Advertisement

مولانا حالی اور اسکا تخلص

ایک مرتبہ مولانا حالی سہارنپور گئے اور وہاں کے ایک معزز رئیس زمیندار کے پاس ٹھہرے۔

گرمی کے دن تھے اور مولانا کمرے میں لیٹے ہوئے تھے۔ اسی وقت اتفاق سے ایک کسان

آگیا تو رئیس نے اسے کہا کہ جو بزرگ آرام کر رہے ہین ان کو پنکھا جھلو۔ وہ پنکھا جھلنے

لگ گیا۔

تھوڑی دیر بعد اس کسان نے رئیس سے پوچھا کہ یہ کون بزرگ ہیں۔

رئیس نے کہا، کم بخت تو ان کو نہیں جانتا یہ مولوی حالی ہیں اور

سارے ہندوستان میں ان کا چرچا ہے۔ یہ سن کر وہ کسان بولا،

"حضور کبھی ہالی (ہل چلانے والے) بھی مولوی ہوئے ہیں۔"


مولانا حالی یہ سن کر پھڑک کر اٹھے اور رئیس سے کہنے لگے،

"حضرت اس تخلص کی داد آج ملی ہے۔"

altaf%20hussian%20hali_1.jpg
 
Advertisement
جن دنوں حفیظ جالندھری کا لکھا ہوا ترانہ پاکستان کے قومی ترانے کے طور پر چنا گیا تو وہ اپنا تعارف اس حوالے سے کرایا کرتے تھے کہ میں وہ شاعر ہوں جس نے قومی ترانہ لکھا ہے۔ ایک بار جالندھری صاحب جوتا خریدنے انارکلی بازار گئے تاکہ کوئی معقول قیمت جوتا خرید سکیں ۔ آخر انہیں ایک جوتا پسند آ گیا، لیکن دکاندار قیمت کم کرنے پر آمادہ نہیں تھا۔ قیمت کے حوالے سے جب معاملہ کسی طور حل نا ہوا تو حفیظ جالندھری صاحب نے سوچا کیوں نا اپنا تعارف ہی کرادیا جائے شاید دکاندار اسی بات کا حیا کر جائےکہا! میاں میں وہ شاعر ہوں جس نے قومی ترانہ لکھا ہے، اور میرا نام حفیظ جالندھری ہے۔
اچھا ایداں گل کروں ناں کہ تسیں جالندھر توں جے، پھر تے تسیں ساڈھے گرائیں ہوئے، تے گل مک گئی، تہاڈے واسطے جتی دی قیمت ادھی، تے قومی ترانے نوں اسیں چٹنا۔
اور جالندھری صاحب جالندھر سے ہونے کی وجہ سے جوتا آڈدھی قیمت پر لے کر واپس آئے۔
​
 
Advertisement

اور حفیظ جالندھری صاحب کی جو شان حبیب جالب مرحوُم بیان کرتے تھے وہ بھی سُننے لائق ہے (کِسی اور سے)۔
​