بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کے 19 دسمبر کو منعقد ہونے والے 20 ویں کانووکیشن میں تقریباً 700 طلبہ و طالبات کو اسناد تقسیم کی گئیں۔
اس تقریب کے دوران ایک خاص لمحہ تب آیا جب سید سلطان علی نامی بزرگ شخص، جو اپنے مرحوم بیٹے سید عنایت اللہ کی پی ایچ ڈی ڈگری حاصل کرنے آئے تھے، ڈگری وصول کرنے کے لیے اسٹیج پر پہنچے۔
سید سلطان علی نے بتایا کہ ان کے بیٹے کو جگر کے کینسر کی بیماری نے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا، لیکن اس کی محنت اور علم کے حصول کی کوششوں کی بنا پر انہیں یہ ڈگری حاصل کرنے کا اعزاز ملا۔
اشکبار ہوتے ہوئے سید سلطان علی کا کہنا تھا کہ کہ کاش میرا بیٹا زندہ ہوتا اور میرے سامنے پہاڑوں پر بکریاں چراتا، لیکن اب وہ زندہ نہیں اور اس کی ڈگری میرے ہاتھوں میں ہے، اب مجھے بتائیں کہ میں اس ڈگری کا کیا کروں؟
والد کے مطابق عنایت اللہ کو شوگر کا عارضہ بھی لاحق تھا جس کا ہمیں 13 سال کی عمر میں پتہ چلا۔ ایک بار ہم نے اس سے کہا کہ چند دنوں کے لیے اسکول سے چھٹی کر لو جس پر وہ رونے لگا اور کہا کہ اگر میں نے چند دن چھٹی کر لی تو میری تعلیم کا حرج ہوگا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/beh11123.jpg
Advertisement





