Advertisement

میرے شہر کوZKB نے تباہ کیا، خواجہ آصف نے ٹھیکیدار کا نام بتا دیا

Loading X post…
Open original post on X

اس وڈیو کیساتھ آواز پی ٹی آئی کے لیڈر عمر فاروق مائر صاحب کی ھے۔ اور یہ نشاندھی انہوں میرے خیال میں نگران حکومت کے وقت کی تھی ۔ جب کے یہ وڈیو آج کی ھے۔ میری آج اس پراجیکٹر کے ڈائریکٹر سے بات ھوئ ھے اور میرے موقف اور پریشانی سے اتفاق کرتے ھیں۔ پراجیکٹ پی ٹی آئی کی حکومت میں 2019 میں شروع ھوا اور عمرفاروق مائر جو پی ٹی آئی کے فاؤنڈر ممبر ھیں اسوقت اس تباہی کی پیشنگوئ کر رہے تھے اور انہوں نے ھی ڈار براد ران کا نامُ لیا ھے۔ زیڈ کے بی جو اس پراجیکٹ کے کنٹریکٹر ھیں مشہور معروف ٹھیکدار اور پارلیمنٹ کے ایوان بالا کے با اثر شخصیت ھیں۔ میرا ان سے تعارف 2013 میں ھوا تھا جب میں وزیر پانی و بجلی تھا بلوچستان میں ایک ٹھیکہ لینے کے امیدوار تھے۔ وہ ایک علیحدہ کہانی سفارشی میرے چند ساتھی تھے ۔ میر ا شہر pti کی لوکل قیادت ٹھیکیدار زیڈ کے بی اور چند بیوروکریٹس نے مل کے تباہ کردیا ھے ۔ میں انکا قبر تک پیچھا نہیں چھوڑوں گا۔۔


Loading X post…
Open original post on X

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف جس ZKB گروپ کو طاقت ور ٹھیکیدار کہہ رہے ہیں، ایک زمانے میں نواز شریف ان پر مہربان تھے۔ ظاہر خان اینڈ برادرز بلوچستان کا ایک مشہور کاروباری گروپ ہے جس کے سربراہ حاجی ظاہر خان خلجی ہیں۔ انکے بیٹے احمد خان خلجی دوسری مرتبہ سینیٹر منتخب ہوئے ہیں اور آج کل جمعیت علمائے اسلام ف کا حصہ ہیں۔ کراچی سے پشاور موٹرویز ہوں، میٹرو بس منصوبہ یا سی پیک کے پراجیکٹ، ہر جگہ ظاہر خان اینڈ برادرز موجود ہوتے ہیں


Loading X post…
Open original post on X
Loading X post…
Open original post on X
\

"یہ ایک پراجیکٹ ہے جس کا نام PICIIP ہے۔ سینکڑوں ڈالر کا ورلڈ بینک کا قرضہ دو شہروں سیالکوٹ اور ساہیوال میں کئی سال سے کام ہو رہا ہے۔ کام کی کوالٹی کا آپ اس ویڈیو سے اندازہ لگا لیں۔ یہ سیالکوٹ میں خادم علی روڈ ہے اور اس کے نیچے PICIIP کے ٹھیکیدار نے پائپ ڈالے ہیں۔ اس سے باقی کام کی کوالٹی کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔ شہر کے باہر ڈسپوزل بنی ہے لیکن سسٹم ابھی چالو نہیں۔ ٹھیکیدار طاقتور ہے، آپ اندازہ لگا لیں وہ ہماری پارلیمنٹ کے رکن بھی ہیں۔ دولت کی کوئی انتہا ہی نہیں۔ شاید ہی کسی کا احتساب ہوسکے۔ میرا حلقہ ہے آواز اٹھانا فرض ہے"۔خواجہ آصف
Loading X post…
Open original post on X

گورنمنٹ ہمارے اسلامیہ سکول کا ایک ایک کمرہ ایک ایک کروڑ کا بنا رہی ہے جبکہ پرائیویٹ سیکٹر 20لاکھ میں بنا کر دے رہا ہے ہم کیا کیا رونا روئیں
ہم سیاستدان 4 سال تک کھاتے پیتے ہیں پھر نئے آ جاتے ہیں اصل لوٹ مار تو یہ کر رہے ہیں جو پکے بیٹھے ہوۓ ہیں
خواجہ آصف
Loading X post…
Open original post on X


​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
GzhbBywWAAAv1Pn