Advertisement

میراثی اور پانامہ کا فیصلہ

یہ چند منٹ پہلی کی بات ہے کہ میں سوچ رہا تھا کہ کسی ان دیکھے شہر میں وہاں کے مراثیوں کی ہاں شادی کی تقریب تھی. اردگرد شہروں سے میراثی ڈھول بجاتے دلھے کے شہر پر چڑھ دوڑے. اٌس دن چھٹی تھی سب لوگ گھر پر تھے. سارے شہر میں میلے جیسا سماں تھا جہاں دیکھو میراثی ٹھمکے لگا کر سیٹیاں بجا کر لوگوں کو باہر جانکھنے پر مجبور کر رہے تھے. شہر کے سارے بچے خوش بھی تھے اور حیران بھی. کسی کی سمجھ میں نہیں آرہا تھا کہ ایسا خاص کیا ہے جو جشن منایا جار رہا ہے.
تجسس کے مارے لوگوں نے پوچھنا شروع کیا اور پھر* میراثیوں کی "شادی" کی بات سارے شہر میں پھیل گئی.

ایک منچھلے نے یہ بات بھی پھیلا دی کہ ہر کوئی شادی میں مدعو ہے. بچوں نے ماں باپ کو مجبور کر دیا کہ بن ٹھن کے میراثیوں کی شادی میں شرکت کرے. شہر بھر کے شوقین منچھلے سب سے پہلے پہنچ چکے تھے وہ ناچ گانوں کے دیکھنے اور سننے میں "مدہوش" تھے. میراثی اتنا جم غفیر دیکھ اور بھی شوق میں آگئے. ایک گروپ آتا اور گھر کے ٹیھڑے آنگن میں ناچ کر دوسرے گروپ کو چیلنج کرتا اور منچھلوں سے داد وصول کرتا. مراثیوں کی جذباتی ناچ کود نے کچے صحن میں گڑھا سا بنا دیا.

پیچھے قطاروں میں کھڑے لوگ یہی سمجھ رہے تھے کہ شاید آگے والوں کو کھانا دیا جا رہا ہے اور ہماری باری ابھی آنے والی ہے. آگے قطاروں میں کھڑے لوگ یہی سمجھ رہے تھے کہ جیسے ہی کھانا لگے گا ہم پہلے کھائے گے. میراثی ناچ ناچ کر سوچ رہے تھے کہ لوگ ناچ گانا دیکھنے کے بعد خوش ہو کر انعام دینگے. دل ڈھلنے لگی بچوں نے بھوک کیوجہ سے رونا شروع کر دیا لیکن نا کسی کو انعام ملا اور نا کسی کو کھانا.

اس صورتحال سے تنگ آکر بڑے میراثی نے اعلان کیا کہ ہم سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ آپ سب نے ہماری خوشی میں شرکت کی. ہمارے اس خوشی میں دوسرے شہر کے میراثیوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جو یقیناً آپ لوگوں کو پسند آیا. آپ سب سے گزارش ہے کہ دل کھول کر ان کو انعام دے شکریہ.
منچھلوں کے جیب خالی تھے* انہوں نے پیچھے ہٹنا شروع کر دیا. پیچھے قطاروں میں لوگ آگے بڑھنے لگے کہ اگلوں نے کھانا کھا لیا ہے. میراثیوں نے یہ صورتحال دیکھی تو ان کے بھی ہاتھ پاؤں پھولنے لگے.

ایک بزرگ میراثی نے ہمت کرکے لوگوں کو بتایا کہ "شو" ختم ہوگیا ہے اب آپ لوگ جا سکتے ہو۔ یہ سننا تھا کہ لوگ لعن طعن کرکے جانے لگے لیکن ان میں سے کچھ جوانوں نے میراثیوں کو "اس گھٹیا" مذاق کی سزا دینے کا فیصلہ کیا

اور تھوڑے ہی دیر میں ڈھول کے بجائے میراثی پیٹھنے لگے. میراثی جتنی رحم کی اپیل کرتے مار دھاڑ اور بڑھ جاتی اور پھر کچھ لمحوں کے بعد میزبان اور مہمان میراثی اٌسی ٹیڑھے آنگن میں کٹے درختوں کیطرح بکھیرے پڑے تھے.* مورل اف دہ سٹوری.... تھوڑے چاول اور ذیادہ بینڈ باجے. اس کہانی کا آج کے "تاریخی" فیصلے سے گہرا تعلق ہے.* میراثیوں سے تاریخی فیصلوں کی امیدیں نا کرے شکریہ
​

 
Last edited by a moderator:
جج نے ملزمان کو مجرم قرار دینے کی جرأت اور بے گناہ کہنے کی ہمت نا کر کے خود کو انصاف کرنے سے بری کر لیا
 
جج نے ملزمان کو مجرم قرار دینے کی جرأت اور بے گناہ کہنے کی ہمت نا کر کے خود کو انصاف کرنے سے بری کر لیا

ججوں کی اکثریت نے اپنے مستقبل کے حقائق کو مدنظر رکھ کر فیصلہ دیا ہے. نواز بھی خوش اور نواز دشمن بھی خوش