Advertisement

مولانا کا اصل ایجنڈا؟

مولانا کا اصل ایجنڈا؟

یاد ہے نہ وہ کیا دعوے کرتے تھے؟ جی ہاں وہ بڑی رعونت کے ساتھ یہ کہتے تھے کہ فکر نہ کریں مولانا فضل الرحمٰن اسلام آباد کی طرف مارچ کی جرأت نہیں کریں گے۔ جب ان سے پوچھا جاتا تھا کہ مولانا کو کون روکے گا؟ وہ جواب میں بڑی شاطرانہ مسکراہٹ کے ساتھ فرماتے تھے کہ ان سے وہی لوگ بات کررہے ہیں جن کو بات کرنے کا سلیقہ آتا ہے لیکن شاید مولانا کے ساتھ سلیقے سے بات ہی نہیں کی گئی اور مولانا نے 27اکتوبر کو اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کردیا۔ اس مارچ کے آغاز سے ایک دن قبل جمعیت علماء اسلام(ف) کے رہنما حافظ حمداللہ کی پاکستانی شہریت منسوخ کردی گئی اور مفتی کفایت اللہ کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا۔ یہ بھی مولانا فضل الرحمٰن کو مارچ سے روکنے کا ایک طریقہ تھا

لیکن وہ 27اکتوبر کو کراچی سے روانہ ہوگئے۔ سکھر اور ملتان سے ہوتے ہوئے وہ لاہور پہنچے تو کہا جانے لگا کہ وہ اسلام آباد میں ایک جلسہ کریں گے اور اپنے گھر چلے جائیں گے۔ اسلام آباد تو وہ پہنچ گئے ہیں اور اب اس شہرِ اقتدار کے سفارت کار ہم سے پوچھ رہے ہیں کہ مولانا کو راستے میں کسی نے روکا کیوں نہیں؟ ابھی تھوڑی دیر پہلے میں نے ایک سفارت کار کو بتایا کہ اگر مولانا کو روکا جاتا تو وہ وطنِ عزیز کی ایک درجن سے زائد اہم شاہراہوں کو بند کر دیتے اور پورے ملک میں


افراتفری پھیل جاتی اس لئے انہیں روکنے کی کوشش نہیں ہوئی۔ پوچھا گیا کہ آخر وہ چاہتے کیا ہیں؟ میں نے بتایا کہ بظاہر تو وہ عمران خان کا استعفیٰ لینے آئے ہیں لیکن ان کا اصل ایجنڈا کچھ اور ہے۔ ان کا ایجنڈا سمجھنے کے لئے تھوڑا پیچھے جانا پڑے گا۔ یہ ان دنوں کی بات ہے جب نواز شریف وزیراعظم تھے اور انہوں نے جنرل پرویز مشرف کے ٹرائل کا فیصلہ کیا۔ ٹرائل شروع کرنے سے قبل انہوں نے آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن سمیت اہم سیاستدانوں کو اعتماد میں لیا۔ نواز شریف کے وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان اس ٹرائل کے خلاف تھے۔ انہوں نے ایف آئی اے کے ذریعے آصف زرداری کے خلاف تحقیقات شروع کردیں۔ اب زرداری صاحب کو پیغامات ملنے لگے

کہ آپ نواز شریف کا ساتھ چھوڑ دیں لیکن زرداری نے یہ پیغام نظر انداز کئے۔ جب ان پر دبائو بڑھا تو انہوں نے دبائو کم کرنے کے لئے اینٹ سے اینٹ بجانے والی تقریر کردی۔ اس تقریر سے اگلے دن ان کی نواز شریف کے ساتھ ملاقات طے تھی۔ نواز شریف نے یہ ملاقات منسوخ کردی۔ مولانا نے دونوں کے درمیان پل بننے کی کوشش کی لیکن زرداری صاحب کا دماغ الٹ چکا تھا۔ وہ علاج کے لئے بیرونِ ملک چلے گئے، انہیں پیغام بھیجا گیا کہ واپس مت آنا ورنہ برا انجام ہوگا۔ زرداری صاحب نے اپنے مختلف رابطے استعمال کئے اور جنرل راحیل شریف کو نیوٹرل کردیا۔ راحیل شریف کے ساتھ خاموش مفاہمت کے بعد وہ پاکستان واپس آگئے اور انہوں نے نواز شریف سے انتقام کی پالیسی پر عملدرآمد شروع کردیا۔ مولانا نے انہیں بہت روکا لیکن وہ نہیں رکے۔

پھر پاناما اسیکنڈل آگیا۔ نواز شریف مئی 2016میں علاج کے لئے بیرون ملک گئے تو انہیں کہا گیا واپس مت آنا انجام برا ہوگا۔ وہ واپس آگئے اور عدالت نے انہیں نااہل کردیا۔ اب مولانا فضل الرحمٰن کو احساس ہونے لگا کہ ان کے ساتھ بھی کچھ ہونے والا ہے۔ وہ زرداری اور نواز شریف کو ایک دوسرے کے قریب لانے کی کوشش کرتے رہے اور ان کوششوں کی وجہ سے پرائم ٹارگٹ بن گئے۔

عمران خان ان سے شدید نفرت کرنے لگے حالانکہ 2002میں عمران خان نے مولانا کو وزیراعظم کا ووٹ دیا تھا۔ 2018کے انتخابات قریب آئے تو مولانا کے بارے میں عجیب عجیب باتیں گردش کرنے لگیں کبھی کہا گیا کہ وہ ایک مغربی ملک کے خفیہ ادارے سے پائونڈ لیتے ہیں، کبھی کہا گیا کہ ان کا دہشت گرد تنظیموں سے رابطہ ہے۔ جون 2018میں مولانا فضل الرحمٰن نے ایک نشست میں بتایا کہ عمران خان کو پاکستان کا وزیراعظم بنانے کا فیصلہ ہو چکا ہے، مجھ پر دبائو ہے کہ میں اس کی حمایت کروں لیکن میں نے انکار کردیا ہے،

انتخابات سے پہلے لوگوں کی سیاسی وفاداریاں تبدیل کرائی جائیں گی، میڈیا پر پابندیاں لگائی جائیں گی، نہ سیاست بچے گی نہ صحافت، اس لئے مل کر اپنی بقا کی جنگ لڑنا ہوگی۔ اس بقا کی جنگ کے لئے جون 2018کے وسط میں نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مولانا کے علاوہ پرویز رشید، فرحت اللہ بابر، شبلی فراز، بزرگ صحافی ایم ضیاء الدین، افضل بٹ، منیزے جہانگیر، مطیع اللہ جان اور میں نے گفتگو کی اور سیاست و صحافت کو بچانے کے لئے مشترکہ لائحہ عمل بنانے پر اتفاق کیا لیکن ہمیشہ کی طرح نہ اہلِ صحافت متحد ہوئے اور نہ اہلِ سیاست۔

انتخابات والے دن ہمیں بدترین سنسر شپ کا سامنا تھا۔ رات گیارہ بجے مولانا کا فون آیا، انہوں نے کہا کہ مجھے ہروایا جارہا ہے، عمران خان کو لایا جارہا ہے لیکن تم دیکھنا میں عمران کو وہ سبق سکھائوں گا کہ دنیا دیکھے گی۔ انتخابات کے بعد انہوں نے ایک سال تک تیاری کی اور جولائی کے آخر میں اسلام آباد کی طرف مارچ اور دھرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔ انہیں روکنے کی بہت کوشش ہوئی، وہ نہ رکے تو آصف زرداری کی خدمات حاصل کرنے کی کوشش ہوئی۔ زرداری صاحب نے ماضی کے دھوکوں کو سامنے رکھتے ہوئے انکار کردیا۔

اب نواز شریف صاحب سے گزارش کی جارہی ہے کہ آپ بیرون ملک چلے جائیں لیکن وہ ابھی تک بیرون ملک جانے کے لئے تیار نہیں۔ مولانا کہتے تھے کہ کوئی میرے ساتھ آئے نہ آئے میں اسلام آباد آئوں گا اور عمران خان کو رلائوں گا۔ آپ ان سے اختلاف کرسکتے ہیں لیکن ان کا اصل ایجنڈا عمران خان کو رلانا ہے اور اس سوچ کو شکست دینا ہے جو سیاستدانوں کو قومی مفاد کے نام پر استعمال کرکے ردی کی ٹوکری یا جیل میں پھینک دیتی ہے کیونکہ ان سیاستدانوں نے آئین پامال کرنے والے جنرل پرویز مشرف کے ٹرائل کی گستاخی کی تھی، اگر اس سوچ نے اپنی شکست تسلیم کرلی تو پھر مولانا مذاکرات پر آمادہ ہوجائیں گے لیکن یہ مذاکرات عمران کے بغیر ہوں گے۔


​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
He will get beaten up mercilessly ..........go diesel go
Article parh ke tu lag rha hai !
Moulana Niazi ko rolana chahetey hain
aur he is already successful. Youthia ki cheekhain porey mulk main sunai de rahi hain!
wasey yeh Thank you Raheel sharif ke banners Islamabad main kiyon lagey hain?
did you read aitizaz sayed mini me ka article?
 
Advertisement
مولانا کا اصل ایجنڈا؟

عمران خان ان سے شدید نفرت کرنے لگے حالانکہ 2002میں عمران خان نے مولانا کو وزیراعظم کا ووٹ دیا تھا۔








Oh My Polay Polay Inqalabio.....? ? ? ? ?
 
Apki murad molana Pinky peerni se Luwatat karna chahetey hain? ?
Brother.... Don't waste your time with this IM THE DIM supporter..... Hamid mir has written a very important article. Now this is a war between Fazlu and Bongi . Fazlu can't lose and Bongi can't win . We have to just sit tight and watch ... Enjoy Good thursday and many more.
 
Article parh ke tu lag rha hai !
Moulana Niazi ko rolana chahetey hain
aur he is already successful. Youthia ki cheekhain porey mulk main sunai de rahi hain!
wasey yeh Thank you Raheel sharif ke banners Islamabad main kiyon lagey hain?
did you read aitizaz sayed mini me ka article?
Bhai ............very simple analysis no need for conspiracy theories.........NS gave Saudia job to Raheel and till he was COAS nobody could touch him........Imran has given Bajwa 3 yr extension nobody can touch him for 3 yrs .............so GO Diesel GO............uss kay pass sirf Allah ka hi asra hai
 
Advertisement
Brother.... Don't waste your time with this IM THE DIM supporter..... Hamid mir has written a very important article. Now this is a war between Fazlu and Bongi . Fazlu can't lose and Bongi can't win . We have to just sit tight and watch ... Enjoy Good thursday and many more.
VIVA LA REVOLUTION.........GO DIESEL GO
 
Luwatat ka tu apko aur Bilawal aur bubloo ko kafi tajarba hai
Tu aik wari phir apki khwahish ke mutabiq ,pinky peerni, bablu ,Fazlu aur Bilawal ka luwatat competettion kar walain? apki babey pinky peerni will be hurt more than anyone
 
Advertisement
I am in Peshawar.....my driver is die hard supporter of Fazlu......he goes the day Moulana enters Islamabad Imran Govt is over.....I asked him so where will Imran go..says back to Israel......LOL
How is the over all atmosphere in Peshawar. I guess I can trust you for an independent view.
 
I am in Peshawar.....my driver is die hard supporter of Fazlu......he goes the day Moulana enters Islamabad Imran Govt is over.....I asked him so where will Imran go..says back to Israel......LOL
Peshwar main hain tu wahan pe Niazi sahab ki manishayat ki adaat se inspire hokey aik BBQ ki mashoor dukkan hai," charsi Tikka " apko tu pata hoaga ! zara check karlain
Charsi Tikka restaurant brings the taste of Peshawar's Namak Mandi to the capita
l
images
 
میکس ویل نے ہال میں موجود شرکاءمیں سے ایک صاحب کو سٹیج پر بلایا‘ اسے اپنے سامنے کھڑا کیا‘ اپنا ہاتھ اس کے کندھے پر رکھا اور اسے نیچے دبانا شروع کر دیا‘ وہ شخص تگڑا تھا‘ وہ اکڑ کر کھڑا رہا‘ میکس ویل نے پورا زور لگانا شروع کر دیا‘ وہ شخص دبنے لگا اور وہ آہستہ آہستہ نیچے بیٹھتا چلا گیا‘ میکس ویل بھی اسے دبانے کے لیے نیچے ہوتاچلا گیا‘ وہ شخص آخر میں تقریباً لیٹ گیا‘ میکس ویل نے اس کے بعد اسے اٹھایا اور ہم شرکاءسے مخاطب ہوا ” آپ نے دیکھا مجھے اس شخص کو دبانے کے لیے کتنا زور لگانا پڑا‘ دوسرا یہ جوں جوں نیچے جا رہا تھا میں بھی اس کے ساتھ ساتھ نیچے جا رہا تھا یہاں تک کہ ہم دونوں زمین کی سطح تک پہنچ گئے“ وہ اس کے بعد رکا‘ لمبی سانس لی اور بولا ”ہم جب بھی زندگی میں کسی شخص کو نیچے دبانے کی کوشش کرتے ہیں تو صرف ہمارا ہدف نیچے نہیں جاتا ہم بھی اس کے ساتھ زمین کی سطح تک آ جاتے ہیں جب کہ اس کے برعکس ہم جب کسی شخص کو نیچے سے اٹھاتے ہیں تو صرف وہ شخص اوپر نہیں آتا‘ ہم بھی اوپر اٹھتے چلے جاتے ہیں‘ ہمارا درجہ‘ ہمارا مقام بھی بلند ہو جاتا ہے“ وہ اس کے بعد رکا اور بولا ”جینوئن لیڈر کبھی کسی کو نہیں دباتا‘ وہ ہمیشہ دبے ہوﺅں کو اٹھاتا ہے اور ان کے ساتھ ساتھ خود بھی اوپر اٹھتا چلا جاتا ہے‘ وہ بلند ہوتا رہتا ہے“۔