Advertisement

مومنہ مستحسن کی بھارت میں بھی دھوم

[h=1]
​
[/h][h=1][/h][h=1]
​
[/h]
​
[h=1][/h][h=1]
​
[/h]

​
[h=1]پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن کی خوبصورتی کی بھارت میں بھی دھوم[/h]


598467-mominaaaaaaaaa-1472995036-577-640x480.jpg




بھارتی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پر پاکستانی گلوکارہ کی خوبصورتی کے چرچہ ہورہی ہے۔،فوٹو:فائل


ممبئی: پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن اپنی خوبصورتی کے باعث پہلے ہی پاکستان میں شہرت حاصل کرچکی ہیں لیکن اب ان کی خوبصورتی کی بھارت میں بھی دھوم مچ گئی ہے۔
momina-mustehan.jpg

پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن نے کم عمری میں ہی اپنی آواز کا جادو جگانا شروع کردیا تھا جب کہ گلوکارہ نے گلوگارفرحان سعید کے ساتھ گیتپی جاؤں اور جنون بینڈ کے ساتھ گیتسجنا گایا تھا جب کہ مومنہ مستحسن بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم ایک ولن میں بھی اپنی آواز کا جادو جگاچکی ہیں ان کی آواز میں گائے گئے گیت آواری کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا۔
momina.jpg

مومنہ مستحسن نے مشہور میوزک شو کوک اسٹوڈیو کے سیزن 9 میں استاد نصرت فتح علی خان کے گانے آفرین آفرین کو راحت فتح علی خان کے ساتھ گایا اور شہرت کی نئی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔ گلوکارہ کی سریلی آواز کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا لیکن ساتھ ساتھ ان کی خوبصورتی کے بھی چرچے ہوئے۔
mominaaaa-1.jpg

مومنہ مستحسن کی خوبصورتی کی دھوم اب بھارت میں بھی ہونے لگی ہے جس کے بعد اب بھارتی ویب سائٹس نے بھی گلوکارہ کی خوبصورتی کے قصیدے پڑھنا شروع کردیئے ہیں جب کہ سوشل میڈیا پر بھی پاکستانی گلوکارہ کی خوبصورتی پرتبصرے کیے جارہے ہیں ۔
momina-2.jpg

سوشل میڈیا پر مداحوں کا کہنا ہے کہ پاکستانی گلوکارہ کی آواز اور خوبصورتی اپنی مثال آپ ہے اسی لیے انہیں بالی ووڈ فلموں میں کام کرنا چاہئے جب کہ ایک اورمداح نے کہا کہ مومنہ بہترین آواز کی مالکہ ہیں۔
momina-3.jpg
​