
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کے دور حکومت میں مہنگائی 38 فیصد تک پہنچ گئی تھی۔ تاہم، سرکاری اور مستند معاشی اعداد و شمار اس دعوے کی نفی کرتے ہیں اور حقیقت اس کے برعکس نظر آتی ہے۔
مریم نواز نے عمران خان حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نالائقی اور بے حسی کے انبار لگے تو مہنگائی 38فیصد پر گئی، عوام کا جینا محال ہو گیا، لوگ خودکشیاں کرنے لگ گئے۔
https://twitter.com/x/status/1891456922664190063
پاکستان میں مہنگائی کی شرح کے دستیاب ڈیٹا کے مطابق، 2020 میں اوسط مہنگائی کی شرح 10.7 فیصد رہی، 2021 میں یہ 9.5 فیصد تھی، اور جب عمران خان کی حکومت کا اختتام اپریل 2022 میں ہوا تو مہنگائی کی شرح تقریباً 12 فیصد کے قریب تھی۔ اس کے بعد جب شہباز شریف کی قیادت میں پی ڈی ایم حکومت بنی، تو مہنگائی میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ 2022 کے آخر تک مہنگائی 24.5 فیصد تک پہنچ گئی اور 2023 میں یہ مزید بڑھ کر 38 فیصد کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی، جو پاکستان کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ تھا۔
یہ واضح ہوتا ہے کہ جب عمران خان کی حکومت کا خاتمہ ہوا، تب مہنگائی کی شرح 12 فیصد تھی، لیکن جیسے ہی پی ڈی ایم حکومت آئی، مہنگائی میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا اور 38 فیصد کی سطح کو عبور کر گیا۔ دسمبر 2024 میں یہ شرح کم ہو کر 4.1 فیصد تک آ چکی ہے، لیکن عوام اب بھی مہنگے یوٹیلیٹی بلوں، بلند قیمتوں اور روپے کی بے قدری سے پریشان ہیں۔
وزیردفاع خواجہ آصف نے 3 فروری کو مہنگائی کی شرح کا چارٹ شیئر کیا۔ جس میں واضح طور پر نظر آ رہا ہے کہ شہباز شریف کے دور حکومت میں مہنگائی کی شرح 38 فیصد تھی۔
https://twitter.com/x/status/1886419644980035591
صحافی احمد وڑائچ نے بھی مریم نواز کے دعوے کی نفی کرتے ہوئے جون 2023 ی خبر کا سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے کہا 'جولائی 2023 (پی ڈی ایم دور) میں مہنگائی 38فیصد پر گئی، اپریل 2022 میں عمران خان حکومت گئی تو شرح 12فیصد تھی'
https://twitter.com/x/status/1891455541509083415
مریم نواز کا یہ دعویٰ کہ عمران خان کے دور میں مہنگائی 38 فیصد تھی، حقائق کے مطابق غلط ثابت ہوتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ مہنگائی میں سب سے زیادہ اضافہ پی ڈی ایم حکومت کے دوران ہوا، اور عمران خان کے دور میں مہنگائی کی شرح ان کے جانے کے وقت 12 فیصد کے لگ بھگ تھی۔
https://twitter.com/x/status/1891398559410331723 https://twitter.com/x/status/1891478765860962343 https://twitter.com/x/status/1891467074356003044
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/C5f8y8gV/fff.png
Last edited by a moderator: