- Joined
- Aug 4, 2012
- Posts
- 6,362
- Reaction score
- 5,136
- Points
- 113

میاں صاحب حاجی ہیں
نمازی ہیں
تہجد گزار ہیں
زکواۃ ادا کرتے ہیں
روزے رکھتے ہیں
مسکینوں کو کھانا کھلاتے ہیں
دین سے محبت کرتے ہیں.
انسان بھی اچھے ہیں.
شکل بھی اچھی ہے..
ان کے بھائی بھی بہت اچھے ہیں..
ان کے بچے بھی اچھے ہیں
بیٹی تو بہت ہی لائق ہے..
بھتیجا تو بہت ہی ٹیلنٹڈ ہے...
محترمہ کلثوم نواز بھی بہت اچھی ہیں
ان کے بھائی بھی بہت اچھے ہیں
ان کے کزن بھی بہت اچھے ہیں..
میاں صاحب کے سمدھی بھی بہت اچھے ہیں
میاں صاحب کے داماد بھی عظیم انسان ہیں..
یقیناً
میاں صاحب کا سارا خاندان بہت اچھا ہے...
میاں صاحب کی سب بھابھیاں بہت اچھی ہیں..خوبصورت بھی ہیں...
میاں صاحب کے سب وزراء بھی بہت اچھے ہیں..
محترم پرویز رشید سے لے کر عرفان صدیقی تک سب پڑھے لکھے سمجھدار ہیں...
خواجہ آصف,سعد رفیق ,شاہد خاقان,اسحاق ڈار,احسن اقبال,خرم دستگیر,برجیس طاہر,سکندر بوسن, کی تو کیا بات ہے...
ماروی میمن,انوشہ رحمان ,سائرہ افضل تارڑ,کا بھی جواب نہیں...
امیر مقام,بلیغ الرحمان,جنرل عبدالقادر,سرتاج عزیز اور طارق فاطمی کی بھی مثال نہیں.
میاں صاحب نے اسپیکر بھی بہت اعلیٰ منتخب کیا ہے
میاں صاحب نے پاکستان کو ترقی کے سفر پہ گامزن کیا ہے
میاں صاحب نے اداروں کے درمیان تصادم ختم کیا ہے
عدالتوں کے فیصلوں کا ہمیشہ احترام کیا ہے
ملک میں جمھوریت فروغ پارہی ہے...
ہمسائیوں کے ساتھ تعلقات اچھے ہورھے ہیں..
موٹروے کراچی تک بن رہی ہے
میٹرو شھر شھر چل رہی ہے
اورنج ٹرینوں کا آغاز کیا جارھا ہے...
غرضیکہ
ملک ترقی کی منازل تیزی سے طے کر رھا ہے
جمھوریت دن بدن مضبوط ہورہی ہے..
معیشت مستحکم ہورہی ہے
تمام فیصلے پارلیمان میں ہورھے ہیں
کوئی ڈکٹیشن نہیں لی جارہی
کشکول میاں صاحب نے پتھر مار کے توڑا ہے..
2016 سے ہم آگے نکل رھے ہیں..اب یہاں وژن2025 کی بات ہوتی ہے...
ملازمین,کسان,مزدور ,تاجر سب بہت خوش ہیں
انصاف کا بول بالا ہے..
غربت اور غریب ختم ہو رھے ہیں..
کرپشن ختم کردی گئی ہے..
بے روزگاری قصہ پارینہ بن چکی ہے...
تعلیم عام ہے...
ریاست اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہی ہے..
ڈاکٹر شاہد مسعود جیسے لوگ ملک دشمن ہیں..ویسے بھی وہ ایم بی بی ایس کر کے کدھر اور کیسے صحافی بن گیا..
اس کی ہسپتالوں میں ضرورت ہے..پہلے ہی ڈاکٹر کم ہیں.
غریب مریضوں کا علاج کرنے کی بجائے..ڈاکٹر صاحب ایک لڑکی کے ساتھ بیٹھ کر حکمرانوں کا علاج کرنا شروع ہوگئے تھے...ایسے میں پیمرا پابندی عائد نہ کرتا تو کیا کرتا...
ویسے بھی جب امن کا بول بالا ہے
پاکستان ترقی کر رھا تو پھر قوم کو مایوس کرنے والوں کو سبق سیکھانا ضروری ہو جاتا ہے...
ابھی ایک ڈاکٹر دانش بھی مل نہیں رھا...
اس کوبھی کسی ہسپتال بھیجنا چاھیے...
ملک میں شیر اور بکری ایک گھاٹ پہ پانی پیتے ہیں
اور یہ سکرین پہ بیٹھ کے فضول باتیں کرتے ہیں..
سب کچھ ٹھیک اور آئین کے مطابق ہو رھا ہے...
پانامہ لیکس اتنی لیک ہو چکی ہیں کہ اب ان میں کچھ نہیں رھا...
ویسے بھی پیسہ کمانا کوئی بری بات تو نہیں...
ماشاءاللہ حسن اور حسین بہت بہت ذھین ہیں..
ان سے اکثر سی اے کرنے والے بھی مشورے لینے آتے ہیں..
بجلی کے اتنے منصوبے شروع کئے ہیں کہ اب بہت جلد بجلی زیادہ ہو جائے گی..مجبوراً ہمیں بیچنا پڑے گی یا پھر ضائع کرنا پڑے گی.
راحیل شریف کو اپنی پر سنیلٹی کا گھمنڈ ہے
قد بت اچھا ہے..خاندان اچھا ہے..اس لئے اس کا نخرہ بھی زیادہ ہے..بس نومبر میں ریٹائر ہوگا تو ملک کو فائدہ ہوگا...کیونکہ نہ وہ چیف ہوگا..نہ میاں صاحب کو دل کی تکلیف ہوگی اور نہ ہی انھیں علاج کے لئے لندن جانا پڑے گا..یوں قوم کا بہت سارا پیسہ بھی بچے گا...
جھانگیرترین پاگل ہے
وہ جس طرح کا بندہ ہے اسے ن لیگ میں ہونا چاھیے
پتہ نہیں عمران کے ساتھ وہ کدھر اپنا خرچہ بھی خود کرتا ہے اور الٹا عمران کا بھی برداشت کرتا ہے...
لکھنے والوں کی بھی سمجھ نہیں آتی
پتہ نہیں کیا چاھتے ہیں.
ہارون الرشید,حسن نثار اور وسعت اللہ کو تو ن لیگ کے گیت گانے چاھیں..پتہ نہیں اتنے سمجھدار ہونے کے باوجود وہ کس چکر میں پڑے ہوئے ہیں...
پی ٹی وی کو بھی جیو سے سیکھنا چاھیے...
سب سبز نہیں ہے.کچھ..بلیو اور اورنج بھی ہے...
اور یہ بات صرف جیو سمجھتا ہے...
اللہ بھلا کرے...عطاءالحق قاسمی کا....کتنے دور اندیش ہیں..
ابصار عالم اور عبدالمالک بھی..بھائی نجم سیٹھی بھی...
جیو اور جینے دو
یہی جیو چاھتا ہے
اور
یہی میاں نواز شریف صاحب بھی چاھتے ہیں...
پاکستان کو ایسی ہی سوچ کی ضرورت ہے...
ماشاءاللہ سب اچھا ہے
اورمزید ہو جائے گابہت جلد...
پاکستانی صبر کریں.اور عمران , شیخ رشید اور طاہر القادری کی باتوں پہ کم دھیان دیں...
اگر کچھ بھی برا لگے
فوراً
پی ٹی وی
یا
جیو دیکھیں
آپ کو پتہ چلے گا کہ پاکستان کتنا ترقی کر رھا ہے
ہر شعبہ میں...
ہم تو آپ کو نصحیت کر سکتے ہیں
کرنی آپ نے اپنی مرضی ہے
جی قارئین..میں وہی شھزاد چودھری ہوں جو حکومت پہ تنقید کرتا رھا ہوں..میں بہک گیا تھا...اب مجھے سمجھ آگئ ہے کہ سب اچھا ہے...
میں غلط تھا...
نوٹ
اس تحریر کا سائبر کرائم بل سے کوئی تعلق نہیں..اور نہ ہی اس بل سے ڈر کر میں نے یہ کالم تحریر کیا ہے..اگر کوئی ایسا سمجھتا ہے تو یہ صرف اور صرف عمران اور شیخ رشید کے پراپیگنڈے کا نتیجہ ہے...اس میں میرا کوئی قصور نہیں...میں تو پہلے ہی غریب آدمی ہوں...
ابصار عالم بھائی کچھ برا لگا ہو تو بندہ معافی کا طلبگار ہے...صحافت سے ہی روٹی روزی لگی ہے..میرا تو کوئی جاننے والا بھی نہیں جو کبھی پیمرا کا چیرمین تو دور کی بات رکن ہی بنا دے...اس لئے بھائی پیشگی معذرت...
ویسے بھی میرے تو کالم کا حرف حرف میاں صاحب کی تعریف ہے...
پس ثابت ہوا میں محب وطن ہوں
تابعدار ہوں
گستاخ نہیں ہوں...
وسلام
واقعی غریب شھر...
شھزاد چودھری...
Last edited by a moderator:





