Advertisement

میرا بھائی ایسا نہیں ہے، کامران عمر اکمل کی حمایت میں سامنے آگئے

پی سی بی کی جانب سے معطل کیے جانے والے عمر اکمل کے بڑے بھائی ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نے کہا ہے کہ عمر میرا بھائی ہے میں جانتا ہوں کہ میرا بھائی ایسا نہیں ہے، پی سی بی معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے امید ہے وہ جلد کلیئر ہوجائے گا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ میرا بھائی ہے اور میں جانتا ہوں کہ وہ ایسا نہیں ہے میں اس معاملے پر زیادہ بات نہیں کرنا چاہتا، عمر اکمل کے حوالے سے ابھی فیصلہ نہیں آیا، میڈیا غیر ضروری خبریں مت چلائے، فیصلے کا انتظار کیا جائے، بورڈ کا عمر اکمل کے حوالے سے جو بھی فیصلہ ہوگا وہ میرے لیے قابل قبول ہوگا۔

کامران اکمل نے کہا کہ مسلسل بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہوں، پاکستان کرکٹ ٹیم میں واپسی کا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا ہے، ابھی صرف پی ایس ایل پر میرا فوکس ہے، آگے کا نہیں سوچ رہا، میچ کے لیے مینٹور ہاشم آملہ نے پلاننگ کی اور اس پر میں نے عمل کرکے اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی، میری کوشش ہوتی ہے کہ ٹیم کے لیے پرفارم کروں اور اللہ نے سنچری کرادی، سلیکٹرز کی مرضی ہے جسے چاہیں سلیکٹ کریں، ہمارا کام پرفارم کرنا ہے، نئے کوچ اور نئے سلیکٹر آئے ہیں، اب دیکھتے ہیں پی ایس ایل کے بعد کیا ہوتا ہے۔
کرکٹر نے کہا کہ میچ میں پاور پلے کو صحیح استعمال کرنا تھا اسی لیے تیز کھیلا، وہاب ریاض اور سرفراز بہت اچھے دوست ہیں، کھیل میں کبھی کبھار تلخی ہوجاتی ہے، پہلی سلیکشن کمیٹی سے بھی کوئی مسئلہ نہیں، انہوں نے کس کو منتخب کیا اپنے حساب سے صحیح کیا ہوگا،بھارت کے خلاف سینچری آج بھی میری یادگار سینچری ہے۔

کامران اکمل نے کہا کہ زلمی میں بڑے بڑے کھلاڑی ہیں، نوجوانوں کو سیکھنے کا موقع ملے گا، انٹرنیشنل کرکٹ میں سنچری بنانے کا الگ مزا ہے، پاکستان کے لیے جو رول ملے گا وہ قبول ہے، میڈیا یہ نہ چلائے کہ عمر اکمل کو کیا آفر ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈیرن سیمی کی پاکستان کے لیے بہت خدمات ہیں کیوں کہ ڈیرن اس وقت پاکستان آئے جب کوئی بھی پاکستان آنے کے لیے تیار نہیں تھا۔
 
Advertisement
Iss ****** ko sharam bhi nahi ati yeh baath karte hue. Woh to maan bhi nahi raha tha ****** jab thak saboot nahi dekhaye gaye milne ki match fixers se. Sab ****** hein sharjeel ko hi dekhlo phir khel raha hae. Inko pata hae ke agar pakre bhi gaye to kooch time ke baad phir ajayeingein....Pakistani qanoon oor restrictions sab mazaq hae ......
 
Advertisement
کسی بھی ڈومیسٹک میچ میں چار رنز کرنے کے بعد یہ دانتوں والی ڈائین قومی ٹیم میں سلیکشن کی بات کرنے لگتی ہے اس کو معلوم ہی نہیں کہ بہت وقت گزر چکا تم لوگوں کا وقت اب نہیں آنا کیونکہ قوم کو بیچنے والوں کو عزت نہیں ملتی نہ تو یہ کیپر اچھا ہے اور نہ بیٹسمین بس ایک ہی ڈر رہتا ہے کہ یہ بھای انڈیا کو میچ بیچ دیں گے
عمر اکمل اور یہ دونون بھای ہمیشہ جوے کی وجہ سے بدنام رہے ہیں اب بھی عمر اکمل کو جو آفرز ہورہی تھیں وہ اس نے چھپا کررکھی مگر جب شک گزرا کہ تحقیق ہورہی ہے قریب ہے کہ اس کی گردن پھنس جاے گی تو فورا بتا کر اپنا پہلو بچانے کی کوشش کی جو غالبا کامیاب نہیں ہوی کیونکہ دوسرا فریق بھی بیان تو دے گا کہ ان دونوں میں کیا چل رہا تھا
​
 
Yeh asa nahin muger wesa zaror hai... Lanti kerdar
 
The number of catches he deliberately dropped is proof enough for the nation that he himself is a ********** and match fixer.
we hate him and don’t wanna see his ugly squirrel face again. Jaan chorro hamari