Advertisement

میاں صاحب اور سونے کا انڈا دینے والی مرغی

317253-NawazSharif-1420889163-997-640x480.jpg





​
گر ہوسکے تو کوئی میاں صاحب سے محض سیاست کرنے کے باوجود امیر ترین سیاستدان بن جانے کا نسخہ تو پوچھ کربتادے۔ فوٹو: فائل​


ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک شخص پر قسمت کی دیوی اچانک مہربان ہو گئی اور وہ شخص ایک صوبے کا وزیرِخزانہ بن گیا، پھر اس نے مزید ترقی کی اور وہ وزیراعلیٰ بن گیا مگر قسمت کی دیوی کی مہربانیاں کم نہ ہوئیں اور وہ ملک کا وزیرِ اعظم بن گیا اور مزید دو مرتبہ اور وزیرِ اعظم کے منصب پر فائز رہا اور آج تقریباً پچیس سال گزر چکے ہیں مگر آج تک قسمت کی دیوی اس شخص پر مہربان ہے،اس نے ان سالوں میں سیاست کے علاوہ کچھ نہیں کیا اس کے باوجود بھی وہ شخص آج بھی پاکستان کے امیر ترین لوگوں میں شمار ہوتا ہے اور دنیا انہیں’’میاں محمد نواز شریف‘‘ کے نام سے جانتی ہے۔


آپ نے بچپن میں ’’جیک اور پھلی کی بیل‘‘ کی کہانی ضرور سنی ہوگی جس میں ایک غریب لڑکا اپنی قیمتی گائے چند جادوئی بیجوں کے عوض بیچ دیتا ہے،اسکی ماں اس بیو قوفی پر ناراض ہو کر وہ بیج باہر پھینک دیتی ہے اور ان بیجوں سے پھلی کی بیل اگ آتی ہے،قصہ مختصر یہ کہ وہ لڑکا بیل سے اوپر جاتا ہے وہاں موجود دیوکے محل سے سونے کے انڈے دینے والی مرغی چراتا ہے اور واپس بھاگ آتا ہے،امید ہے کہ گائے اور مرغی کا اشارہ آپ لوگ سمجھ گئے ہونگے،اگر نہیں سمجھے تو کم ازکم اتنا بتاتا چلوں کہ میاں صاحب کے بیٹے اوربھتیجے کا بڑا کامیاب کاروبار چل رہا ہے ،وہ روز انہ مرغی کی قیمتوں کا تعین کرتے ہیں اور وہی ریٹ پورے ملک میں نافذ ہو جاتا ہے۔


بچپن میں، مَیں اس بیان کردہ کہانی کو فرضی سمجھتا تھا مگر اب اس میں حقیقت کے بھرے ہوئے (دودھ کے دو قسم کے ڈبوں سے لیئے ہوئے)ہرے اور نیلے رنگوں کو دیکھتا ہوں تو کہانی پر یقین آ جاتا ہے،اصل میں میاں صاحب نے اس کہانی سے ’سبق‘ سیکھا اور بیٹوں اور بھتیجوں کو بھی سکھایا اور بھتیجے اور بیٹے بتائی ہوئی لائن پر لگ گیا،اولادوں کو سب کچھ مل رہا ہے مگر ہر روز اپنے ڈربے میں تلاش کر نے کے باوجود سونے کا انڈا دینے والی مرغی نہیں ملتی،تو میں ان کو بتاتا چلوں کہ میں نے اوپر پوری کہانی بیان نہیں کی تھی،ہوا کچھ یوں کہ وہ سونے کا انڈا دینے والی مرغی اس غریب لڑکے سے میاں صاحب’چوروں کو پڑ گئے مور‘کے مصداق چرا کر بھاگ گئے اور آج وہ ان کی بہت مدد کر رہی ہے جبھی تو صرف سیاست کرنے کے باوجود بھی وہ آج ملک کے امیر ترین شخص ہیں۔


یہ کہانی پڑھ کر ایک بات تو کم از کم مجھے سمجھ آ ہی گئی ہے کہ لندن کے فلیٹس، سعودی عرب کے کارخانے،بھارت میں کاروباراور رائیونڈ کا محل سونے کے انڈے دینے والی مرغی یا قارون کے خزانے کے بغیر تو نہیں بن سکتے، ویسے میں نے قارون کا خزانہ دریافت ہونے کی خبر بھی آج تک میڈیا پر نہیں سنی ورنہ مجھے یقین آ جاتا کہ وہ خزانہ رائیونڈ محل کے نیچے ہی زمین میں دھنسایا گیا تھا جو میاں صاحب کو کسی ’بزرگ‘نے خواب میں آ کر بتادیا اور وہ ملک کے امیر ترین شخص بن گئے۔بیان کردہ کہانی کو اگر کوئی شخص چیلینج کرے یا اسے جھوٹ کہے تو اس کو چاہیئے کہ وہ میاں صاحب سے صرف سیاست کر نے کے باوجود ملک کا امیر ترین شخص بن جانے کا نسخہ پوچھ کرذرا مجھے بھی بتا دے چاہے وہ نسخہ بذاتِ خود سیاست کر نا ہی کیوں نہ ہولیکن بتائے ضرور تاکہ میرے نادان دل کو تسلی تو ہو سکے اورہو سکتا ہے کہ کبھی قسمت کی دیوی میاں صاحب سے فارغ ہو کر ہم عوام پر بھی مہربان ہو جائے۔


Source
​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
Pak was one of the most progressive nations of 60s nd 70s...PIA was a pioneer airlines...and then came afghan jihad...and things changed....An honest leader at helm....accountability of madrassas,,,,effort to get foreign investment....invest invest invest on education....create job job job...have one common structured education format...u cannot have different school for shia and diff. school for shunni community..difference in society begins from tht tender age ..India all through 80s and 90s INVESTED ON IT SECTOR and IITs..and today they earn billions nd billions...creates Jobs and prevent radicalization of society as economic interest is involved.....
 
مختصر یہ کہ وہ لڑکا بیل سے اوپر جاتا ہے وہاں موجود دیوکے محل سے سونے کے انڈے دینے والی مرغی چراتا ہے اور واپس بھاگ آتا ہے،امید ہے کہ گائے اور مرغی کا اشارہ آپ لوگ سمجھ گئے
ہوا کچھ یوں کہ وہ سونے کا انڈا دینے والی مرغی اس غریب لڑکے سے چوروں کو پڑ گئے مور‘کے مصداق چرا کر بھاگ گئے اور آج وہ ان کی بہت مدد کر رہی ہے جبھی تو صرف سیاست کرنے کے باوجود بھی وہ آج ملک کے امیر ترین شخص ہیں۔

عجیب بے وقوف قسم کے لکھاری ہو بھائی تم تو
خود ہی لکھ رہے ہو کہ لڑکا مرغی چرا کر بھاگ لیا،،،،،پھر وہ چوری کی مرغی کوئی اور چرا کر بھاگ لیا،اور امیر ترین شخص بن گیا
تو عقلمند بالکے،، ،،امیر ترین آدمی بننے کیلئے آجکل سونے کا انڈہ دینے والی مرغی کی ضرور ت نہیں ہوتی
بس چور ہونے کی ضرورت ہوتی ہے

 
Last edited:
میاں صاحب نے جب گوشوارے جمع کروائے تھے تو اس وقت جھوٹ بولا تھا ، یا پھر حکومت ملتے ہی ہاتھ کی صفائی سے اثاثے بڑھ گئے۔

ان دو باتوں کے علاوہ کوئی
logical
دلیل نہیں بنتی۔
...
ہاں مگر جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ پٹواری اور
logic
کا آپس میں کوئی واسطہ نہیں ہوتا اسلئے وہ اب بھی مطمئن بے غیرت بن کر اسکا دفاع کر ہی لیں گے۔