- Joined
- Oct 18, 2013
- Posts
- 4,330
- Reaction score
- 8,929
- Points
- 113
(clap)مٹتی ہوئی امیدوں کا سہارا ،عمران خان
تاریخ پر اگر غور کیا جائے تو پاکستان نے کئیں نامور کرکٹرز پیدا کیے .جنہوں نے اپنی صلاحیتوں کی بدولت دنیا میں لوہا منوایا .پاکستانی عوام میں اپنا مقام پیدا کیا .ان نامور کھلاڑیوں میں جاوید میاں داد ،وسیم اکرم ،رشید لطیف ،ظہیر عباس ،ثقلین مشتاق ،سرفراز نواز اور بہت سے کھلاڑی شامل ہیں .ایک ایسا کھلاڑی بھی ہے جس نے شاید دوسرے کھلاڑیوں کے مقابلے میں عوام کو زیادہ خوشی سے ہمکنار کیا .وہ کھلاڑی جس نے اپنے دور میں کئیں بہترین کھلاڑی ڈھونڈے .انکو اپنے عروج تک پہنچانے میں اس کھلاڑی کا بڑا ہاتھ ہے یہ کھلاڑی ہے عمران خان ،.چاہے انیس سو بانوے کا ورلڈ کپ دیکھ لیا جائے یا پھر پاکستان کی پہلی مرتبہ انگلستان کے میدان میں جیت اس کھلاڑی نے ہر مقام میں اپنی بہترین قیادت کے ذریے دنیا کو حیران کیا .انگلستان کی اس تاریخی سیریز میں عمران خان سب سے زیادہ ٢١ وکٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے جبکہ وسیم اکرم اس سیریز میں سولہ وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے عمران خان نے نہ صرف بولنگ میں عمدہ کارکردگی دکھائی بلکہ بیٹنگ میں رنز کے ا عتبار سے ٤ نمبر پر رہے .عمران خان کا شمار ان کپتانوں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی بہترین قیادت کی بنا پر ویسٹ انڈیز جیسی مظبوط ٹیم کے آگے تین ٹیسٹ ڈرا کیے .ویسٹ انڈیز کا شمار اس وقت کی ناقبل شکست ٹیموں میں ہوتا تھا .جن کے بولرز کی رفتار اور قدوقدمت منفرد ہوتی تھی.اگر آج کے بلےباز ان بولرز کی پرانی ویڈیوز دیکھ لیں تو ان کو ٹھنڈے پسینے .آنا شروع ہوجائیں گےایسے شاندار گیندبازوں کے آگے ڈٹ کے کھیلنا کوئی معمولی بات نہیں .اگر اس وقت گیندبازوں کی رفتار کا اندازہ لگانے والا انسٹرومنٹ موجود ہوتا تو آج سارے کے سارے تیز گیندوں کے ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے گیندبازوں کے پاس ہوتے .1987کے ورلڈ کپ میں پاکستان سیمی فائنل تک پہنچا عمران خان نے پاکستانی ٹیم کی قیادت کی .عمران خان کی قیادانہ صلاحیت کی بدولت پاکستان سیمی فائنل تک پہنچا مگر پھر آسٹریلیا کے ہاتھوں اٹھارہ رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا.عمران خان نے اس سیمی فائنل کے بعدکرکٹ کوخیرباد کہنے کا فیصلہ کیا تھا جس کی وجہ عمران خان نے ایک انٹرویو میں بیان کی کہ میں نے شایقین کی آنکھوں میں جو گرتے آنسو دیکھے وہ میرے لئے بڑے تکلیف دہ ثابت ہوئے .مگر پھر ضیاء کے کہنے پر عمران خان نے دوبارہ کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ کیا .عمران خان نے نوجوان کھلاڑیوں اور اپنے خدا پر پختہ یقین کی وجہ سے ١٩٩٢ کے ورلڈکپ میں کامیابی حاصل کی .اس ورلڈکپ کی بدولت پاکستان نے بہترین کھلاڑی پیدا کیے جس میں عمران کا بہت بڑا ہاتھ ہے .عمران خان کی قیادت میں پاکستانی ٹیم جب لاہور پہنچی تو عمران خان کا والہانہ استقبال کیا گیا یوں کہ لیجئے کہ پورا لاہور عمران خان اور اس کی ٹیم کے استقبال کے لئے نکل آیا .اور عمران خان کے بقول یہ ان کی زندگی کا سب سے بہترین دن تھے
کرکٹ میں بے پناہ مقبولیت حاصل کرنے کے بعد عمران خان نے سیاست میں قدم رکھنے کا فیصلہ .١٩٩٦ کو عمران خان نے تحریک انصاف نامی پارٹی بنائی.جو ابتدا میں تنزلی کا شکار رہی .عمران خان قوم کی خدمت کا خواب لئے سیاست میں شامل ہوئے .انصاف کا مقصد لئے آگے بڑھے .تحریک انصاف نے دوسرا الیکشن دو ہزار دو کو لڑا جس میں تحریک انصاف نے انتہائی ناقص کارکردگی دکھائی .تحریک انصاف نے صرف ایک نشست حاصل کی .جو میانوالی سے تھی .میانوالی جیسے کہ آپ کو معلوم ہے کہ عمران خان کا آبائی گاؤں ہے.اسی لئے وہاں سے جیتنا تحریک انصاف اور عمران خان کے لئے کوئی مشکل کام نہ تھا .مگر جب وقت دوہزار آٹھ کا آیا تو عمران خان نے ٢٣ نومبر کو مشرف کی موجودگی میں الیکشن لڑنے سے صاف انکار کردیا .نواز شریف نے بھی ٢٦ نومبر کو الیکشن کے بائیکاٹ کاا علان کیا .مگر نواز شریف نے الیکشن سے چند روز قبل ٢٦ دسمبر کو الیکشن میں شرکت کاا علان کیا .عمران خان نے نواز شریف کے اس عمل کو بزدلانہ قرار دیا .مگر خان اپنے لفظوں میں قائم رہے اور الیکشن کا بائیکاٹ کیا .پھر ٣٠ اکتوبر ٢٠١١ کو وہ دن آیا جب عمران خان نے مینار پاکستان میں ایک تاریخ ساز جلسہ کیا جس میں ایک لاکھ سے زیادہ لوگ جمع ہوئے .میرے لئے یہ دن اس لحاظ سے بھی بہت اہم ہے کہ میرا دعویٰ درست ثابت ہوا . اس جلسے سے ٹھیک ایک روز قبل میں نے اپنے ٹیوشن میں موجود تمام دوستوں سے چیلنج لگایا تھا کہ یہ جلسہ نوں لیگ کے جلسے سے بڑا ہوگا.تمام دوست میری بات سے متفق نہیں تھے یہاں تک کہ میری استاد بھی متفق نہیں تھیں .مگر جب یہ تاریخ ساز جلسہ ہوا تو بیشتر دوست تحریک انصاف کے حمایتی ہو گئے اور میری استاد بھی .میری استاد باقاعدہ تحریک انصاف میں شامل ہو گئیں .عمران خان ٣٠ اکتوبر کو "مٹتی ہوئی امیدوں کا سہارا " ثابت ہوئے .عوام نے عمران خان کو الله کی طرف سے ایک مسیحا کے طور پر قبول کیا.پاکستان میں ایک طبقہ ایسا تھا جو بلکل مایوس ہو چکا تھا .زرداری کی ناقص کارکردگی نے عوام میں مایوسی پھیلا دی تھی.مگر عمران خان اس مایوسی کے خاتمے کا سبب بنے .عمران خان نے الیکشن ٢٠١٣ کی مہم میں بھرپور حصہ لیا .عمران خان وہ واحد سیاستدان تھےجنھوں نے ملک کے ہر کونے میں جلسے کیے .عمران خان کے اس بھرپور جوش وجذبے کو ملک کے تمام ناقدین نے بھرپور سراہا .مگر ٧مئی وہ اندہوناک دن تھا جس دن عمران خان لفٹر سے گرے .اس دن جب میں نے یہ خبر دیکھی تو میرے دل میں یہ خیال پیدا ہوا کہ کہیں عمران خان ہمیں آج اکیلا نہ چھوڑ جائیں مگر خان صاحب کا اتنے بلند لفٹر سے گر کر بچ جانا انتہائی خوش آئیند تھا.
.پاکستان میں اس وقت ایک ایسا طبقہ بھی موجود تھا جو موجودہ قیادت اور پیپلزپارٹی کی خراب کارکردگی کی وجہ سے بلکل مایوس ہو چکا تھا .اس طبقہ نے دوہزار تیرہ کے انتخابات میں بھرپور شرکت کی .بزرگ ویل چیئر پر بیٹھ کر ووٹ دینے آئے جو انتہائی خوش آئند تھا .دو ہزار تیرہ کے انتخابات میں یہ ثابت ہوگیا تھا کہ عوام کی ایک کثیر تعداد تبدیلی چاہتی ہے .مگر اس طبقہ کی اتنی تعداد نہیں تھی کہ وہ نوں لیگ کے طبقہ کو ہرا سکے .خان صاحب اپنی ہار ماننے کوتیار نہیں تھے اور انھوں نے دھرنا دینے کا فیصلہ کیا .بیشک خان صاحب کا یہ دھرنا کسی حد تک درست نہیں تھا. ناکافی ثبوت ہونے کے باوجود دھرنا دینا عمران خان کی سب سے بڑی غلطی تھی .بیشک پاکستان کا انتخابی نظام درست نہیں .جس کا ذکر جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کیا گیا کہ انتخابی عملہ غیر تربیت یافتہ تھا .جو سیاہی استعمال کی گئی وہ خشک تھی.انتخابی باکس کو ٹھیک طرح سیل نہیں کیا گیا .یہ وہ اہم غلطیاں ہیں جو انتخابی نتائج پر بہت اثر ڈالتی ہیں .میرے نزدیک اگر خان صاحب یہ دھرنا انتخابی اصلاحات کے لئے دیتے تو زیادہ بہتر ہوتا کیونکہ اتنی زیادہ قربانیاں دینے کے باوجود حالات وہاں کے وہاں ہی ہیں .ریٹرننگ افسر کا کردار اب بھی بہت مشکوک ہے .اسی لئے ابھی انتخابی نظام میں بہتری، وقت کی اہم ضرورت ہے .نواز حکومت کی اگر کارکردگی دیکھی جائے تو وہ بہت مایوس کن ہے .عوام مہنگائی میں پس چکی ہے .عوام پر آئے دن ٹیکس کی صورت میں ڈرون گرائے .جاتے ہیں .اداروں کی نجکاری کرکے انھیں تباہ کیا جا رہا ہے .آج کل سردیوں کا موسم ہے .سردی سے بچنے کے لئے ہیٹر کا استعمال کیا جاتا ہے .جس میں گیس کا بہت استعمال ہوتا ہے .مگر آج کل گیس بہت کم میسر آ رہی ہے .جس سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے .سردیوں میں گیس کی کمی سے عوام سخت پریشانی کا شکار ہیں .نواز شریف صاحب نے شہباز شریف کا نام تو نہ بدلہ مگر ایک نیا دعوی کر دیا کہ پاکستان ٢٠١٨ کو لوڈشیڈنگ سے تاحیات بچ جائے گا یعنی دو ہزار اٹھارہ کے بعد پاکستان میں کبھی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی .نواز حکومت نے جس طرح نند ی پور منصوبے کو پایا تکمیل تک پہنچایا اس کے بعد تو نواز شریف پر اعتبار کرنا بیوقوفی ہوگی .جب تک آپ کی حکومت صاف شفاف نہیں ہوگی کرپٹ لوگوں کو بھرتی نہیں کرے گی تب تک آپ کو اسی طرح پےدر پے ناکامیاں دیکھنی پڑیں گی .اگر دیکھا جائے نواز حکومت اور پی پی پی کی حکومت میں ایک چیز مشترک ہے کہ دونوں غیر شفاف ہیں .جس طرح ان دو پارٹیوں نے عوام میں مایوسی پھیلا دی ہے اس پر احساس ندامت کے بجائے عمران خان کے ایک چھوٹے سے علاقے میں دیےگئے دھرنے کو تمام مسائل کی جڑ کہا جا رہا ہے مگر ان کو اچھی طرح معلوم ہونا چاہیے کہ عوام بھیڑ بکریاں نہیں جو آپ کے ان جھوٹے دعووں پر یقین کر لیں .اب انشاللہ جو تم نے کرتوت کیے اس کا جواب بھی دینا پڑےگا اور عوام کے ہاتھوں جوتے بھی کھانےپڑیں گے.اب ان تمام حالات میں پاکستان کو ایک نیک اور قابل لیڈر کی ضرورت ہے.جو اپنا کیا ہوا وعدہ پورا کرے .جو کہے وہ کر کے دیکھائے.جو "مٹتی ہوئے امیدوں کا سہارا "بن کر دیکھائے .جس پر عمران خان پورا اترتے ہیں .انشاللہ میرے قوم کے باسی ٢٠١٨ کے انتخابات میں میرے لیڈر خان کو اور مجھے مایوس نہیں کریں گے .آپ کا بھائی حارث عباسی
Follow me or give me feed back on FB:http://www.facebook.com/haris.abbasi.1420

Last edited: