- Joined
- Mar 19, 2014
- Posts
- 1,154
- Reaction score
- 1,921
- Points
- 113
میرے قائد اور یہودی ایجنٹ عمران خان
تحریر: شاہد محمود
یہ تو میرے قائد حضرت امیرالمومنین عزت مآب نوازشریف کی سیاسی بصیرت تھی کہ انہوں نے نجم سیٹھی کے ذریعے یہ گیم کھیلی کہ یہودی ایجنٹ عمران کو وہاں بھیجا جائے، پھر ہم نے پاک بھارت تعلقات کے وسیع تر مفاد کی خاطر یہ میچ انڈیا کو دے دیا اور کمال مہارت سے ہار کا ذمہ دار بھی یہودی ایجنٹ عمران کو ٹھہرا دیا. اس میں کوئی شک نہیں انڈیا میں سب بے وقوف رہتے ہیں.
ہم نجم سیٹھی کے زریعے یہ پیغام نہ بھیجتے تو وہ جیت ہی کہاں سکتے تھے. پیغام یہ تھا کہ پچ ایسی بنانا جہاں بال بہت زیادہ سوئنگ ہو. چونکہ ہم جانتے تھے کہ ہمارے ہاں سپنرز کا فقدان تھا اس لئے ہم نے چال کھیلی.
ساتھ ہمارے امیرالمومنین حضرت میاں نوازشریف نے جاتی عمرہ کے قدیم باغات سے ایسی نایاب سلاجیت بھجوائی جو ویرات کوہلی کو کھلائی گئی تاکہ آؤٹ ہی نہ ہو. دوسری طرف ہم نے انصاپی چوچوں میں یہ بات بھی پھیلا دی کہ بغض عمران میں پٹواری دعائیں مانگتے رہے تھے کہ پاکستان انڈیا سے ہار جائے اس لئے انڈیا جیت گیا. کیا کریں صاحب تھوڑا بہت کرنا پڑتا ہے. یہ ہمارے قائد امیرالمومنین حضرت میاں محمد نوازشریف(رح) کی سیاسی بصیرت آپ لوگوں کو کہاں سمجھ آئے گی.
اور اس یہودی ایجنٹ عمران خان کی مجھے آج تک سمجھ نہ آئی. احساس کمتری کی ماری اس قوم کو ورلڈ کپ دے کر کیا سمجھ رہا ہے کہ اس قوم کے دل جیت لے گا؟ کبھی لاہور میں کینسر ہسپتال بنادیتاہے کبھی پشاور میں. آخر ثابت کیا کرنا چاہتا ہے کہ اس کے اس طرح کے ہتھکنڈوں میں آکر ہم امیر المومنین جناب محترم میاں محمد نوازشریف پاوے والی سرکار کی ذہنی غلامی چھوڑ دیں گے؟
ہم نے پانچ بار امیرالمومنین دوئم حضرت مآب شہباز شریف کو وزیراعلیٰ بنایا، تین بار نوازشریف کو وزیراعظم بنایا. لیکن میرے ان مرشدوں کی زہنی بلوغت دیکھیں آج تک ہم نے ایسا ہسپتال نہیں بنایا جہاں پرویزمشرف کا علاج ہوسکے. اسے کہتے ہیں سیاست .... یہودی ایجنٹ عمران کیا جانے سیاست کیا ہوتی ہے.
#شاہداریاں

Last edited by a moderator: