میں شکر گزار ہوں کہ پڑھنے والوں نے میرے ، سرگزشت میں چھپنے والے ، سفرناموں نانگا پربت کا عقاب اور شمشال سے ٹورنٹو تک کو پسند کیا اور پذیرائی دی .نانگا پربت اور شمشال کے حصوں کو ملا کر کچھ زیادہ تفصیل سے لکھ کر میری پہلی کتاب " نانگا پربت کا عقاب" انشاللہ اس ہفتے مارکیٹ میں آرہی ہے .اس میں سفر نامے کی تصاویر بھی شامل کی ہیں .بہت بڑا کام تھا میرے لیے اسے کتابی شکل دینا مگر الله کے کرم اور دوستوں کی ہمت افزائی سے میں یہ سب کر پایا ہوں .اپنی راے سے آگاہ کی جیے گا ..بہت شکریہ .ندیم اقبال
