مولانا ضیاء الحق کی 'شہادت' کے ذمہ دار کون؟
ضیاء الحق کے صاحبزادے اعجاز الحق فرماتے ہیں کہ انہیں افسوس ہے کہ جنرل حمید گل جو آئی ایس آئی کے سربراہ تھے ان کی ناک کے نیچے ان کے افسروں نے اباجی کے قتل کا منصوبہ بنایا مگر حمید گل لاعلم رہے (لاعلم کیسے؟ ہو سکتا ہے حمید گل بھی اس منصوبے کا حصہ ہوں)۔
اعجاز الحق نےحمید گل کے بعد جنرل مرزا اسلم بیگ کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے انکشاف کیا کہ جنرل بیگ کی ہدایات کی روشنی میں(جنرل ضیاء) کے تباہ شدہ جہاز کا ملبہ ہٹا لیا گیا (جیسے مشرف نے بینظیر کی موت کے بعد موقعہ واردات کی 'صفائی' کروادی تھی)، اس طرح جنرل مرزا اسلم بیگ نے 'ایک اور طیارے' سے فائر کیے گئے میزائل کے اثرات چھپانے کی کوشش کی۔
جنرل مرزا نے لاشوں کا پوسٹ مارٹم بھی نہیں کرنے دیا (جیسے زرداری نے بینظیر کا پوسٹ مارٹم نہیں ہونے دیا)۔ ایسا اس حقیقت کو چھپانے کے لیے کیا گیا کہ (سی ون 30) طیارے کے اندر موجود ہر شخص کی موت ایک زہریلی گیس کی وجہ سے واقع ہوئی تھی (گویا کہ میزائل حملے کا مقصد زہریلی گیس کا نشان مٹانا تھا۔ اسی طرح جیسے ایک قاتل کسی کا قتل کرے اور ثبوت مٹانے کے لیے لاش ہی جلادے)۔
اعجاز الحق نے یہ بھی کہا کہ جنرل بیگ کو اس بات کا خطرہ تھا کہ جنرل ضیاء ان کی جگہ جنرل افضال کو وائس چیف لگانے والے تھے۔
اعجاز الحق کے اس انکشاف سے معلوم ہوتا ہے کہ جنرل ضیاء کی موت کے ذمہ دار جنرل مرزا اسلم بیگ ہیں۔ لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا جنرل بیگ نے ون مین آرمی بن کر ضیاء کو 'شہید' کروایا۔ زہریلی گیس اکیلے بیگ صاحب نے بھری تھی؟ میزائل جس طیارے سے فائر ہوا وہ بیگ صاحب کا کوئی ہمزاد اڑارہا تھا؟
ایک بیگ بے چارے پر سارا الزام دھر دیا تو پھر حمید گل اور ان کے جاسوس بچوں کا ذکر کہاں سے آیا؟ بیگ بے چارے کی گردن اس لیے پتلی ہے کہ اس کے اندر دو برائیاں تھیں۔ ایک یہ کہ وہ شیعہ تھا (مطلب جنرل ضیاء کی سپاہ صحابہ کے مطابق کافر تھا)، دوسری برائی یہ کہ وہ مہاجر (غالباً بہاری) تھا۔ اعجاز الحق کے لیے آسانی مہیا ہوگئی۔ اب سوات کے پٹھان حمید گل اور آئی ایس آئی کے گبھرو جوانوں کی دم پر پاؤں رکھنے سے بہتر تھا کہ بے چارے بیگ کی گردن دبوچ لی جائے۔ بالکل ویسے ہی جیسے 1971 کی ساری بے غیرتی، بزدلی، حرام کاری اور زناکاری کا الزام ایک بے چارے جنرل یحیٰ پر لگا دیا اور پوری کی پوری سپاہ بری الذمہ ہوگئی۔
بحوالہ
https://tribune.com.pk/story/476508/who-killed-general-zia/
مزید تبصرہ
بیگ صاحب اکیلے نہیں تھے۔ پوری فوج ان کی پشت پر تھی۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ جنرل ضیاء کے خلاف ایک فوجی بغاوت ہوئی تھی، جس کے نتیجے میں ان کو ان کی پوری ٹیم کے ساتھ سی ون 30 میں غالباً گن پوائنٹ پر ٹھونسا گیا۔ جن لوگوں نے اس موت کے تابوت (پاک ون) میں سوار ہونے سے پہلے والی ضیاء صاحب کی ویڈیو دیکھی ہے، وہ بتا سکتے ہیں کہ اس وقت جنرل ضیاء کے چہرے پر پورے 12 بج رہے تھے۔ اب یہ موت کی وحشت تھی یا بغاوت کی دہشت۔
اگر اکیلے بیگ کی سازش تھی، تو جس طرح ضیاء اور ان کے رفقاء کو مروایا گیا، بیگ کو بھی ایسے ہی کسی حادثے میں کیوں نہ مروادیا گیا؟ اور اگر یہ سازش شیعہ بیگ نے حکومت ایران کے کہنے پر کی تھی، تو ایران کو سبق سکھانے کا اس سے بہتر موقع کوئی ہو نہیں سکتا تھا۔ امریکی بھی تو مارے گئے تھے۔ امریکہ اور پاکستان مل کر ایران پر چڑھائی کردیتے اور فرقہ پرست شیعہ حکومت کا خاتمہ کردیتے۔ مگر ایسا نہیں ہوا۔ اس کا صاف مطلب ہے کہ ایران اس سازش میں شریک نہیں تھا۔ پھر کون تھا؟ امریکہ ہی تھا۔ امریکہ نے ضیاء کو مروانے کے لیے کس کی خدمات لیں؟ ظاہر سی بات ہے ان ہی لوگوں کی خدمات لیں جن سے ایوب خان دور سے کرائے کی فوج کا کام لے رہا تھا۔

- Featured Thumbs
- http://www.whats-thesayinganswers.com/images/smell-a-rat.jpg
Last edited: