- Joined
- Oct 9, 2014
- Posts
- 1,407
- Reaction score
- 1,558
- Points
- 0
===== میت کو نہلانے والے پر غسل کا حکم؟ =====
pbuhpbuh
سوال: ایک حدیث میں آتا ہے جو میت کو غسل دے وہ غسل کرے اور جو اسے کندھا دے وہ وضو کرے۔ اس حدیث کے تحت میت کو غسل دینے والے شخص پر غسل کرنا اور میت کو کندھا دینے والے پر وضو کرنا فرض ہوتا ہے۔ کیونکہ حدیث میں ان کا حکم ہے۔ دلیل سے رہنمائی فرمائیں۔
جواب: سوال میں ذکر کی گئی حدیث کا ترجمہ صحیح نہیں کیا گیا۔ حدیث اس طرح ہے ابو ہریرہ رضی الله عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہpbuh نے فرمایا:جو شخص میت کو غسل دے وہ غسل کرے اور جو اسے اٹھائے وہ وضو کرے۔
(ابوداؤد، کتاب الجنائز، باب فی الغسل من غسل ا لمیت، ح:۳۱۶۱)
اس حدیث میں رسول اللہ pbuh نے و من حملہ کے الفاظ بولے ہیں جن کا صحیح معنی کندھا دینا نہیں بلکہ اٹھانا ہے۔ یعنی جو شخص میت کے جسم کو اٹھاکر چار پائی پر رکھتا ہے یا چارپائی سے غسل کے لیے تختے وغیرہ پر رکھتا ہے یا تختہ سے اٹھا کر چار پائی پر ڈالتا ہے یا کسی بھی ضروری مقصد کے لیے میت کے وجود کو اٹھاتا ہے رسول اللہ pbuhایسے شخص کو وضو کرنے کا حکم دے رہے ہیں۔ میت کی چار پائی کو کندھا دینے والے کے لیے یہ حکم ہرگز نہیں ہے ۔
اس روایت میں میت کو غسل دینے والے کے لیے غسل کرنے کے حکم سے فرضیت ہی معلوم ہوتی تھی مگر دوسری صحیح حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ اس میں غسل کا حکم فرضیت اور وجوب کے لیے نہیں بلکہ استحباب کے لیے ہے میت کو غسل دینے والا شخص اگر غسل کر لے تو یہ بہت بہتر ہے اور اگر غسل نہ کرے تو جائز ہے۔
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ ہمیں رسول اللہpbuh نے فرمایا:جب تم میت کو غسل دو تو تمہارے غسل دینے والے شخص پر غسل لازم نہیں کیونکہ تمہاری میت پلید اور نجس نہیں ہے۔ تمہیں اتنا ہی کافی ہے کہ تم اپنے ہاتھوں کو دھو لو ۔
(مستدرک حاکم کتاب الجنائز باب من غسل میتاً فلیغتسل،ج:۱، ص:۳۸۶)
امام حاکم نے اس حدیث کو صحیح قرار دیا ہے اور امام ذھبی نے ان کی موافقت کی ہے۔ حافظ ابن حجر اور علامہ البانی نے بھی اس حدیث کی تحسین کی ہے۔
اس حدیث میں رسول اللہpbuh کے یہ الفاظ تمہارے غسل دینے والے شخص پر غسل لازم نہیںاس بات کی صریح دلیل ہیں کہ ابو ہریرہ کی مندرجہ بالا حدیث میں جو غسل کرنے کا حکم دیا گیا ہے وہ فرضیت اور وجوب کے لیے نہیں اگر وہ فرضیت اور وجوب کے لیے ہوتا تو رسول اللہpbuhکبھی بھی یہ الفاظ نہ کہتے جو عبداللہ بن عباس کی حدیث میں بیان ہوئے ہیں۔
عبداللہ بن عمر بیان کرتے ہیں کہ ہم میت کو غسل دیتے تھے ہم میں سے بعض لوگ غسل کر لیتے تھے اور بعض غسل نہیں کرتے تھے۔
(سنن دار قطنی کتاب الجنائز باب التسلیم فی الجنازۃ واحدۃ۔۔۔، ج:۲، ص:۷۲)
اس کی سند حسن ہے۔اس اثر سے معلوم ہوا کہ میت کو غسل دینے والے پر غسل کرنا لازم اور ضروری نہیں اگر ضروری ہوتا تو صحابہ کبھی بھی میت کو غسل دینے کے بعد غسل کرنا نہ چھوڑتے ۔
لہٰذا میت کے جسم کو اٹھانے والے کو وضو کرنا ہی چاہیے۔ اور غسل دینے والے کے لیے افضل اور بہتر غسل کرنا ہی ہے اور کوئی غسل نہیں کرتا تو جائز ہے۔

Last edited by a moderator: