہیں ؟

ہم کس دن ایسی نوٹنکیاں کرنے کی بجائے پریکٹیکلی عورت کے حق میں سامنے آئیں گے؟

.آپ اپنے آپ سے شروع کریں
​
 
Advertisement
آپ واقعی اتنے بھولے ہو یا بن رہے ہے ، آپ کی سوائے ایدھی والے کمینٹ کی ہر ایک کا فردا فردا جواب دو گا

لیکن مذہب ہر جگہ رول پلے کرتا ہے ، چاہے آسکر ہو ، نوبل ہو یا امریکی سیاست

جا کر ایک بلین ڈالر کی ڈاکومنٹری بناؤ آپ ، اور پاکستان کا سوفٹ امیج دکھاؤ مغرب میں ، نہیں بکے گی

گندگی اور غلاظت دکھاؤ ، سب واہ واہ کریں گے

پاکستان میں بہت کچھ اچھا بھی ہے ، لیکن آپ جیسوں کو گلاس آدھا خالی ہی نظر آتا ہے

یہ آسکر ایوارڈ یا نوبل انعام ہمیشہ لنڈے کے لبرلز یا قادیانیوں کو ہی کیوں ملتے ہیں؟ عبدالستار ایدھی جیسے لوگوں کو کیوں نہیں ملتے؟

آسکر دیتے ہوے وہ مذہب نہیں دیکھتے، یہ شرمین عبید چنائے قادیانی ہے؟ (مجھے نہیں معلوم ). عبدالستار ایدھی کو آسکر؟ آپ کو پتا ہے کے آسکر کس بلا کا نام ہے اور کس چیز کے لئے دیا جاتا ہیں ؟
.آپ اپنے آپ سے شروع کریں
​
 
Last edited:
آپ واقعی اتنے بھولے ہو یا بن رہے ہے ، آپ کی سوائے ایدھی والے کمینٹ کی ہر ایک کا فردا فردا جواب دو گا

لیکن مذہب ہر جگہ رول پلے کرتا ہے ، چاہے آسکر ہو ، نوبل ہو یا امریکی سیاست

جا کر ایک بلین ڈالر کی ڈاکومنٹری بناؤ آپ ، اور پاکستان کا سوفٹ امیج دکھاؤ مغرب میں ، نہیں بکے گی

گندگی اور غلاظت دکھاؤ ، سب واہ واہ کریں گے

پاکستان میں بہت کچھ اچھا بھی ہے ، لیکن آپ جیسوں کو گلاس آدھا خالی ہی نظر آتا ہے

میں نے اپنی سوچ کے مطابق لکھا ہے، آپ کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے، لیکن آپ کی بات کے جواب میں بات کہنا چاہتا ہوں کے جہاں تک بہت اچھا بھی ہو رہا ہے والی بات ہے توپہلی بات یہ کہ میں نے کہاں لکھا ہے کے اچھا نہیں ہو رہا؟ دوسری بات یہ کہ جب ہم ایک مہذب معاشرے میں رہتے ہیں تو یہ نہیں کہتے کہ ٥٠ چیزیں اچھی بھی ہو رہی ہیں بلکے دیکھتے ہیں کہ جو باقی ٥٠ چیزیں اچھی نہیں ہو رہیں ان کو بہتر کیسے کیا جا سکتا ہے.

بات ایک ڈوکمنٹری فلم کی ہو رہی ہے تو میرے خیال میں اس چیز میں الجھنے کی بجاے کہ اس نے ایسے موضوع پہ بات کیوں کر دی، زیادہ اہم بات یہ ہونی چاہیے کہ اس چیز کو کیسے حل کیا جائے.

یاد رکھیں کہ کسی مسلے کا حل نکالنے کے لئے اس کا جراتمندی سے سامنا کرنا ضروری ہوتا ہے، حقیقت سے آنکھیں پھیر لینے سے کوئی مسلہ حل نہیں ہو جاتا

HAaaan Isee liya Nooooraaaa 30 saaal say hakumat mai hai aur bari Jurat say baith kar documentary daikh raha thaa

Kamaaal ka demaag hai aap ka
 
معاشرے بتدریج اپنی اصلاح کرتے ہے ، وقت کے ساتھ ، اور کئی کو صدیاں لگ جاتی ہے

، کیا امریکا میں ریسزم نہیں ؟ .. ادھر سیاہ فاموں سے امتیازی برتاؤ نہیں کیا جاتا

ہزاروں ڈا کومنٹریز بنی ہے ، لیکن آسکر کے لیے کوئی سلیکٹ نہیں ہوئی ، وجہ وہ اپنی شلوار دوسروں کے بیچ نہیں اتارتے

اس خاتون کو چاہئیے کہ بجائے غلاظت کو دنیا کے ٹی وی سکرین پر بتانے کے اس کے کوئی مثبت کام کریں

میں نے اپنی سوچ کے مطابق لکھا ہے، آپ کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے، لیکن آپ کی بات کے جواب میں بات کہنا چاہتا ہوں کے جہاں تک بہت اچھا بھی ہو رہا ہے والی بات ہے توپہلی بات یہ کہ میں نے کہاں لکھا ہے کے اچھا نہیں ہو رہا؟ دوسری بات یہ کہ جب ہم ایک مہذب معاشرے میں رہتے ہیں تو یہ نہیں کہتے کہ ٥٠ چیزیں اچھی بھی ہو رہی ہیں بلکے دیکھتے ہیں کہ جو باقی ٥٠ چیزیں اچھی نہیں ہو رہیں ان کو بہتر کیسے کیا جا سکتا ہے.

بات ایک ڈوکمنٹری فلم کی ہو رہی ہے تو میرے خیال میں اس چیز میں الجھنے کی بجاے کہ اس نے ایسے موضوع پہ بات کیوں کر دی، زیادہ اہم بات یہ ہونی چاہیے کہ اس چیز کو کیسے حل کیا جائے.

یاد رکھیں کہ کسی مسلے کا حل نکالنے کے لئے اس کا جراتمندی سے سامنا کرنا ضروری ہوتا ہے، حقیقت سے آنکھیں پھیر لینے سے کوئی مسلہ حل نہیں ہو جاتا
.
​
 
Advertisement
جھے ایک بات کی سمجھ نہیں ائی۔خواتین پہ تیزاب پھینکنا اور غیرت کے نام پہ قتل جیسی برائیوں کو تو معاشرے کے اندر شعور اجاگر کر کہ روکا جا سکتا ہے۔ دنیا کے کے سامنے انگریزی زبان میں اپنا پیٹ ننگا کرنے سے کیا مقصد؟ دنیا تھو تھو کرے گی، اور مزید آسکر ملتے رہیں گے۔ شرمین عبید اتنی ہماری سگی ہے تو کینیڈا چھوڑ کے دیہی اور پسماندہ علاقوں میں آئے اور ان کو شعور دلائے کہ یہ غلط ہے۔ اوپر سے وزیر اعظم صاحب کی چولیں سنیں کہ ان فلموں سے عالمی سطح پہ ان مسائل کو اجاگر کرنے میں مدد ملی۔ نواز بھولا صاحب یہ مسلہ کشمیر یا فلسطین ہے؟ آپ بم کو لات مارنے کے ماہر تصور کیے جاتے ہیں۔ آپکو سیاسی دشمنوں کی ضرورت نہیں۔ مشیر ہی کافی ہیں
خبیب​
 
عبدالستار ایدھی کو آسکر؟
آپ کو پتا ہے کے آسکر کس بلا کا نام ہے اور کس چیز کے لئے دیا جاتا ہیں ؟
بھائی! شکر کریں اُس نے ایدھی صاحب کیلئے نشانِ حیدر کا مطالبہ نہیں کیا
:lol: :lol:

​
 
آپ واقعی اتنے بھولے ہو یا بن رہے ہے ، آپ کی سوائے ایدھی والے کمینٹ کی ہر ایک کا فردا فردا جواب دو گا

آزاد بھائی! پرچے میں شامل تمام سوالوں کے نمبر مساوی ہیں لیکن ایدھی صاحب والے سوال کے بیس نمبر اضافی ہیں اس لیے ضرور دیں۔
قادری صاحب کا جنازہ ٹی وی پر نہ دکھانے کی وجہ سے دل بہت ملول ہے۔
​
 
معاشرے بتدریج اپنی اصلاح کرتے ہے ، وقت کے ساتھ ، اور کئی کو صدیاں لگ جاتی ہے

، کیا امریکا میں ریسزم نہیں ؟ .. ادھر سیاہ فاموں سے امتیازی برتاؤ نہیں کیا جاتا

ہزاروں ڈا کومنٹریز بنی ہے ، لیکن آسکر کے لیے کوئی سلیکٹ نہیں ہوئی ، وجہ وہ اپنی شلوار دوسروں کے بیچ نہیں اتارتے

اس خاتون کو چاہئیے کہ بجائے غلاظت کو دنیا کے ٹی وی سکرین پر بتانے کے اس کے کوئی مثبت کام کریں ​

یہ آپ پہ منحصر ہے کہ آپ کس رفتار سے چلتے ہیں، دنیا میں بہت سارے ممالک نے کچھ ہی دہایوں میں سب کچھ بدل کے رکھ دیا اور ترقی کر لی، لیکن اگر آپ اپنی خامیوں کو دور کرنے کی بجاے ان کو چھپانے میں لگے رہے تو پھر کافی صدیاں درکار ہوں گی.

دوسری بات آپ نے لکھا ہے کہ امریکا میں ریس ازم ہے، جی ہاں بلکل ہے، اور امریکی میڈیا ہی اس کو رپورٹ کرتا ہے اور اگر آپ امریکا کی نیوز ویب سائٹس پر وہاں کے لوگوں کے تبصرات پڑھیں تو آپ دیکھیں گے کہ سارے لوگ اس واقعے کی مذمت کرتے ہیں نہ کہ اس ٹی وی یا ویب سائٹ کو گالیاں دینے لگ جاتے ہیں کہ ایسی چیز پوری دنیا کو کیوں دکھائی.

ہالی ووڈ کی بہت سی کلاسک فلمیں بنی ہیں ریس ازم کے موضوع پر اور ان کو بہت ایوارڈز ملے ہیں. مثال کے طور پر
Schindler's List
کو ٧ آسکر ایوارڈز ملے تھے اور اسی طرح ایک دوسری فلم
American History X

کو بہت سارے ایوارڈز ملے اور اس کی بہت پزیرائی ہوی تھی.

12 Years a Slave

ابھی ٢-٣ سال پہلے ہی اس کو٣ آسکر ایوارڈز ملے ہیں

اگر کبھی وقت ملے تو یہ فلمیں دیکھنے کی کوشش کریں آپ دیکھیں گے کے کس طرح کھل کے انہوں نے اپنے معاشرے کی برایوں کو دکھایا ہے. اس طرح اور بہت مثالیں مل جاییں گی. کسی چیز کے بارے معلومات کے بغیر بلا وجہ الزام تراشی بھی اتنی مناسب نہیں ہوتی
.
.
​
 
Last edited:
Advertisement
یہ معصومانہ نہیں
جاہلانہ سوالات ہیں
اگر پیدائش کے وقت آپ کے دماغ کو مناسب آکسیجن نہیں ملی تو اپنے ہاسپٹل پر جا کر مقدمہ کریں
یہاں اپنی غبی پن کا ثبوت نہ دیں
 
جھے ایک بات کی سمجھ نہیں ائی۔خواتین پہ تیزاب پھینکنا اور غیرت کے نام پہ قتل جیسی برائیوں کو تو معاشرے کے اندر شعور اجاگر کر کہ روکا جا سکتا ہے۔ دنیا کے کے سامنے انگریزی زبان میں اپنا پیٹ ننگا کرنے سے کیا مقصد؟ دنیا تھو تھو کرے گی، اور مزید آسکر ملتے رہیں گے۔ شرمین عبید اتنی ہماری سگی ہے تو کینیڈا چھوڑ کے دیہی اور پسماندہ علاقوں میں آئے اور ان کو شعور دلائے کہ یہ غلط ہے۔ اوپر سے وزیر اعظم صاحب کی چولیں سنیں کہ ان فلموں سے عالمی سطح پہ ان مسائل کو اجاگر کرنے میں مدد ملی۔ نواز بھولا صاحب یہ مسلہ کشمیر یا فلسطین ہے؟ آپ بم کو لات مارنے کے ماہر تصور کیے جاتے ہیں۔ آپکو سیاسی دشمنوں کی ضرورت نہیں۔ مشیر ہی کافی ہیں
خبیب​
dusron ko islye dikhaya ja raha ha kyunke hamare mulk ke "mard" ko jab bataya jata ha ke ghairat ke naam par qatal ya aurat par tazab phenkna ek ghalt kaam hai, to wo "mard" is ko apna haq samjta ha. jab dusron ko aap ki burai dikai jaegi to aap sharminda honge aur koshish karenge ke ye ghatya kaam na hi kia jae
 
شانزے خان ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

ستم ظريفی ديکھيں کہ کئ پاکستانی راۓ دہندگان کی جانب سے امريکی حکومت اور معاشرے کو اس بات کے ليے ہدف تنقيد بنايا جا رہا ہے کہ ايک پاکستانی فلم ميکر کو ان کی کاوشوں اور اپنے پيشے ميں اعلی مہارت کے اظہار کے ليے ايوارڈ سے کيوں نوازا گيا ہے، اس ليے نہيں کہ انھيں اس اعزاز سے محروم کيا گيا جو کہ آپ طور پر اس طرح کے ايوارڈز کے بعد تنقيد کی وجہ بنتی ہے۔

اردو فورمز پر پاکستان کی ايک فلم ميکر کو آسکر ايوارڈ ديے جانے کے بعد شديد ردعمل اور بے شمار پيغامات حيران کن ہيں۔ کچھ راۓ دہندگان اسے مسلمانوں کو بالعموم اور پاکستانيوں کو بالخصوص بدنام کرنے کے ليے امريکی سازش اور جامع منصوبہ بندی قرار دے رہے ہيں۔ اس ضمن ميں لکھے گۓ کئ کالمز اور بے شمار تنقیدی جملے بغير حقائق کی تحقيق کيے مقبول عام جذبات کو ايک خاص رخ پر ڈالنے کے ضمن ميں ايک واضح مثال ہے۔

سب سے پہلی بات تو يہ ہے کہ جو کوئ بھی ان انتہائ پيچيدہ اور طويل مراحل سے واقف ہے جو اس ايوارڈ کے ضمن ميں وضع کيے گۓ ہيں وہ اس حقيقت سے انکار نہيں کر سکے گا کہ امريکی حکومت، ہماری خارجہ پاليسی اور يہاں تک امريکی عوام کی خواہشات اور امنگوں کا بھی حتمی نتائج پر اثرانداز ہونے کا کوئ امکان نہيں ہوتا۔ ہزاروں کی تعداد ميں فلم کے متعلقہ شعبوں سے منسلک ماہرين، اساتذہ اور تکنيکی معلومات کو سمجھنے والے اہم افراد اس سارے عمل ميں شامل ہوتے ہيں۔ ايوارڈ کی تقريب سے قبل کسی کو بھی جيتنے والوں کے ناموں کا علم نہيں ہوتا۔ يہ تاثر کہ امريکی حکومت سميت کوئ بھی ايک مخصوص لابی اپنے مخصوص سياسی ايجنڈے يا خارجہ پاليسی کے حوالے سے عوام کی راۓ کو ايک خاص رخ پر ڈالنے کے ليے اس ايوارڈ کے نتائج ميں ردوبدل کر سکتی ہے، بالکل غلط اور بے بنياد ہے۔

ماضی ميں ايسی درجنوں مثالیں موجود ہيں جب آسکر ايوارڈ جيتنے والی فلموں کے موضوعات اور ان کو بنانے والے ماہرين نے برملا امريکی حکومت کی پاليسيوں پر شديد تنقيد کی ہے، بلکہ بعض موقعوں پر تو ايسے موضوعات بھی سامنے آۓ جو مقبول عوامی راۓ سے متصادم اور روايات کے برخلاف تھے۔ ليکن ان فلموں اور ان کو بنانے والے ماہرين کو موضوعات کی وجہ سے نہيں بلکہ تکنيکی مہارت اور بہترين کاوش کی بدولت ايوارڈ سے نوازا گيا۔

ايک پاکستانی فلم ميکر کا اس ايوارڈ کو جيتنا ان اصولوں سے ہٹ کر نہيں ہے۔ انھيں اپنی قابليت اور بہترين تکنيکی صلاحيتوں کو کاميابی سے بروۓ کار لانے کی بدولت ايوارڈ ديا گيا۔ امريکی حکومت کی جانب سے ان کے کام کی پشت پنائ يا حمايت کا اس سارے عمل سے کوئ تعلق نہيں ہے۔

شانزے خان ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[email protected]

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

USDOTURDU_banner.jpg
 
Advertisement
جھے ایک بات کی سمجھ نہیں ائی۔خواتین پہ تیزاب پھینکنا اور غیرت کے نام پہ قتل جیسی برائیوں کو تو معاشرے کے اندر شعور اجاگر کر کہ روکا جا سکتا ہے۔ دنیا کے کے سامنے انگریزی زبان میں اپنا پیٹ ننگا کرنے سے کیا مقصد؟ دنیا تھو تھو کرے گی، اور مزید آسکر ملتے رہیں گے۔ شرمین عبید اتنی ہماری سگی ہے تو کینیڈا چھوڑ کے دیہی اور پسماندہ علاقوں میں آئے اور ان کو شعور دلائے کہ یہ غلط ہے۔ اوپر سے وزیر اعظم صاحب کی چولیں سنیں کہ ان فلموں سے عالمی سطح پہ ان مسائل کو اجاگر کرنے میں مدد ملی۔ نواز بھولا صاحب یہ مسلہ کشمیر یا فلسطین ہے؟ آپ بم کو لات مارنے کے ماہر تصور کیے جاتے ہیں۔ آپکو سیاسی دشمنوں کی ضرورت نہیں۔ مشیر ہی کافی ہیں
خبیب​

I think she heard you, so this time she covered her body on stage unlike last time.
 
Spot on. Loving the response (Y)