Advertisement

میری ٹانگیں قبر میں ہیں، نصرت جاوید

بشری بی بی کے ساتھ جیل میں جو سلوک ہو رہا ہے میں نے تو وہ رپورٹ کیا، اور پی ٹی آئی آفیشل نے بھی وہی رپورٹ کیا، مگر بشری بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے مجھے کہا کہ میری قبر میں ٹانگیں ہیں، سفید داڑھی ہے اور میں جھوٹ بولتا ہوں، نصرت جاوید

جب مریم ریاض وٹو نے میرے بارے میں بیان دیے تو ہمارے دوست وسیم بادامی نے کہا کہ یہ تو اچھی چسکا فروشی ہے، کچھ کسر رہ گئی ہے تو میں اور بےعزتی کروا لیتا ہوں۔ انہوں نے فوراً اپنے پروگرام میں مریم وٹو کو لے لیا۔ مریم وٹو نے اس پروگرام میں وہی ساری باتیں بتا دی جو میں نے کل اپنے پروگرام میں بتائی تھیں۔ میرا قصور یہ تھا کہ ایک تو میری داڑھی سفید ہے اور دوسرا میری ٹانگیں قبر میں ہیں، سینئر صحافی و تجزیہ کار نصرت جاوید کی گفتگو
Loading X post…
Open original post on X

میں مریم وٹو کو کہنا چاہتا ہوں کہ ارے بی بی میری ٹانگیں قبر میں ہیں اور میں نام نہاد صحافی ہوں، لیکن آپ نے کہا کہ بشریٰ بی بی بھوک ہڑتال پر ہیں، اب اس طرح کی باتیں وہی کرتا ہے جس کا مورال ڈاؤن ہو کہ یہ میرے ساتھ کیا کر رہے ہیں۔ جو جرأت اور ہمت کے ساتھ جیل کاٹ رہے ہوتے ہیں وہ اس طرح کی گفتگو نہیں کرتے، وہ شعر لکھتے ہیں کہ " ہے مشقِ سخن جاری، چکّی کی مشقّت بھی"۔ یہ شعر مولانا حسرت موہانی نے لکھا ہے اور شاید آپ کو یہ بھی بتانا پڑے گا کہ یہ کون ہیں۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار نصرت جاوید کی گفتگو
Loading X post…
Open original post on X

میں یہ بات ماننے سے قاصر ہوں کہ سہیل وڑائچ صاحب کو بروز ہفتہ یہ معلوم نہیں ہوگیا تھا کہ ان کے کالم سے پاکستان میں کیا پیغام جارہا ہے، ان کے کالم میں سب سے خطرناک ذوالفقار علی بھٹو والا فقرہ تھا کہ ایک طرف یہ اور دوسری جانب مصلحت اور مصالحت۔ لیکن یہ الفاظ فیلڈ مارشل کے نہیں تھے، یہ سہیل وڑائچ کا تجزیہ ہے، انہیں خود بھی چاہیے تھا کہ وضاحت کرتے کہ یہ انٹرویو نہیں ہے، سینئر صحافی نصرت جاوید کی گفتگو
Loading X post…
Open original post on X
​