Advertisement

موزمبیق: گنجے مردوں کو ہوشیار رہنے کی تلقین

شریف برادران کو موزمبیق بھیج دیا جائے

_96385434__96378381_bald.jpg



افریقی ملک موزمبیق میں پولیس نےگنجے مردوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ توہم پرستوں کے حملوں سے ہوشیار رہیں۔موزمبیق میں حال دنوں میں پولیس نے دو افراد کو گرفتار کیا ہے جنھوں نے مبینہ طور پر تین گنجے مردوں کو ہلاک کیا ہے۔موزمبیق میں کچھ توہم پرستوں کا اعتقاد ہے کہ گنجے مردوں کے سر میں سونا ہوتا ہے اور گنجے مردوں کے اعضا سے بنی ہوئی دوا کھانے سے وہ بھی امیر ہو سکتے ہیں۔پولیس نے ملک کے مرکزی ضلع ملانگے میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے جہاں تین گنجے مردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔
زمبیزیا صوبے کے پولیس سربراہ افانسو ڈائس نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کچھ لوگوں کا اعتقاد ہے کہ گنجے مردوں کے سر میں سونا ہوتا ہے اور وہ امیر ہوتے ہیں۔علاقائی سکیورٹی ترجمان میگویل سیٹانو نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ہلاک کیے گئے گنجے افراد میں سے ایک کا سر تن سے جدا کر لیا گیا اور اس کے جسم کے اعضا کو نکال لیا گیا۔ترجمان نے کہا کہ ان اعضا کو عطائی ایسے کاہگوں کے لیے تیار کی جانے والی دوا میں استعمال کرتے ہیں جو دولت کے متلاشی ہوتے ہیں۔


http://www.bbc.com/urdu/world-40187815
​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
nawaz shahbaz sherif mouzimbique bheej den en dono ke sarron mn buhat ziada sona hai
 
اب سمجھ آئی عمران خان کیوں گنجوں کے پیچھے پڑا ہوا ہے

خان صاحب اگر آپ کو سونا ہی چاہئے تھا تو چنیوٹ چلے چلے جاتے وہاں تو اتنا سونا ہے کہ پاکستان کا قرضہ اتر سکتا ہے

آپ سونے کی خاطر گنجوں کا پیچھا چھوڑ دیں پلیز



:lol:
 
ہمارے گنجوں نے نقلی بال لگوا کر اسکے نیچے اپنا سونا پانامہ کی طرح محفوظ کر لیا ہے